Wednesday, 13 December 2017

مسلہ حاضر و ناظر و حیات النبی صلی اللہ علیہ وسلّم غیر مقلد عالم میر ابراہیم سیالکوٹی ، نواب صدیق حسن خان بھوپالوی غیر مقلد اہلحدیث

مسلہ حاضر و ناظر و حیات النبی صلی اللہ علیہ وسلّم غیر مقلد عالم میر ابراہیم سیالکوٹی ، نواب صدیق حسن خان بھوپالوی غیر مقلد اہلحدیث


نبی کریم صلی اللہ علیہ و علیٰ آلہ و صحبہ وسلّم زیارت کرواتے ہیں،آپ صلی اللہ علیہ و علیٰ آلہ و صحبہ وسلّم تشریف لاتے ہیں اور جانتے ہیں ،کہ اس گھر میں کیا ہے ۔ آپ صلی اللہ علیہ و علیٰ آلہ و صحبہ وسلّم شاہ عبد العزیز محدث دہلوی علیہ الرحمہ کو زیارت کرواتے ایک بار شاہ صاحب کے ہاں مہمان آیا جو حقہ پیتا تھا وہ حقہ مکان سے نکالنا یاد نہ رہا نبی کریم صلی اللہ علیہ و علیٰ آلہ و صحبہ وسلّم تشریف لائے تو فرمایا اس میں مکان میں حقہ ہے ہم یہاں تشریف فرما نہیں ہونگے ۔ (سراجا منیرا صفحہ 26 ، 27 غیر مقلد عالم ابراہیم سیالکوٹی)
نبی کریم صلی اللہ علیہ و علیٰ آلہ و صحبہ وسلّم حاضر و ناظر ہیں : (مسک الختام صفحات 459 ، 460 نواب صدیق حسن خان بھوپالوی غیر مقلد اہلحدیث)
غیر مقلدین منکرین سے صرف ایک ہی سوال یہ سب کچھ لکھ کر تمہارا مولوی اور شاہ صاحب مشرک ، بدعتی گمراہ ہوئے کہ نہیں ؟ اگر ہوئے کوئی فتویٰ لگایا غیر مقلدین نے اگر لگایا ہے تو ثبوت دیں اور اگر نہیں لگایا جو یقیننا نہیں لگایا تو کیوں جناب یہ دہرا معیار کیوں اپنوں کے لیئے اور فتوے اور دوسروں کےلیئے اور فتوے کیوں ؟
اس حوالے سے جو کہ غیر مقلد عالم کا ہے سے ثابت ہوا مسلمانان اہلسنت کا عقیدہ حق ہے اور ہمارے نبی صلی اللہ علیہ وسلّم اپنے غلاموں کو زیارت سے نوازتے اور اپنے غلاموں کے گھر تشریف لاتے ہیں کاش اے نجدیو نجدی کی غلامی کی بجائے تم نے غلامی مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وسلّم کی ہوتی ۔
آئیں بائیں شائیں نہ کریں ادھر ادھر کی من گھڑت پوسٹیں مت کمنٹ کریں گالم گلوچ سے پرھیز کریں اور ہمارے سوال کا جواب دیں ۔(ڈاکٹر فیض احمد چشتی)

No comments:

Post a Comment

جاہل قصہ گو واعظین کا رد اور خطباء و مقررین کےلیے شرائط

جاہل قصہ گو واعظین کا رد اور خطباء و مقررین کےلیے شرائط محترم قارئینِ کرام : مقرر کےلیے چار شرائط ہیں ، ان میں ایک بھی نہ پائی جائے تو تقریر...