Tuesday 26 December 2017

توسّل اور تبرک مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وآلہ و صحبہ وسلّم

0 comments
توسّل اور تبرک مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وآلہ و صحبہ وسلّم



















اس البم میں ہم نے منکرین وسیلہ کے بڑوں کی کتابوں کے اسکن شامل کیئے شاید ان کی وجہ سے اللہ تعالیٰ انہیں ہدایت عطاء فرمادے اور یہ لوگ گستاخیوں و بے ادبیوں سے باز آجائیں ۔
وَلَمَّا جَاءَهُمْ كِتَابٌ مِّنْ عِندِ اللّهِ مُصَدِّقٌ لِّمَا مَعَهُمْ وَكَانُواْ مِن قَبْلُ يَسْتَفْتِحُونَ عَلَى الَّذِينَ كَفَرُواْ فَلَمَّا جَاءَهُمْ مَّا عَرَفُواْ كَفَرُواْ بِهِ فَلَعْنَةُ اللَّهِ عَلَى الْكَافِرِينَ ۔ (البقرة، 2 : 89)
ترجمہ : اور جب ان کے پاس اللہ کی وہ کتاب (قرآن) آئی جو ان کے ساتھ وا لی کتاب (توریت) کی تصدیق فرماتی ہے اور اس سے پہلے وہ اسی نبی کے وسیلہ سے کافروں پر فتح مانگتے تھے تو جب تشریف لایا انکے پاس وہ جانا پہچانا اس سے منکر ہو بیٹھے تو اللہ کی لعنت منکروں پر ۔
وَمَا أَرْسَلْنَا مِن رَّسُولٍ إِلاَّ لِيُطَاعَ بِإِذْنِ اللّهِ وَلَوْ أَنَّهُمْ إِذ ظَّلَمُواْ أَنفُسَهُمْ جَآؤُوكَ فَاسْتَغْفَرُواْ اللّهَ وَاسْتَغْفَرَ لَهُمُ الرَّسُولُ لَوَجَدُواْ اللّهَ تَوَّابًا رَّحِيمًا ۔ (النّساء، 4 : 64)
ترجمہ : اور ہم نے کوئی رسول نہ بھیجا مگر اس لئے کہ اللہ کے حکم سے اس کی اطاعت کی جائے اور اگر جب وہ اپنی جانوں پر ظلم کریں تو اے محبوب : تمہارے حضور حاضر ہوں اور پھر اللہ سے معافی چاہیں اور رسول ان کی شفاعت فرمائے تو ضرور اللہ کو بہت توبہ قبول کرنے والا مہربان پائیں ۔
يَا أَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُواْ اتَّقُواْ اللّهَ وَابْتَغُواْ إِلَيهِ الْوَسِيلَةَ وَجَاهِدُواْ فِي سَبِيلِهِ لَعَلَّكُمْ تُفْلِحُونَ ۔
(المائدة، 5 : 35)
ترجمہ : اے ایمان والو! اللہ سے ڈرو اور اس کی طرف وسیلہ ڈھونڈو اور اس کی راہ میں جہاد کرو اس امید پر کہ فلاح پاؤ ۔
وَمِنْهُم مَّن يَلْمِزُكَ فِي الصَّدَقَاتِ فَإِنْ أُعْطُواْ مِنْهَا رَضُواْ وَإِن لَّمْ يُعْطَوْاْ مِنهَا إِذَا هُمْ يَسْخَطُونَo وَلَوْ أَنَّهُمْ رَضُوْاْ مَا آتَاهُمُ اللّهُ وَرَسُولُهُ وَقَالُواْ حَسْبُنَا اللّهُ سَيُؤْتِينَا اللّهُ مِن فَضْلِهِ وَرَسُولُهُ إِنَّا إِلَى اللّهِ رَاغِبُونَ ۔ (التّوبة، 9 : 58.59)
(58) اور ان میں کوئی وہ ہے کہ صدقے بانٹنے میں تم پر طعن کرتا ہے تو اگر ان میں سے کچھ ملے تو راضی ہو جائیں اور نہ ملے تو جبھی وہ ناراض ہیں ۔
(59) اور کیا اچھا ہوتا اگر وہ اس پر راضی ہوتے جو اللہ و رسول نے ان کو دیا اور کہتے ہمیں اللہ کافی ہے اب دیتا ہے ہمیں اللہ اپنے فضل سے اور اللہ کا رسول، ہمیں اللہ ہی کی طرف رغبت ہے ۔
لاَ تَقُمْ فِيهِ أَبَدًا لَّمَسْجِدٌ أُسِّسَ عَلَى التَّقْوَى مِنْ أَوَّلِ يَوْمٍ أَحَقُّ أَن تَقُومَ فِيهِ فِيهِ رِجَالٌ يُحِبُّونَ أَن يَتَطَهَّرُواْ وَاللّهُ يُحِبُّ الْمُطَّهِّرِينَ ۔ (التّوبة، 9 : 108)
ترجمہ : اس مسجد میں تم کبھی کھڑے نہ ہونا، بیشک وہ مسجد کہ پہلے ہی دن سے جس کی بنیاد پرہیز گاری پر رکھی گئی ہے وہ اس قابل ہے کہ تم اس میں کھڑے ہو، اس میں وہ لوگ ہیں کہ خوب ستھرا ہونا چاہتے ہیں اور ستھرے اللہ کو پیارے ہیں ۔
أُولَـئِكَ الَّذِينَ يَدْعُونَ يَبْتَغُونَ إِلَى رَبِّهِمُ الْوَسِيلَةَ أَيُّهُمْ أَقْرَبُ وَيَرْجُونَ رَحْمَتَهُ وَيَخَافُونَ عَذَابَهُ إِنَّ عَذَابَ رَبِّكَ كَانَ مَحْذُورًا ۔ (بني إسرائيل، 17 : 57)
ترجمہ : وہ مقبول بندے جنہیں یہ کافر پوجتے ہیں وہ آپ ہی اپنے رب کی طرف وسیلہ ڈھونڈتے ہیں کہ ان میں کون زیادہ مقرب ہے اس کی رحمت کی امید رکھتے اور اس کے عذاب سے ڈرتے ہیں بیشک تمہارے رب کا عذاب ڈر کی چیز ہے ۔
إنَّا فَتَحْنَا لَكَ فَتْحًا مُّبِينًاo لِّيَغْفِرَ لَكَ اللَّهُ مَا تَقَدَّمَ مِن ذَنبِكَ وَمَا تَأَخَّرَ وَيُتِمَّ نِعْمَتَهُ عَلَيْكَ وَيَهْدِيَكَ صِرَاطًا مُّسْتَقِيمًاo وَيَنصُرَكَ اللَّهُ نَصْرًا عَزِيزًا ۔ (الفتح، 48 : 1.3)
ترجمہ : (1) بیشک ہم نے تمہارے لیے روشن فتح دی ۔
(2) تاکہ اللہ تمہارے سبب سے گناہ بخشے تمہارے اگلوں کے اور تمہارے پچھلوں کے اور اپنی نعمتیں تم پر تمام کر دے اور تمہیں سیدھی راہ دکھا دے ۔
وَإِذَا قِيلَ لَهُمْ تَعَالَوْا يَسْتَغْفِرْ لَكُمْ رَسُولُ اللَّهِ لَوَّوْا رُؤُوسَهُمْ وَرَأَيْتَهُمْ يَصُدُّونَ وَهُم مُّسْتَكْبِرُونَo سَوَاءٌ عَلَيْهِمْ أَسْتَغْفَرْتَ لَهُمْ أَمْ لَمْ تَسْتَغْفِرْ لَهُمْ لَن يَغْفِرَ اللَّهُ لَهُمْ إِنَّ اللَّهَ لَا يَهْدِي الْقَوْمَ الْفَاسِقِينَ ۔ (المنافقون، 63 : 5.6)
ترجمہ : (5) اور جب ان سے کہا جائے کہ آؤ رسول اللہ تمہارے لیے معافی چاہیں تو اپنے سر گھماتے ہیں اور تم انہیں دیکھو کہ غور کرتے ہوئے منہ پھیر لیتے ہیں ۔
(6) ان پر ایک سا ہے تم ان کی معافی چاہو یا نہ چاہو، اللہ انہیں ہر گز نہ بخشے گا بیشک اللہ فاسقوں کو راہ نہیں دیتا ۔
وسیلہ کے جواز پر مختصر تحریر ایک بار ضرور پڑھیں
یاایھاالذین اٰمنوا اتقوااللہ وابتغواالیہ الوسیلۃ …الآیۃ(المآئدہ،۳۵)
اے ایمان والو!اللہ سے ڈرو اور اس کی طرف جانے کے لیے وسیلہ تلاش کرو۔
اگر بزرگوں کی دعاؤں کا وسیلہ جائز ہے تو ان کی ذوات کا وسیلہ بھی درست ہے ، کیونکہ دعا تو رد بھی ہوسکتی ہے ، محبوبان خداتو اس کے مقبول بندے ہیں اور ویسے بھی ذات اصل ہے اوردعا فرع ہے ۔ اگر فرع کا وسیلہ درست ہے تو اصل کا وسیلہ بھی درست ہے۔
قرآن مجید میں نیک لوگوںسے وابستہ ہونے کا حکم دیا گیا ہے۔
ارشاد باری تعالیٰ ہے : یاایھالذین اٰمنوااتقواللہ وکونوامع الصادقین۔(التوبۃ،۱۱۹)
ترجمہ:ایمان والو!اللہ سے ڈرو اور سچوں کے ساتھ ہوجاؤ ۔
اس آیت میں پہلی آیت کے مضمون کوبھی واضح کردیا گیا ہے،کہ وسیلہ سے مراد اللہ والوں کی ذات سے تعلق قائم کرنا ہے۔اور انہیں اپنے اور خدا کے درمیان وسیلہ بنانا ہے۔
حضور اکرم صلی اﷲ علیہ وآلہ وسلم نے ایک نابینا صحابی کو اپنے وسیلہ سے دعا مانگنے کا خود حکم دیا تھا۔ آپ صلی اﷲ علیہ وآلہ وسلم نے انہیں ارشاد فرمایا:اچھے طریقہ سے وضو کرے اور دو رکعتیں پڑھنے کے بعد یہ دعا کرے اللھم انی اسئلک واتوجہ الیک بمحمد نبی الرحمۃ یا محمد انی قدتوجھت بک الی ربی فی حاجتی ھذہ لتقضیٰ اللھم فشفعہ فیّ ۔
ترجمہ:اے اللہ! میں تجھ سے سوال کرتا ہوں اور رحمت والے نبی محمد صلی اﷲ علیہ وآلہ وسلم کے وسیلے سے تیری طرف متوجہ ہوتا ہوں یارسول اللہ ! میں آپ کے وسیلے سے اپنی اس حاجت میں اپنے رب کی طرف توجہ کرتا ہوں تاکہ اسے پورا کردیا جائے ۔اے اللہ!آپ کی شفاعت کو میرے حق میں قبول فرما ۔
( ھذا حدیث صحیح ، سنن ابن ماجہ صفحہ۱۰۰،مسند احمد جلد۴صفحہ ۱۳۸، المستدرک جلد۱صفحہ۳۱۳،۵۱۹،۵۲۶،عمل الیوم واللیلۃ لابن السنی صفحہ ۲۰۲،دلائل النبوۃ للبیہقی جلد۶صفحہ۱۶۷،السنن الکبریٰ للنسائی جلد ۶ صفحہ ۱۶۹،الاذکار للنووی صفحہ۱۶۷،عمل الیوم واللیلۃ للنسائی صفحہ ۴۸۱ ، الترغیب والترہیب جلد۱صفحہ۴۷۳ ،صحیح ابن خزیمہ جلد۲صفحہ۲۲۵، ترمذی جلد۲صفحہ ۱۹۸،البدایہ والنھایہ جلد۱صفحہ۱۳۰۱مطبوعہ دار ابن حزم، الخصائص الکبریٰ جلد۲صفحہ ۲۰۲،الجامع الصغیر جلد۱صفحہ۴۹صحیح کہا)
واضح رہے !اس حدیث کو وحید الزمان حیدرآبادی وہابی نے (ھدیۃ المھدی صفحہ ۴۷)
نواب صدیق حسن خان بھوپالوی وہابی نے (نزل الابرار صفحہ۳۰۴)
غیر مقلد نجدیوں کے’’ مجتہد‘‘ قاضی شوکانی نے تحفۃ الذکرین صفحہ ۱۳۷ پر نقل کیا اور یہ بھی لکھا ہے کہ ائمہ حدیث نے اس حدیث کو صحیح قرار دیا ہے ۔
غیر مقلد وہابیوں اور دیوبندیوں کے’’ بزرگ‘‘ ابن تیمیہ حرانی نے فتاویٰ ابن تیمیہ جلد۱صفحہ ۲۷۵ پر نقل کیا اور ساتھ یہ بھی لکھا ہے کہ رسول اللہ صلی اﷲ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا:وان کانت لک حاجۃ فافعل مثل ذلک ۔ ترجمہ : تجھے جب بھی کوئی حاجت درپیش ہو تو اسی طرح کرنا ۔ اسی حدیث کو علامہ اشرفعلی تھانوی دیوبندی نے نشرالطیب صفحہ ۲۵۳ ۔
اور شبیر احمد دیوبندی نے یا حرف محبت اور باعث رحمت ہے صفحہ ۴۲ پر نقل کیا ہے اور یہ بھی لکھا ہے کہ یہ عمل صرف اس وقت کے ساتھ خاص نہیں بلکہ قیامت تک کے لیے عام ہے ۔
اور دور فاروقی میں قحط سالی کے وقت حضرت فاروق اعظم رضی اللّه عنہ عرض کرتے ہیں : للھم انا کنا نتوسل الیک بنبیناافتسقینا وانا نتوسل الیک بعم نبینا فاسقنا قال فیسقون۔(صحیح البخاری ابواب الا ستسقا ، باب سوال الناس الامام الاستسقا اذا قحطوا۔۱/۱۳۷۔کتاب المناقب، باب ذکر عباس بن عبدالمطب رضی اللہ عنہم ۱/۵۲۶)
ترجمہ : اے اللہ !ہم تیری بارگاہ میں اپنے نبی صلی اﷲ علیہ وآلہ وسلم کا وسیلہ پیش کرتے تھے اور تو ہمیں سیراب کردیتا تھا،اب کی بار ہم اپنے نبی صلی اﷲ علیہ وآلہ وسلم کے چچا کا وسیلہ پیش کرتے ہیں،لہٰذا تو ہم پر باران رحمت کا نزول فرما۔ راوی کا بیان ہے، تو انہیں سیراب کردیا گیا۔
معلوم ہوا کہ انبیاء کرام علیہم الصلوٰۃ والسلام اور دیگر صالحین کا وسیلہ پیش کرنا بھی درست ہے ۔
حیرت کی بات ہت وسیلہ اور تبرک کے منکرین دعویٰ قرآن و حدیث کا کرتے ہیں مگر قرآن مجید کی یہ آیات مبارکہ انہیں نظر کیوں نہیں آتیں ، بتوں کی مذمت میں نازل ہونے والی آیات انبیاء علیہم السّلام و صالحین علیہم الرّحمہ پر چسپاں کرنے میں انہیں ذرا بھی خوف خدا نہیں آتا ، کتمان حق کرتے ہیں ، عوام الناس جوکہ کم علم ہوتے ہیں ان سادہ لوگوں کو قرآن و حدیث کے نام پر دھوکہ و فریب دے کر ان کے عقائد و نظریات خراب کرتے ہیں ۔ اللہ تعالیٰ ایسے لوگوں کو مکمل قرآن و حدیث پر ایمان لانے کی توفیق عطاء فرمائے آمین ۔ (طالب دعا و دعا گو ڈاکٹر فیض احمد چشتی)

0 comments:

آپ بھی اپنا تبصرہ تحریر کریں

اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔