Tuesday, 1 January 2019

غیر مقلدین نام نہاد اہلحدیث حضرات سے کچھ سوال ؟ اب تک ہیں جواب کے منتظر

غیر مقلدین نام نہاد اہلحدیث حضرات سے کچھ سوال ؟ اب تک ہیں جواب کے منتظر

محترم قارئین : غیر مقلد نام نہاد اہلحدیث حضرات کا دعوی ہے کہ ہم صرف قرآن اور صحیح حدیث کو مانتے ہیں ۔ ہم کچھ سوال کر رہے ہیں اور عرض کرتے ہیں کہ ان کے جوابات غیر مقلد نام نہاد اہلحدیث حضرات صرف اور صرف قرآن کریم کی صریح آیات یا صحیح صریح غیر معارض احادیث سے پیش کریں ۔ کسی امتی کے قول یا قیاس کو پیش کرکے "شرک" کا ارتکاب نہ کریں ۔ یاد رہے کہ حدیث کی صحت اپنے دو اصولوں یعنی قرآن و حدیث سے ثابت کرنا ہوگی ۔

تکبیرِ تحریمہ کے متعلق غیر مقلدین سے سوال ؟
سوال : آپ کا امام تکبیر تحریمہ نماز کے شروع میں اللہ اکبر کہنا اونچی آواز سے کہتا ہے اور مقتدی آہستہ آواز میں کہتے ہیں ۔ اس پر قرآن کریم کی صریح آیات یا صحیح صریح غیر معارض احادیث پیش کریں ۔ نیز اگر امام نے تکبیر آہستہ اور مقتدی نے بلند آواز میں کہہ دی تو نماز ہوگی یا نہیں ؟
قرآن کریم کی صریح آیات یا صحیح صریح غیر معارض احادیث کی روشنی میں جواب دیں ۔

نماز سے متعلق غیر مقلدین سے سوال ؟
سوال : مکمل نماز تکبیر تحریمہ سے سلام تک بمع احکام و مسائل فرائض ، واجبات ، سنن ، مستحبات ، مکروہات ، تعداد رکعات قرآن کریم کی صریح آیات یا صحیح صریح غیر معارض احادیث سے ثابت کریں ۔

طلاق اور نکاح کے متعلق غیر مقلدین سے سوال ؟
سوال : زید نے زاھدہ کو تین 3 شرعی طلاقیں دیں اس کے بعد زاھدہ نے بکر سے نکاح کیا پھر بکر نے اسے طلاق دے دی اب زاھدہعدت گزار کر زید سے نکاح کرسکتی ہے ۔ یہ مسئلہ تو قرآن و حدیث میں ہے لیکن اگر بکر نے طلاق نہیں دی بلکہ زاھدہ نے خلع کرالی یا بذریعہ عدالت نکاح فسخ کرایا تو اب زاھدہ عدت گزار کر زید سے نکاح کرسکتی ہے یا نہیں ؟
ثبوت میں قرآن کریم کی صریح آیت یا صحیح صریح غیر معارض حدیث پیش فرمائیں ۔

دورِ حاضر کے چند مسائل کے متعلق غیر مقلدین سے سوال ؟
سوال : کیا خون دینا اور لینا جائز ہے ؟ روزے کی حالت میں انجکشن لگوانے سے روزہ ٹوٹ جاتا ہے یا نہیں ؟ کیا اپنا خون اور اعضاء دل ، آنکھیں ، گردے وغیرہ فروخت کرنا جائز ہے ؟ کسی ضرورت مند کو اپنے اعضاء ہدیہ کرنا جائز ہے ؟ مرنے کے بعد اعضاء کےعطیہ کرنے کی وصیت کرنا جائز ہے ؟ ٹیلیفون یا انٹرنیٹ پر نکاح جائز ہے یا نہیں ؟
قرآن کریم اور صحیح صریح احادیث پیش فرمائیں ۔

سوال : کوئی ایک ایسی صحیح صریح غیر معارض حدیث پیش کریں جس میں ایک مجلس کی تین طلاقوں کو ایک کہا گیا ہو اور اس روایت کا کوئی راوی شیعہ نہ ہو اور اس روایت کے کسی ایک بھی راوی کا اپنا فتوی اس حدیث کے خلاف نہ ہو ۔

سوال : خنزیر ، شیر ، چیتا ، بھیڑیا ، بندر ، گینڈا ، گیڈر ، لومڑی وغیرہ درندوں کے جوٹھے کا کیا حکم ہے ؟ پاک ہے یا ناپاک ؟ قیاس کیے بغیر ہر ایک کے لیئے نام بنام قرآن کریم یا احادیث مبارکہ سے صریح نص پیش کریں ۔ مندرجہ بالا جانوروں کے جوٹھے کے حکم کے علاوہ ان جانوروں کے پیشاب ، پاخانے ، قے ، خون ، پسینے وغیرہ کے پاک یا ناپاک ہونے کی نام بنام صریح نصوص بھی پیش فرمائیں ۔

تقلید شخصی کو شرک کہنے والے غیر مقلدین سے سوال ؟
آپ لوگوں یعنی غیر مقلدین کے نزدیک تقلید شخصی شرک ، ناجائز اور حرام ہے ۔ جبکہ امام یحیی بن سعید القطان رحمۃ اللہ علیہ حنفی ، امام بخاری رحمۃ اللہ علیہ شافعی ، امام مسلم رحمۃ اللہ علیہ شافعی ، علامہ ابن تیمیہ حنبلی ، امام ابن حجر رحمۃ اللہ علیہ شافعی ، امام نووی رحمۃ اللہ علیہ شافعی ، امام ذہبی رحمۃ اللہ علیہ شافعی مقلد ہیں ۔ تو قرآن و حدیث سے ان حضرات کا حکم بیان فرمائیں اور یہ بھی فرمائیں کہ جو ان مقلدین کی روایات لیتا ہے یا ان کی بات پر عمل کرتا ہے اس کا کیا حکم ہے ؟ ۔

قرآن پاک سے متعلق غیر مقلدین سے سوال ؟
سوال : قرآن کریم پر اعراب لگانا ، رکوعات ، پارے ، منزلیں یہ ترتیب نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسل:م نے قائم نہیں فرمائی بلکہ یہ ترتیب امت نے قائم کی ہے ۔ اس پس منظر میں :
(1) موجودہ ترتیب کے ساتھ شائع اور پڑھے جانے والے قرآن کریم کا مقبول ہونا نص صریح سے ثابت کریں ؟
(2) یہ فرق ثابت کریں کہ امت کا ترتیب دیا ہوا قرآن کریم تو لینا جائز ہے اور فقہ لینا ناجائز ہے ؟
(3) امت کے ترتیب دیے ہوئے قرآن کریم سے حفظ کرنے کا جواز اور نماز میں اس کی قراءت کا صحیح ہونا کسی نص صریح سے ثابت کریں ؟
نوٹ : اوٹ پٹانگ جواب تصور نہیں ہو گا صرف نصِ صریح سے جواب دیا جائے قیاس سے نہیں ۔

معمولاتِ رمضان المبارک کے متعلق غیر مقلدین سے سوال ؟
سوال : غیر مقلد نام نہاد اہلحدیث حضرات رمضان المبارک میں یہ امور انجام دیتے ہیں : (1) آٹھ رکعت تراویح (2) باجماعت (3) اپنی تمام مساجد میں (4) پورا مہینہ اور (5) پورا قرآن ختم کرتے ہیں ۔
اگر یہ پانچوں چیزیں نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلّم سے ثابت ہیں تو صحیح صریح احادیث پیش فرمائیں اور اگر ثابت نہیں تو یہ کام کرنے والوں سے متعلق قرآن و سنت سے فتوی صادر فرمائیں ؟

تکبیرات و تسبیحاتِ نماز کے متعلق غیر مقلدین سے سوال ؟
سوال : اگر کسی نمازی نے نے نماز میں سبحان ربی العظیم کی جگہ سبحان ربی الاعلی یا سبحان ربی الاعلی کی جگہ سبحان ربی العظیم یا درود شریف کی جگہ دعائے قنوت یا التحیات کی جگہ سورۃ الفاتحہ یا اللہ اکبر کی جگہ اللہ کبیر یا سمع اللہ لمن حمدہ کی جگہ اللہ اکبر کہہ دیا ، یا اس کے برعکس کردیا تو اس کی نماز ہوگی یا نہیں ؟ ۔ ہر دو صورتوں میں صحیح صریح غیر معارض احادیث پیش فرمائیں ۔ اوٹ پٹانگ باتیں کرنے والوں سے معذرت بحوالہ علمی جواب کا منتظر ڈاکٹر فیض احمد چشتی ۔

No comments:

Post a Comment

معراج النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اور دیدارِ الٰہی

معراج النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اور دیدارِ الٰہی محترم قارئینِ کرام : : شب معراج نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اللہ تعالی کے دیدار پر...