Wednesday, 2 January 2019

تقلید کا انکار اور امام اعظم ابو حنیفہ رحمۃ اللہ کی توہین کرنے والوں کی سزاء

تقلید کا انکار اور امام اعظم ابو حنیفہ رحمۃ اللہ کی توہین کرنے والوں کی سزاء

مشہور اہلحدیث عالم علامہ داؤد غزنوی صاحب لکھتے ہیں : جو لوگ یہ سمجھتے ہیں کہ ہم مطلقا تقلید آئمہ کا انکار کرتے ہیں یہ غلط ہے ہم ہر ایسے شخص کو جو نہ تفسیر جانتا ہے ، نہ حدیث و فقہ کو آئمہ کرام علیہم الرّحمہ کے اقوال ٹھکرانے کی اجازت کیسے دے سکتے ہیں ایسے لوگ غلط فہمی میں مبتلا ہیں ۔

اور مزید لکھتے ہیں : جو لوگ آئمہ کرام علیہم الرحمہ کی شان میں سوء ظن رکھتے ہیں اور گستاخی و بے ادبی کرتے ہیں ایسے لوگ قلبی طور پر بدبخت ہیں اور ان کا خاتمہ برا ہونے کا اندیشہ ہے ۔
(آئمہ علیہم الرحمہ کے گستاخ و بے ادب غیر مقلد اہلحدیث مکتبہ فکر کے لوگوں کےلیئے لمحہ فکریہ اپنے انجام کی فکر کرو)

اور آئمہ کرام علیہم الرّحمہ کی ہدایت و درایت پر اجماع امت ہے ۔ ( پڑھیئے کتاب داؤد غزنوی صفحہ نمبر 373 مطبوعہ فاران اکیڈمی اھلحدیث مکتبہ فکر اردو بازار لاہور )

مزید لکھتے ہیں : وہ تقلید کو بعض حالتوں میں واجب قرار دیتے تھے اور بعض میں جائز سمجھتے تھے ۔
گویا کہ بے دلیل بات ماننی بعض حالتوں میں واجب اور بعض میں جائز ہوتی ہے ؟

آگے لکھتے ہیں : ائمہ اہل سنت میں سے کسی ایک امام کی تقلید کو جو بغیر تعین کے ہو واجب قرار دیتے تھے ۔ (داؤد غزنوی صفحہ نمبر 375)

امام اعظم ابو حنیفہ رضی اللہ عنہ کی شان میں گستاخی کرنے والا مرتد ہوکر مرا

(1) مشہور اہلحدیث عالم علامہ داؤد غزنوی کہتے ہیں : امام اعظم رحمۃ اللہ علیہ کی توہین کرنے والا غیر مقلد طالبِ علم مرتد ہوگیا اس نے کہا امام ابو حنیفہ رحمۃ اللہ علیہ کو پندرہ حدیثیں یاد تھیں مجھے اُن سے زیادہ یاد ہیں ۔ (داؤد غزنوی صفحہ نمبر 384)

(2) مشہور اہلحدیث عالم علامہ داؤد غزنوی کہتے ہیں : ایک غیر مقلد اہلحدیث مولوی نے امام اعظم تابعی رضی اللہ عنہ کی شان اقدس میں گستاخی کی اور کہا انہیں صرف 17 حدیثیں یاد تھی مجھے ان سے زیادہ یاد ہیں یہ سن کر مشہور اہلحدیث عالم علامہ داؤد غزنوی نے کہا امام اعظم ابو حنیفہ رضی اللہ عنہ کی شان اقدس میں گستاخی کرنے والا عنقریب مرتد ہوجائے گا ، علامہ عبد الجبارغزنوی اہلحدیث نے کہا ، اور گستاخی کرنے والا غیر مقلد وہابی مولوی مرتد مرزائی ہوگیا ، اس لیئے کہ اللہ کے ولی کی شان میں گستاخی اللہ سے اعلان جنگ ہے میری نظر میں امام اعظم ابو حنیفہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ ولی اللہ ہیں ۔ (سوانح داؤد غزنوی صفحہ نمبر 191 مطبوعہ فاران اکیڈمی اردو بازار لاہور)
امام اعظم تابعی رضی اللہ عنہ کی شان اقدس میں یہ کہنے والے کہ انہیں صرف 17 حدیثیں یاد تھی ہمیں ان سے زیادہ یاد ہیں اور دیگر گستاخانہ جملے کہہ کر گستاخی کرنے والے بعض متعصب اجہل غیر مقلدین کے لیئے عبرت کا مقام ہے ان کے بڑے کہہ رہے ہیں ایسا شخص مرتد ہو جاتا ہے جو امام اعظم رضی اللہ عنہ کی شان اقدس میں گستاخی کرتا ہے اور ایسا ہی ہوتا ہے پڑھیئے اپنے بڑوں کی زبانی اور اب بھی وقت ہے کروڑوں مسلمانوں کے امام تابعی رسول ولی کامل امام اعظم ابو حنیفہ رضی اللہ عنہ کی شان اقدس میں گستاخیوں سے توبہ کر لیجیئے ۔
اے امام اعظم ابو حنیفہ تابعی رضی اللہ عنہ جیسے ولی اللہ کی توہین کرنے والے سڑک چھاپ دو ٹکے کے غیر کے مقلدو کسی کی نہ سنو اپنے بڑے کی سنو اور گستاخی و توہین سے باز آجاؤ کہیں تمہارا انجام اُس مولوی سے بھی بد تر نہ ہو ۔

اہلحدیث عالم داؤد غزنوی صاحب فرماتے ہیں : مولوی اسحاق جماعت اہلحدیث کو امام اعظم ابو حنیفہ رحمۃ اللہ علیہ کی روحانی بد دعا لے ڈوبی جو لوگ اتنے جلیل القدر امام کی شان میں گستاخانہ نظریہ رکھتے ہوں ان میں اتحاد کیسے ہو سکتا ہے ۔ ( پڑھیئے کتاب داؤد غزنوی صفحہ نمبر 136 ، 137 مطبوعہ فاران اکیڈمی اہلحدیث اردو بازار لاہور)
خدا کرے جاہل ، بد تمیز اور گستاخانِ امام اعظم رحمۃ اللہ علیہ غیر مقلد وہابی حضرات کو اپنے اس بڑے کی بات سمجھ آجائے اور وہ آئمہ کرام علیہم الرّحمہ خصوصا امام اعظم رحمۃ اللہ علیہ کی شان میں گستاخی سے توبہ کریں اور آئندہ گستاخی سے باز آجائیں ورنہ یونہی بھٹکتے رہو گے اے اللہ والوں کے گستاخ و بے ادب لوگو ۔

اہلحدیث عالم علامہ داؤد غزنوی صاحب لکھتے ہیں : جو لوگ یہ سمجھتے ہیں کہ ہم مطلقا تقلید آئمہ کا انکار کرتے ہیں یہ غلط ہے ہم ہر ایسے شخص کو جو نہ تفسیر جانتا ہے ، نہ حدیث و فقہ کو آئمہ کرام علیہم الرّحمہ کے اقوال ٹھکرانے کی اجازت کیسے دے سکتے ہیں ایسے لوگ غلط فہمی میں مبتلا ہیں ۔
اور مزید لکھتے ہیں : جو لوگ آئمہ کرام علیہم الرحمہ کی شان میں سوء ظن رکھتے ہیں اور گستاخی و بے ادبی کرتے ہیں ایسے لوگ قلبی طور پر بدبخت ہیں اور ان کا خاتمہ برا ہونے کا اندیشہ ہے ۔
( آئمہ علیہم الرحمہ کے گستاخ و بے ادب غیر مقلد اہلحدیث مکتبہ فکر کے لوگوں کےلیئے لمحہ فکریہ اپنے انجام کی فکر کرو )

اور آئمہ کرام علیہم الرّحمہ کی ھدایت و درایت پر اجماع امت ھے ۔ ( پڑھیئے کتاب داؤد غزنوی صفحہ نمبر 373 مطبوعہ فاران اکیڈمی اھلحدیث مکتبہ فکر اردو بازار لاہور )
ہم اس پر کوئی بھی تبصرہ نہیں کرتے صرف دعا کرتے ہیں اے اللہ اِن سڑک چھاپ جاہل لوگوں کو آئمہ کرام علیہم الرّحمہ کی شانوں میں بے ادبی و گستاخی کرنے سے بچا اور انہیں ہدایت عطاء اور اپنے بڑوں کی بات ماننے کی توفیق عطاء فرماء آمین ۔ ( طالبِ دعا و دعا گو ڈاکٹر فیض احمد چشتی)



No comments:

Post a Comment

حضرت فاطمۃ الزہرا سلام اللہ علیہا کی تاریخِ ولادت و وصال اور جنازہ

حضرت فاطمۃ الزہرا سلام اللہ علیہا کی تاریخِ ولادت و وصال اور جنازہ محترم قارئینِ کرام : کچھ حضرات حضرت سیدہ فاطمة الزہرا رضی اللہ عنہا کے یو...