امام بخاری رحمۃ اللہ علیہ اور تبرکاتِ مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلّم
امام بخاری رحمۃ اللہ علیہ نے صحیح بخاری کتاب الخمس میں لفظِ تبرک استعمال کرتے ہوئے لکھتے ہیں : بَابُ مَا ذُکِرَ مِنْ دِرْعِ النَّبِيِّ صلي الله عليه وآله وسلّم وَعَصَاهُ وَسَيْفِهِ وَقَدْحِهِ وَخَاتَمِهِ وَمَا اسْتَعْمَلَ الْخُلَفَاءُ بَعْدَهُ مِنْ ذَلِکَ مِمَّا لَمْ يُذْکَرْ قِسْمَتُه وَمِنْ شَعَرِهِ وَنَعْلِهِ وَآنِيَتِهِ مِمَّا يَتَبَرَّکُ بِهِ أَصْحَابُهُ وَغَيْرُهُمْ بَعْدَ وَفَاتِه صلي الله عليه وآله وسلم ۔
ترجمہ : نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلّم کے تبرکات مثلاً زرہ ، عصا ، تلوار ، پیالہ اور انگوٹھی اور ان میں سے جن چیزوں کو نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلّم کے بعد خلفاء نے استعمال کیا جنہیں تقسیم نہیں کیا گیا ، اور نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلّم کے موئے مبارک اور نعل مبارک اور برتن کا بیان جن سے نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلّم کے وصال کے بعد صحابہ کرام رضی اللہ عنھم اور دیگر لوگ برکت حاصل کرتے تھے ۔ (بخاري، الصحيح، کتاب فرض الخمس، باب : 5) ، (صحیح بخاری مترجم جلد دوم باب نمبر5)
No comments:
Post a Comment