Wednesday, 6 December 2017

نماز میں ہاتھ ناف کے نیچے باندھنا سنت ہے





نماز میں ہاتھ ناف کے نیچے باندھنا سنت ہے

عن علی رضی الله عنه قال ان من السنة فی الصلة وضع الأکف علی الأکف تحت السرة.
ترجمہ : حضرت علی رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ نماز میں سنت یہ ہے کہ ہتھیلیوں کو ہتھیلیوں پر ناف کے نیچے رکھا جائے۔
(أحمد بن حنبل، المسند، 1 : 110، رقم : 875، مؤسسة قرطبة مصر)
عن أبی جحيفة ان علي رضی الله عنه قال السنة وضع الکف علی الکف فی الصلة تحت السرة.
ترجمہ : ابو جحیفۃ سے روایت ہے کہ حضرت علی رضی اللہ عنہ نے فرمایا نماز میں ایک ہتھیلی کا دوسری پر ناف کے نیچے رکھنا سنت ہے۔
(أبو داؤد، السنن، 1 : 201، رقم : 756، دار الفکر)
عن علی أنه کان يقول ان من سنة الصلة وضع اليمين علی الشمال تحت السرة.
ترجمہ : حضرت علی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نماز میں دایاں ہاتھ بائیں ہاتھ پر ناف کے نیچے رکھنا سنت ہے ۔
(دار قطنی، السنن، 1 : 286، رقم : 10، دار المعرفة بيروت)(بيهقی، السنن الکبری، 2 : 31، رقم : 2171، مکتبة دار الباز مکة المکرمة)
عن ابرهيم قال يضع يمينه علی شماله فی الصلة تحت السرة.
ترجمہ : حضرت ابراہیم فرماتے ہیں کہ نماز میں دایاں ہاتھ بائیں ہاتھ کے اوپر ناف کے نیچے رکھے۔أن أبی شيبه، المصنف، 1 : 343، رقم : 3939، مکتبة الرشيد الرياض
عن علی قال من سنة الصلاة وضع لأيدی علی الأيدی تحت السرر.
ترجمہ : حضرت علی رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ نماز میں ہاتھوں پر ہاتھ نافوں کے نیچے رکھنا سنت ہے۔(ابن ابی شيبه، المصنف، 1: 343، رقم : 3945)
مذکورہ بالا دلائل کے علاوہ بھی بہت ساری روایات موجود ہیں۔ اسی طرح ناف کے اوپر ہاتھ باندھنے کے بارے میں بھی روایات موجود ہیں، لیکن ناف سے نیچے ہاتھ باندھنے والی زیادہ قوی ہیں ۔ تطبیق یہ ہے کہ نماز فرض ہونے کے فورا بعد ہی صحابہ کرام پر سختی نہیں کی گئی تھی کہ خاموشی کے ساتھ کھڑے ہونا، ادھر ادھر نہیں دیکھنا یا ہاتھ اسی طرح ہی باندھنا ہیں بلکہ یہ تمام طریقے آہستہ آہستہ لاگو کیے گئے۔ جس طریقہ سے حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے آخری دور میں نماز پڑھی اس کو زیادہ ترجیح دی جائے گی ورنہ تو جس طرح بھی حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے نماز ادا فرمائی وہی سنت ہے۔ اللہ تعالی نے ایسا اہتمام فرما دیا ہے کہ آقا علیہ الصلاۃ والسلام کی تمام سنتیں زندہ ہیں ۔ (طالب دعا ڈاکٹر فیض احمد چشتی)
نماز میں ناف کے نیچے ہاتھ باندھنا ۔ https://www.facebook.com/DrFaizChishti/posts/781483685275725

No comments:

Post a Comment

حضرت فاطمۃ الزہرا سلام اللہ علیہا کی تاریخِ ولادت و وصال اور جنازہ

حضرت فاطمۃ الزہرا سلام اللہ علیہا کی تاریخِ ولادت و وصال اور جنازہ محترم قارئینِ کرام : کچھ حضرات حضرت سیدہ فاطمة الزہرا رضی اللہ عنہا کے یو...