Tuesday, 5 December 2017

ہر بدعت گمراہی ہے اور غیر مقلد وہابیوں کی ٹانگیں پھیلا کر نماز پڑھنا اور رفع یدین کو سنت موکدہ یا فرض واجب کہنے کی بدعت

ہر بدعت گمراہی ہے اور غیر مقلد وہابیوں کی ٹانگیں پھیلا کر نماز پڑھنا اور رفع یدین کو سنت موکدہ یا فرض واجب کہنے کی بدعت

اپنی اس بدات کا ثبوت قرآن و حدیث سے دیں بصورت دیگر نبی کریم صلی اللہ علیہ و علیٰ آلہ و صحبہ وسلّم کے اس فرمان : كل بدعة ضلالة ۔ ترجم : ہر بدعت گمراہی ہے ۔ ( صحیح مسلم جلد نمبر 2 صفحہ نمبر 592) کے تحت گمراہ ہیں ۔

ٹانگیں پھیلا کر نماز پڑھنا : غیر مقلد اہلحدیث حضرات آج کل جتنی ٹانگیں پھیلا کر نماز پڑھتے ہیں جو کہ ادب کے بھی خلاف ہے اور یہ غیر مقلدین کی اپنی نکالی ہوئی بدعت ہے ایسے کوئی شخص کسی کے سامنے حتہ کہ اپنے باپ کے سامنے بھی نہیں کھڑا ہو سکتا جبکہ یہ بدعتی وکٹؤرین اللہ کے سامنے کھڑا ہوتا ہے ۔ اگر یہ اس عمل میں سچے ہیں تو اسی طرح کے عمل کا حکم قرآن و حدیث سے یا عمل صحابہ رضی اللہ عنہم سے دیکھائیں ؟

رفع یدین کو سنت موکدہ یا فرض واجب کہنا : رفع یدین کے مسئلہ میں ائمہ اربعہ رضی اللہ عنہم میں اجتہادی اختلاف ہے شافعی اور حنبلی رفع یدین کرتے ہیں لیکن اسے فرض واجب یا سنت موکدہ نہیں سمجھتے جبکہ حنفی اور مالکی ترک رفع یدین کے قائل ہیں ۔ رفع یدین کو سنت موکدہ یا فرض واجب کہنا ان غیر مقلدین کی اپنی نکالی ہوئی بدعت ہے ۔ قرآن و حدیث سے رفع یدین کے سنت موکدہ ، فرض یا واجب ہونے کا کوئی بھی ثبوت موجود نہیں ہے بلکہ رفع یدین کرنے کا جوتے پڑھ کر نماز پڑھنے جتنا بھی ثبوت موجود نہیں اور نہ رفع یدین کے ہمیشہ ہونے پر کوئی ایک بھی صحیح صریح دلیل موجود ہے سب دلائل ضعیف ہے ۔ اس کے بر عکس ترک رفع یدین پر ابن مسعود رضی اللہ عنہ کی نبی کریم صلی اللہ علیہ و علیٰ آلہ و صحبہ وسلّم سے مشہور حدیث موجود ہے۔ جس کے متعلق خود فرقہ اہلحدیث کے اب تک کے سب سے بڑے عالم ناصر الدین البانی صاحب نے اعتراف حق کیا ہے چنانچہ لکھتے ہیں : حق بات یہ ہے کہ یہ حدیث صحیح ہے ۔ (مشکاۃ المصابیح تحقیق نا صر الدین البانی ج 1 ص 254)

جبکہ آج کے بدعتی غیرمقلدین کے ہاں رفع یدین عند الرکوع فرض اور واجب ہے دیکھئے : (سلفی تحقیقی جائزہ ص 246)۔

غیر مقلد وہابی حضرات سے سوال ؟ رفع یدین فرض یا واجب ہونے کا ثبوت نص قطعی قرآن اور صحیح حدیث سے پیش کریں یا پھر اپنے بدعتی ہونے کا اقرار کریں وقت تا قیامت دیا جاتا ہے یاد رہے فرض یا واجب کا ثبوت دیں ۔ (ڈاکٹر فیض احمد چشتی)

No comments:

Post a Comment

حضرت فاطمۃ الزہرا سلام اللہ علیہا کی تاریخِ ولادت و وصال اور جنازہ

حضرت فاطمۃ الزہرا سلام اللہ علیہا کی تاریخِ ولادت و وصال اور جنازہ محترم قارئینِ کرام : کچھ حضرات حضرت سیدہ فاطمة الزہرا رضی اللہ عنہا کے یو...