آیئے غیر مقلد کی مختصر تعریف پڑھیں
غیر مقلد کا معنی ہے جو نہ خود اجتہاد کر سکتا ہو اور نہ کسی کی تقلید کرے یعنی نہ مجتہد ہو نہ مقلد ۔ جیسے نماز باجماعت میں ایک امام ہوتا ہے باقی مقتدی ۔ لیکن جو شخص نہ امام ہو نہ مقتدی ، کبھی امام کو گالیاں دے کبھی مقتدیوں سے لڑے یہ غیر مقلد ہے یا جیسے مالک میں ایک حاکم ہوتا ہے باقی رعایا ۔ لیکن جو نہ حاکم ہو نہ رعایا بنے وہ ملک کا باغی ہے اسی طرح غیر مقلد ہے ۔
محترم قارئین : غیر مقلدین میں اگرچہ کئی فرقے اور بہت سے اختلافات ہیں اتنے اختلافات کسی اور فرقے میں نہیں ہیں ۔ مگر ایک بات پر غیر مقلدین کے تمام فرقوں کا اتفاق اور اجماع ہے وہ يہ ہے کہ غیر مقلدوں کو نہ قرآن آتا ہے ، نہ حدیث ، کیونکہ نواب صدیق حسن خان ، نواب وحید الزمان ، میر نور الحسن ، مولوی محمد حسین اور مولوی ثناء اﷲ وغیرہ نے جو کتابیں لکھی ہیں ، اگرچہ وہ یہ کہتے ہیں کہ ہم نے قران وحدیث کے مسائل لکھے ہیں ، غیر مقلدین کے تمام فرقوں کے علماء اور عوام بالاتفاق ان کتابوں کو غلط قرار دے کر مسترد کر چکے ہیں بلکہ برملا ہماری پوسٹوں کے نیچے کمنٹ میں آکر کہتے ہیں کہ ان کتابوں کو آگ لگا دو ۔ گویا سب غیر مقلدین کا اجماع ہے کہ غیر مقلد علماء قران وحدیث پر جھوٹ بولتے ہیں انہیں قرآن وحدیث نہیں آتا وہ غلط گندے اور نہایت شرمناک مسائل لکھ لکھ کر قرآن و حدیث کا نام لے دیتے ہیں اس لیئے وہ کتابیں اجماعاً مردود ہیں اور یہ سب جاہل ہیں ۔
احبابِ ذی وقار آپ سب کو یہ مختصر سی تحریر کیسی لگی ؟ ۔ آپ کے کمنٹس کا منتظر ڈاکٹر فیض احمد چشتی ۔
No comments:
Post a Comment