Wednesday, 13 December 2017

نبی کریم صلی اللہ علیہ و علیٰ آلہ و صحبہ وسلّم نے قبر انور سے دست اقدس ظاہر فرمایا اور حضرت شیخ احمد کبیر رفاعی رحمۃ اللہ علیہ نے بوسہ دیا

نبی کریم صلی اللہ علیہ و علیٰ آلہ و صحبہ وسلّم نے قبر انور سے دست اقدس ظاہر فرمایا اور حضرت شیخ احمد کبیر رفاعی رحمۃ اللہ علیہ نے بوسہ دیا


حضرت شیخ احمد کبیر رفاعی رحمۃ اللہ علیہ سرکار دو عالم صلی اللہ علیہ وسلم کے روضہ اقدس پر حاضر ہوئے سلام عرض کیا سرکار دو عالم صلی اللہ علیہ وسلم نے جواب عطاء فرمایا تو آپ نے عرض کیا پہلے اپنی روح کو بھیجتا تھا اب خود حاضر ہوا ھوں اپنا دست اقدس دیجیئے تاکہ میں بوسہ دوں تو سرکار دو عالم صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنا دست اقدس ظاہر فرمایا جسے شیخ نے بوسہ دیا اس واقعہ کو 90 ہزار مسلمانوں نے دیکھا اور دست اقدس کی زیارت سے مشرف ہوئے ۔ ( بینان المشید صفحہ نمبر 21 مطبوعہ مکتبہ تھانوی کراچی از ظفر احمد عثمانی صاحب خلیفہ حکیم الامت دیوبند فضائل اعمامل زکریا کاندہلوی دیوبندی )

اس مکمل واقعہ کو پڑھیئے اور انصاف کیجیئے اس میں بارگاہ رسالت صلی اللہ علیہ وسلم میں فریاد و استغاثہ بھی ھے اور سرکار دو عالم صلی اللہ علیہ وسلم کی حیات حسی دنیاوی کا ثبوت بھی ھے جس کے گواہ 90 ھزار مسلمان اور بڑے بڑے اولیاء کرام علیہم الرّحمہ بھی ھیں معلوم ہوا مسلک اہلسنت و جماعت عقائد و نظریات حق ھیں ۔
مکتبہ فکر دیوبند کے ان احباب سے جو منکر ہیں حیات النبی صلی اللہ علیہ و علیٰ آلہ و صحبہ وسلّم کے سوال یہ ہے کہ : کیا شیخ احمد کبیر رفاعی علیہ الرحمہ نے شرک کیا اور مشرکانہ عقیدے کے حامل تھے َاور تھانوی جی کے خلیفہ صاحب اس واقعہ کو لکھ کر اور خود تھانوی صاحب تصدیق و تقریز لکھ کر مشرک ہوئے کہ نہیں اگر نہیں تو کیوں اگر ہوئے تو آج تک کوئی فتویٰ لگا اگر لگایا ھے تو ثبوت کےلیئے پیش کیجیئے ورنہ مان لیجیئے اہلسنت و جماعت کے عقائد نظریات حق ھیں اور دوغلہ پن چھوڑ کر امت مسلمہ میں انتشار پھیلانا چھوڑ دیجیئے ۔

No comments:

Post a Comment

جاہل قصہ گو واعظین کا رد اور خطباء و مقررین کےلیے شرائط

جاہل قصہ گو واعظین کا رد اور خطباء و مقررین کےلیے شرائط محترم قارئینِ کرام : مقرر کےلیے چار شرائط ہیں ، ان میں ایک بھی نہ پائی جائے تو تقریر...