Wednesday, 16 January 2019

قرآن مجید کے ترجموں میں دیوبندیوں کی گستاخیاں و کفریات

قرآن مجید کے ترجموں میں دیوبندیوں کی گستاخیاں و کفریات

محترم قارئین : دیوبندی خود بدلتے نہیں قرآن بدل دیتے ہیں ہم بغیر کسی تبصرے کے یہ مقدمہ آپ کی عدالت میں پیش کر رہے ہیں فی الحال چند آیات قرآنی کا تقابلی ترجمہ پیش کیا جا رہے (مزید تفصیل سے بعد میں ہم لکھیں گے ان شاء اللہ) جنہیں پڑھ کر آپ خود فیصلہ کیجیئے :

(1) ولما یعلم اللّٰہ الذین جاھد وا منکم ۔ (سورہ اٰل عمران آیت نمبر142،پارہ 4)

ترجمہ :حالانکہ ابھی خدا نے تم میں سے جہاد کرنے والوں کو تو اچھی طرح معلوم کیا ہی نہیں ۔ (فتح محمد جالندھری دیوبندی)

ترجمہ : حالانکہ ہنوز اللہ تعالیٰ نے اُن لوگوں کو تو دیکھا ہی نہیں جنہوں نے تم سے جہاد کیا ہو ۔ (اشرفعلی تھانوی دیوبندی)

ان دونوں دیوبندی مولویوں نے اللہ کو (معاذ اللہ ) بے خبر لکھا ہے جو کہ کفر ہے ۔
امام اہلسنّت امام احمد رضا خانصاحب محدث بریلی رحمۃ اللہ علیہ اس کا ترجمہ اپنے ترجمہ قرآن کنزالایمان میں یوں کرتے ہیں ۔
ترجمہ : اور ابھی اللہ نے تمہارے غازیوں کا امتحان نہ لیا ۔ (امام اہلسنّت)

(2) ویمکرون ویمکر اللّٰہ واللّٰہ خیر المٰکرین ۔ (سورہ انفال ،پارہ نمبر 9)
ترجمہ : وہ بھی داؤ کرتے تھے اور اللہ بھی داؤ کرتا تھا اور اللہ کا داؤ سب سے بہتر ہے ۔ (محمود الحسن دیوبندی)
ترجمہ : اور وہ بھی فریب کرتے تھے اور اللہ بھی فریب کرتا تھا اوراللہ کا فریب سب سے بہتر ہے ۔ (شاہ عبدالقادر)

ان دونوں دیوبندی مولویوں نے اللہ تعالیٰ کو مکرو فریب کرنے والا لکھا ہے کہ اللہ تعالیٰ کے لئے ایسے الفاظ کا استعمال کفرنہیں ہے ؟ امام احمد رضا خان صاحب محدث بریلی رحمۃ اللہ علیہ اس آیت کا ترجمہ کنزالایمان میں یوں کرتے ہیں :
ترجمہ : اور وہ اپنا سا مکر کرتے تھے اور اللہ اپنی خفیہ تدبیر فرما تا تھا اور اللہ کی خفیہ تدبیر سب سے بہتر ۔ (امام ِ اہلسنّت)،چشتی)

(3) ووجدک ضالا فھدی ۔ (سورہ والضحیٰ آیت نمبر 7)

ترجمہ : اور آپ کو بے خبر پایا سو رستہ بتایا ۔ (عبدالماجد دریا بادی دیوبندی)

ترجمہ : اور اللہ تعالیٰ نے آپکو شریعت سے بے خبر پایا سو آپ کو شریعت کا رستہ بتلا دیا ۔ (اشرف علی تھانوی دیوبندی)

ان دونوں دیوبندی مولویوں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلّم کو بے خبر اور بھٹکا ہوا لکھا ہے اگر نبی بھولا بھٹکا اور بے خبر ہوگا تو پھر وہ اُمت کو کیا راستہ دکھائے گا نبی تو پیدائشی نبی اور ہدایت یا فتہ ہوتا ہے ۔ (صلی اللہ علیہ و آلہ وسلّم)

امامِ اہلسنّت مولانا شاہ احمد رضا نصاحب محدث بریلی رحمۃ اللہ علیہ اس کا ترجمہ کنزالایمان میں یوں کرتے ہیں :
ترجمہ : اور تمہیں اپنی محبت میں خود رفتہ پایا تواپنی طرف راہ دی ۔

(4) ان المنا فقین یخادعون اللّٰہ وھو خاد عھم ۔ (سور ہ نساءآیت 142،پارہ 5)

ترجمہ : منافقین دغابازی کرتے ہیں اللہ سے اور اللہ بھی ان کو دغا دیگا ۔
(محمود الحسن دیوبندی ، شاہ عبدالقادر)

ان دونوں دیوبندیوں نے اللہ تعالیٰ کو دھوکہ دینے والا لکھا ہے حالانکہ اللہ تعالیٰ کی ذات عیب سے پاک اس طرح کی چیز وں کو اللہ تعالیٰ کی طرف منسوب کرنا کفر ہے ۔

امام اہلسنّت امام احمد رضا خانصاحب محّدث بریلی رحمۃ اللہ علیہ اس آیت کا ترجمہ کنزالایمان میں یوں کرتے ہیں :
ترجمہ : بیشک منافق لوگ اپنے گمان میں اللہ کو فریب دینا چاہتے ہیں اور وہی ان کو غافل کرکے مارے گا ۔

محترم قارئین : آپ احباب نے دیوبندیوں مولویوں کے تراجم کی مختصر جھلک ملاحظہ فرمائی آپ احباب فیصلہ کریں کہ ان لوگوں نے قرآن مجید کے تراجم میں خیانت نہیں کی کیا ایسے لوگ اسلام کے چہرے کو مسخ نہیں کر رہے ؟

کیا ان لوگوں کے پیچھے نماز جائز ہوسکتی ہے ؟

کیا ان لوگوں کے تراجم ہمیں پڑھنے چاہئیے ؟

کیا ہم ان لوگوں سے کوئی اصلاحی کوششوں کی امید رکھیں ؟

نہیں ہرگز نہیں ان باطل عقائد رکھنے والوں کا اسلام سے دور تک کا بھی کوئی واسطہ نہیں ۔​ (طالبِ دعا و دعا گو ڈاکٹر فیض احمد چشتی)

No comments:

Post a Comment

معراج النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اور دیدارِ الٰہی

معراج النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اور دیدارِ الٰہی محترم قارئینِ کرام : : شب معراج نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اللہ تعالی کے دیدار پر...