Tuesday, 5 December 2017

ہر بدعت گمراہی ہے اور غیر مقلد وہابیوں ننگے سر نماز کی بدعت

ہر بدعت گمراہی ہے اور غیر مقلد وہابیوں ننگے سر نماز کی بدعت

اپنی اس بدات کا ثبوت قرآن و حدیث سے دیں بصورت دیگر نبی کریم صلی اللہ علیہ و علیٰ آلہ و صحبہ وسلّم کے اس فرمان : كل بدعة ضلالة ۔ ترجم : ہر بدعت گمراہی ہے ۔ ( صحیح مسلم جلد نمبر 2 صفحہ نمبر 592) کے تحت گمراہ ہیں ۔

غیر مقلد اہلحدیث وہابی حضرات نے ننگے سر نماز کو اپنا شعار بنا لیا ہے اور اسے یہ سنت کہتے ہیں جبکہ یہ سنت نہیں اس کو سنت سمجھنا اور شعار بنانا غیر مقلد وہابی حضرات کی صریح بدعت ہے ۔

ابو سعید شرف الدین صاحب غیرمقلد کا رجوع : لکھتے ہیں : بعض کا جو شیوہ ہے کہ گھر سے ٹوپی یا پگڑی سر پر رکھ کر آئے ہیں اور ٹوپی یا پگڑی قصداً اتار کر ننگے سر نماز پڑھنے کو اپنا شعار بنا رکھا ہے اور پھر اس کو سنت کہتے ہیں بلکل غلط ہے ۔ یہ فعل سنت سے ثابت نہیں ۔ اگے لکھتے ہیں ” برہنہ سر کو بلا وجہ شعار بنانا بھی خلاف سنت ہے اور خلاف سنت بے وقوفی ہی تو ہوتی ہے ۔ (فتاویٰ ثنائیہ ج 1 ص 523)

معلوم ہوا کہ : غیر مقلد وہابی حضرات خلاف سنت نمازیں پڑھتے ہیں ۔ ہمارا سوال یہ ہے کہ غیر مقلدین ننگے سر نماز پڑھنا اسے شعار بنانا سنت سے ثابت کریں اور اپنے عالم کے فتوے کے مطابق جھوٹ سے توبہ کریں ۔ (ڈاکٹر فیض احمد چشتی)

No comments:

Post a Comment

معراج النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اور دیدارِ الٰہی

معراج النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اور دیدارِ الٰہی محترم قارئینِ کرام : : شب معراج نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اللہ تعالی کے دیدار پر...