Friday, 29 December 2017

دیوبندیوں کا حقہ پینا اہتمام کرنا اور خود ہی عذاب کا فتویٰ دینا

دیوبندیوں کا حقہ پینا اہتمام کرنا اور خود ہی عذاب کا فتویٰ دینا








(1) پینے کے تمباکو بنانے کی نادر ترکیبیں :تمباکو جس قسم کی طبیعت کو موافق ہو لیکر خوب کوٹیں شیرا یا پتلا گڑ ملائیں اور پئیں ۔ (بہشتی زیور صفحہ 494 حکیم الامتِ دیوبند تھانوی )

(2) تمباکو پینے کی ترکیبیں : طبیعت کے مطابق تمباکو لے کر کوٹ کر عطر ملائیں گرمیوں سردیوں کےلیئے الگ الگ تمباکو پینا جائز ۔ (بہشتی زیور صفحہ دسواں حصّہ صفحہ 21)

بانی دیوبند جناب نانوتوی صاحب اپنے مہمان کو خود حقے کی چلم بھر بھر کے پلاتے ہیں اور معذرت بھی کرتے ہیں ۔ (سوانح قاسمی حصّہ اوّل صفحہ 468)

بانی دیوبند نانوتوی صاحب کے والد اسد علی(شیعہ والا نام) حقہ پیتے تھے اور نانوتوی صاحب حقہ بھر بھر کے پلاتے تھے ۔ (ملفوظات حکیم الامت تھانوی دیوبندی صفحہ 24) ۔

حقہ پینا جائز ہے علامہ رشید احمد گنگوہی دیوبندی

معتکف کو جائز ہے کہ مغرب کی نماز کے بعد مسجد سے باہر حقہ پی کر کلی کر کے واپس مسجد آجائے ۔ (فتاویٰ رشدیہ صفحہ 458 علامہ رشید احمد گنگوہی دیوبندی مطبوعہ دارالاشاعت کراچی)

معتکف کو جائز ہے کہ مغرب کی نماز کے بعد مسجد سے باہر حقہ پی کر کلی کر کے واپس مسجد آجائے ۔ (فتاویٰ رشدیہ صفحہ 487 علامہ رشید احمد گنگوہی دیوبندی مطبوعہ مکتبہ رحمانیہ لاہور)

حقہ پینے والا محفل مبارک نبوی صلی اللہ علیہ وآلہ و صحبہ وسلّم میں دخل نہیں پاتا اور بعضوں نے اس کے پینے والوں کو عذاب میں دیکھا ۔ (امداد الفتاویٰ جلد 4 صفحہ 99 )

ہم صرف اتنا کہیں امام اہلسنت امام احمد رضا رحمۃ اللہ علیہ کے خلاف تعصب میں مبتلا ہوکر فتوے دینے والے اور بیہودہ پوسٹیں بنانے والے اندھے تعصب میں یہ تک بھول گئے کہ خود ہی پینے کی ترکیبیں جوازکے فتوے دیتے رہے مگر بُرا ہو تعصب کا امام احمد رضا رحمۃ اللہ علیہ کے خلاف فتوے دہتے دیتے خود اس کی زد میں آگئے دیکھیئے حکیم الامت دیوبند و دیگر دیوبندی علماء اپنی ہی کتابوں کی روشنی میں کیسے عذاب میں مبتلا ہیں اب بیہودہ پوسٹیں بنانے والے دیابنہ سے گزارش ہے شروع ہوجاؤ اپنے اکابرین کی ان کتابوں کی روشنی اپنے سب بڑوں کے خلاف بیہودہ پوسٹیں بناؤ اور فتوے لگاؤ انہیں عذاب میں مبتلا بتلاؤ ۔ ڈاکٹر فیض احمد چشتی ۔

No comments:

Post a Comment

معراج النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اور دیدارِ الٰہی

معراج النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اور دیدارِ الٰہی محترم قارئینِ کرام : : شب معراج نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اللہ تعالی کے دیدار پر...