تقلید سے متعلق غیر مقلدین نام نہاد اہلحدیث حضرات سے کچھ سوال حصّہ اوّل
سوال نمبر 1
ایک حدیث صحیح صریح غیر معارض ایسی پیش کریں کہ امام کے لئے تکبیر تحریمہ بلند آواز سے کہنا سنت ہے اور مقتدی کے لئے آہستہ کہنا سنت ہے۔
سوال نمبر2
ایک صحیح صریح حدیث پیش کریں کہ نماز میں تعوذ آہستہ پڑھنا سنت ہے۔
سوال نمبر 3
ایک حدیث صحیح صریح غیر معارض پیش کریں کہ اکیلے نمازی کے لئے آمین آہستہ کہنا سنت مؤکدہ ہے۔
سوال نمبر4
ایک حدیث صحیح صریح غیر معارض پیش فرمائیں کہ مقتدی کو چھ رکعت میں آمین بالجہر کہنا سنت ہے اور گیارہ رکعتوں میں آہسنہ کہنا سنت ہے۔
سوال نمبر 5
ایک ہی صحیح صریح غیر معارض حدیث ایسی پیش کیجئے کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے پورے تئیس سالہ دور نبوت میں صرف ایک ہی دن صحابہ رضوان اللہ علیہم اجمعین نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے پیچھے چھ رکعتوں میں بلند آواز سے اور گیارہ رکعتوں میں آہستہ آواز سے آمین کہی ہو۔
سوال نمبر6
صرف اک ہی صحیح صریح غیر معارض حدیث پیش کردیں کہ پورے تیس سالہ دور خلافت راشدہ میں ایک ہی دن کسی ایک خلیفہ راشد رضی اللہ عنہ کے کسی ایک ہی مقتدی نے چھ رکعتوں میں بلند آواز سے اور گیارہ رکعتوں میں آہستہ آواز کے ساتھ آمین کہی ہو۔
سوال نمبر 7
کوئی ایک ہی صحیح صریح غیر معارض حدیث پیش کردیں کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ہو کہ امام کے لئے ہمیشہ چھ رکعتوں میں بلند آواز سے اور گیارہ رکعتوں میں آہستہ آواز سے آمین کہنا سنت مؤکدہ ہے۔
سوال نمبر8
اک ہی صحیح صریح غیر معارض حدیث پیش فرمائیں کہ کسی خلیفہ راشد رضی اللہ عنہ نے امام بن کر ایک ہی دن سہی اپنے دور خلافت میں چھ رکعت میں بلند آواز سے آمین کہی ہو اور گیارہ رکعتوں میں آہستہ آمین کہی ہو۔
سوال نمبر 9
ایک صحیح صریح غیر معارض حدیث پیش فرمائیے کہ جو مقتدی اس وقت جماعت میں شریک ہو جب امام نصف سے زائد فاتحہ پڑھ چکا ہو تو اس کے لئے دودفعہ آمین کہنا سنت مؤکدہ ہے ایک دفعہ امام کی فاتحہ کے اختتام پر بلند آواز سے اور ایک دفعہ اپنی فاتحہ کے بعد آہستہ آواز کے ساتھ۔
سوال نمبر10
ایک صحیح صریح غیر معارض حدیث پیش فرمائیے کہ جو مقتدی رکوع میں ملے اس کو وہ رکعت دھرانا فرض ہے۔
سوال نمبر 11
ایک صحیح صریح غیر معارض حدیث پیش فرمائیے کہ رکوع کی تسبیحات آہستہ پڑھنا سنت ہے۔
سوال نمبر12
ایک صحیح صریح غیر معارض حدیث پیش فرمائیے کہ رکوع کی تکبیر کے لئے امام جہرا اور مقتدی کے لئے آہستہ تکبیر کہنا سنت ہے۔
سوال نمبر 13
ایک صحیح صریح غیر معارض حدیث پیش فرمائیے کہ مقتدی کے لئے ربنالک الحمد آہستہ پڑھنا سنت ہے۔
سوال نمبر14
ایک صحیح صریح غیر معارض حدیث پیش فرمائیے کہ وتر میں رکوع کے بعد دعا کی طرح ہاتھ اٹھا کر دعائے قنوت پڑھنا اور پھر منہ پر ہاتھ پھیر کر سجدہ میں جانا سنت ہے۔
سوال نمبر 15
ایک صحیح صریح غیر معارض حدیث پیش فرمائیے کہ امام کے لئے دعائے قنوت جہرا اور مقتدی اور منفرد کے لئے آہستہ پڑھنا سنت ہے۔
سوال نمبر16
ایک صحیح صریح غیر معارض حدیث پیش فرمائیے کہ سجدوں کی تسبیحات آہستہ پڑھنا سنت مؤکدہ ہیں۔
سوال نمبر17
ایک صحیح صریح غیر معارض حدیث پیش فرمائیے کہ دوسجدوں کے درمیان دعا آہستہ پڑھنا سنت مؤکدہ ہے۔
سوال نمبر18
ایک صحیح صریح غیر معارض حدیث پیش فرمائیے کہ رکوع کے بعد قومہ میں ہاتھ لٹکانا سنت ہے؟یا ہاتھ سینے پر باندھنا کیونکہ پیر جھنڈا صاحب ہاتھ باندھتے ہیں اور پنجاب کے غیر مقلدین ہاتھ لٹکاتے ہیں اس لئے حدیث صریح ہی پیش فرمائیں۔
سوال نمبر 19
ایک صحیح صریح غیر معارض حدیث پیش فرمائیے کہ سجدوں کو جاتے اور سجدوں سے سر اٹھاتے وقت رفع الیدین منع اور حرام ہے۔
سوال نمبر20
ایک صحیح صریح غیر معارض حدیث پیش فرمائیے کہ دوسری اور چوتھی رکعت کی ابتداء میں رفع الیدین منع اور حرام ہے۔
سوال نمبر 21
ایک صحیح صریح غیر معارض حدیث پیش فرمائیے کہ نماز میں درود شریف آہستہ پڑھنا سنت ہے۔
سوال نمبر22
ایک صحیح صریح غیر معارض حدیث پیش فرمائیے کہ درود شریف کے بعد والی دعا آہستہ پڑھنا سنت مؤکدہ ہے۔
سوال نمبر 23
ایک صحیح صریح غیر معارض حدیث پیش فرمائیے کہ امام کے لئے سلام بلند آواز سے اور مقتدیوں کے لئے آہستہ آواز سے کہنا اور مقتدیوں کے لئے آہستہ آواز سے کہنا سنت ہے۔
سوال نمبر24
نواب صدیق حسن فرماتے ہیں نمازی کے جسم پر نجاست (پیشاب ،پاخانہ،خون،حیض) لگا ہوا ہو تو بھی نماز باطل نہیں ہے۔(بدور اہلہ ص38)
اس بارے میں ایک صحیح صریح غیر معارض حدیث پیش فرمائیے
سوال نمبر25
نواب نور الحسن صاحب فرماتے ہیں ناپاک کپڑوں (جن پر پیشاب،پاخانہ،خون حیض لگا ہوا ہو) میں نماز صحیح ہے۔(عرف الجادی ص21)
اس بارے میں ایک صحیح صریح غیر معارض حدیث پیش فرمائیے
سوال نمبر 26
نماز میں مرد و عورت کی شرم گاہ کھلی رہے تو بھی نماز صحیح ہے۔(عرف الجادی ص21،بدوراہلہ ص39)
اس بارے میں ایک صحیح صریح غیر معارض حدیث پیش فرمائیے
سوال نمبر27
نماز کی جگہ پاک ہونا نماز کے لئے شرط نہیں۔(بدور اہلہ ،عرف الجادی ص21)
اس بارے میں ایک صحیح صریح غیر معارض حدیث پیش فرمائیے
سوال نمبر 28
اگر عصر کے وقت فٹ بال کھیلنا ہو تو عصر کی نماز ظہر کے وقت پڑھ لے۔(فتاوٰی ثنائیہ ج1 ص631،632)
اس بارے میں ایک صحیح صریح غیر معارض حدیث پیش فرمائیے
سوال نمبر29
جن عورتوں کے ساتھ نکاح حرام ہے (ماں بیٹی بہن خالہ) ان کا سارا جسم سوائے قبل دبر ننگا دیکھنا جائز ہے۔(عرف الجادی ص52)
اس بارے میں ایک صحیح صریح غیر معارض حدیث پیش فرمائیے
سوال نمبر 30
نواب وحید الزمان لکھتا ہے کہ تم ایسی عورت کرو جس کی فرج تنگ ہو جو شہوت کے مارے دانت رگڑ رہی ہو اور جماع کے وقت کروٹ لیتی ہو۔(لغات الحدیث)
اس بارے میں ایک صحیح صریح غیر معارض حدیث پیش فرمائیے ۔ علمی اور بحوالہ قرآن و حدیث جواب کا منتظر ڈاکٹر فیض احمد چشتی ۔ (بقیہ سوال بعد میں)
No comments:
Post a Comment