Tuesday, 8 January 2019

غیرمقلد نام نہاد اہلحدیث کہتے ہیں گستاخ رسول کا نام عزت سے لینا چاہیئے

غیرمقلد نام نہاد اہلحدیث کہتے ہیں گستاخ رسول کا نام عزت سے لینا چاہیئے

غیر مقلد خود لکھتے ہیں : ایک اسلام دشمن ہندو‘ جس کا نام ’’دیانند‘‘ تھا ۔ اس خبیث کافر نے قرآن اور رسول ﷲ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلّم کی شان اقدس پر زبردست حملے کئے تھے اور اس بارے میں ایک کتاب بھی لکھی تھی جس کا نام ستیارتھ پرکاش تھا ۔ اسی وجہ سے ہندو اس کے نام کے دائیں‘ بائیں تعظیمی القابات لگاتے تھے مثلا سوامی‘ جی وغیرہ ۔ یہ شخص رسول ﷲ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلّم کا نام مبارک انتہائی بے باکی اور گستاخانہ انداز میں لیا کرتا تھا ‘ لیکن غیرمقلد نام نہاد اہلحدیث فرقہ اس کے باوجود اس گستاخِ رسول صلی اللہ علیہ و آلہ وسلّم کو ہندؤں کی طرح تعظیمی القابات سے پکارتا اور لکھتا تھا اور کہتا تھا کہ اسلام ہمیں یہی سکھاتا ہے ۔ غیرمقلد اہلحدیث فرقہ کی گستاخِ رسول صلی اللہ علیہ و آلہ وسلّم شخص کے ساتھ یہ محبت اس بات کا ثبوت دیتی ہے کہ اندر سے معاملہ کچھ اور ہے ‘ نیز اسلام ہمیں یہ حکم دیتا ہے کہ گستاخِ رسول صلی اللہ علیہ و آلہ وسلّم واجب القتل ہے لیکن اہل حدیث فرقہ کے نزدیک اس کی تعظیم کی جائے گی ‘ نیز ابوجہل کا اصل نام عمرو بن ہشام تھا اور لوگ اس کو عزت سے ابوالحکم کہتے تھے لیکن نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلّم نے اس کا نام ابوجہل رکھ دیا جو سخت معیوب اور قبیح تھا ۔ اس کی وجہ یہ تھی کہ یہ شخص نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلّم کا گستاخ تھا اور دین کا زبردست دشمن تھا ۔

لیکن غیرمقلد اہلحدیث فرقہ کا اپنا ہی ایک مذہب ہے چنانچہ غیرمقلد وہابیوں کے سب سے بڑے مناظر شیخ الاسلام ثناء ﷲ امرتسری نے کہا کہ سوامی بڑی عزت کا لفظ ہے آریہ سامجی (دیانند) ہمارے پیغمبر حضرت محمد صلی اللہ علیہ و آلہ وسلّم کا نام صرف محمد لکھتے ہیں اور مفرد کے صیغہ سے بیان کرتے ہیں مثلا لکھتے ہیں ’’محمد پیدا ہوا‘‘ ’’محمد کہتا تھا‘‘ جو ایک ادنیٰ درجہ کے لوگوں کے لیئے ہیں مگر ہم ان کے گرو (پیشوا دیانند) کو عزت ہی سے یاد کریں گے کیونکہ اسلام کا ہم کو یہی حکم ہے ۔ (حق پرکاش صفحہ دیباچہ قدیم ایڈیشن)

آج بھی اکثر غیرمقلد وہابی نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلّم کا نام مبارک بے ادبی سے لیتے ہیں صرف محمد محمد کہتے یا صرف محمد بن عبد اللہ کہتے ہیں فقیر خود اِس کا چشم دید گواہ ہے اہلِ اسلام سے گزارش ہے کہ وہابیوں کی اس کتاب کے الفاظ پڑھیں کہ ہم ان کا نام عزت سے لینگے یعنی گستاخِ رسول صلی اللہ علیہ و آلہ وسلّم ہندوؤں کا اور سوچیں ۔ (طالبِ دعا و دعا گو ڈاکٹر فیض احمد چشتی)

No comments:

Post a Comment

حضرت فاطمۃ الزہرا سلام اللہ علیہا کی تاریخِ ولادت و وصال اور جنازہ

حضرت فاطمۃ الزہرا سلام اللہ علیہا کی تاریخِ ولادت و وصال اور جنازہ محترم قارئینِ کرام : کچھ حضرات حضرت سیدہ فاطمة الزہرا رضی اللہ عنہا کے یو...