Sunday, 3 December 2017

حضرت عباس رضی اللہ عنہ میلادالنبی صلی اللہ علیہ و علیٰ آلہ وسلم بیان فرماتے ہیں

حضرت عباس رضی اللہ عنہ میلادالنبی صلی اللہ علیہ و علیٰ آلہ وسلم بیان فرماتے ہیں

ڈاکٹر فیض احمد چشتی ان لوگوں سے کہتا ہے جو کہتے ہیں صحابی رضی اللہ عنہم نے میلاد منایا لو پڑھو صحابہ رضی اللہ عنہم اور خود نبی کریم صلی اللہ علیہ و علیٰ آلہ وسلم نے میلاد منایا اسے میلاد نہیں کہتے تو اور کیا کہتے ہیں پڑھیئے :

امام حاکم کی مستدرک ، امام طبرانی کی معجم کبیر اور علامہ ہیثمی کی مجمع الزوائد میں اس متعلق روایتیں منقول ہیں کہ غزوۂ تبوک سے واپسی کے وقت سیدنا عباس رضی اللہ عنہ نے حضرت نبی اکرم صلی اللہ علیہ والہ وسلم سے آپ کی تعریف وتوصیف اورمدح وثنا کرنے کی اجازت طلب کی ، حضور پاک صلی اللہ والہ وسلم نے دعاؤں سے نوازتے ہوئے اجازت مرحمت فرمائی تب حضرت عباس رضی اللہ عنہ نے اشعار پڑھے۔ امام حاکم کی کتاب مستدرک علی الصحیحین سے حدیث شریف کا متن نقل کیا جارہا ہے : سمعت جدی خريم بن اوس حارثة بن لام رضی الله عنه يقول هاجرت الی رسول الله صلی الله عليه وسلم منصرفه من تبوک فاسلمت فسمعت العباس بن عبدالمطلب يقول يارسول الله انی اريد ان امتدحک فقال رسول الله صلی الله عليه وسلم قل لايفضفض الله فاک قال قال فقال العباس
من قبلها طبت فی الظلال وفی+ مستودع حيث يخصف الورق
تنقل من صالب الی رحم+ اذا مضی عالم بدا طبق
حتی احتوی بيتک المهيمن من+ خندف علياء تحتها الطبق
وانت لما ولدت اشرقت ال+ارض وضاء ت بنورک الافق۔

ترجمہ : حضرت خریم بن اوس بن حارثہ بن لام رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں: میں تبوک سے واپسی کے وقت اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ والہ وسلم کی طرف ہجرت کیا اور مشرف بہ اسلام ہوا میں نے حضرت عباس بن عبدالمطلب رضی اللہ عنہ کو نبی اکرم صلی اللہ علیہ و علیٰ آلہ وسلم کی خدمت اقدس میں یہ عرض کرتے ہوئے سنا: یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ و علیٰ آلہ وسلم ! میں چاہتاہوں کہ آپ کی مدحت وتعریف کروں تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ و علیٰ آلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: آپ تعریف کیجئے اللہ تعالی آپ کے چہرہ کوزینت بخشے، حضرت عباس رضی اللہ عنہ نے اشعار کہے منجملہ ان کے کچھ اشعار یہ ہیں جب آپ کی ولادت باسعادت ہوئی تو زمین روشن ومنور ہوگئی اور آ پ کے نور مبارک سے افق عالم منو روتابندہ ہوگئے ۔

(معجم کبیر لطبرانی حدیث نمبر 4057 مستدر ک علی الصحیحین کتا معرفۃ الصحابۃ رضی اللہ عنہم حدیث نمبر 5426، مجمع الزوائد کتاب علامات النبوۃ باب فی کرامۃ اصلہ صلی اللہ علیہ وسلم ج8ص 217( نیز معجم طبرانی اور مجمع الزوائد میں یہ شعر مذکور ہے: فنحن فی ذلک الضياء وفی النور وسبل الرشاد نخترق۔ توہم اس روشنی میں اور اسی نور میں ہدایت کے راستے سرکررہے ہیں۔ مستدرک میں لايفضفض کے الفاظ ہیں اور معجم کبیر اور مجمع الزوائد میں لا يفضض مروی ہے۔(طالب دعا ڈاکٹر فیض احمد چشتی)

No comments:

Post a Comment

انبیاءِ کرام علیہم السلام کی میراث درہم و دینار نہیں ہوتا

انبیاءِ کرام علیہم السلام کی میراث درہم و دینار نہیں ہوتا محترم قارئینِ کرام ارشادِ باری تعالیٰ ہے : وَ وَرِثَ سُلَیْمٰنُ دَاوٗدَ وَ قَالَ ...