Wednesday, 26 December 2018

غیرمقلدین نام نہاد اہلحدیث حضرات کے عجیب و غریب فقہی مسائل

غیرمقلدین نام نہاد اہلحدیث حضرات کے عجیب و غریب فقہی مسائل

محترم قارئین : غیر مقلد نام نہاد اہلحدیث حضرات عوام النّاس کو دھوکہ دینے کےلیئے صرف قرآن و حدیث کا دعویٰ کرتے ہیں جبکہ ان کے اکثر مسائل قرآن و حدیث کے خلاف اور خواہشات نفس کے تابع ہیں جس کے چند نمونے ہم پہلے پیش کر چکے ہیں اب آیئے ذرا ان کے عجیب و غریب فقہی مسائل انہیں کی کتابوں کی روشنی میں پہلی قسط پڑھتے ہیں :

عیسائی کہتے ہیں کہ اللہ عیسی کی شکل میں ظاہر ہوا،غیرمقلد کہتے ہیں جس شکل میں چاہے ظاہر ہوسکتا ہے ۔ (ہدیۃ المہدی)

اللہ آدم کی شکل کا ہے اس کی آنکھ ہاتھ ہھتیلی مٹھی انگلیاں پہنچا بازو سینہ پسلی پاؤں پنڈلی سب کچھ ہے ۔ (ہدیۃ المہدی۱،۹)

حافظ عبداللہ روپڑی مسئلہ وحدۃالوجود کو حق مانتے ہیں ۔(فتاوی اہل حدیث۱:۱۵۰)

نواب صدیق حسن خان مسئلہ وحدۃالوجود کو حق مانتے ہیں ۔ (ماثر صدیقی)

رام چندر کرشن جی لچھمن ،زراتشت مہاتما بدھ یہ سب انبیاء صالحین میں سے ہے ہم پر واجب ہے کہ سب رسولوں پر بلا تفریق ایمان رکھیں ۔ (ہدیۃ المہدی۱:۲۴)

اہل حدیث شیعان علی رضی اللہ عنہ ہیں

خلفائے راشدین رضی اللہ عنہم کو گالیاں دینے سے آدمی کافر نہیں ہوتا ۔ (نزل الابرار۲:۳۱۸)

خطبہ جمعہ میں خلفائے راشدین کےذکر کا التزام بدعت ہے ۔ (ہدیۃ المہدی ۱:۱۱۰)

(صحابہ کرام میں سے) ولید (بن مغیرہ) معاویہ (بن سفیان) عمرو (بن عاص) مغیرہ (بن شعبہ) سمرہ (بن جندب) (رضی اللہ عنہم) فاسق ہیں ۔ (نزل الابرار۳:۹۴)

اصول میں یہ بات طے ہوگئی ہے کہ صحابہ کاقول حجت نہیں ۔ (عرف الجادی:۱۰۱)

صحابہ رضی اللہ عنہم کا اجتہاد امت میں سے کسی فرد پر بھی حجت نہیں ۔ (عرف الجادی :۲۰۷)

اجماع اور قیاس کی کوئی حیثیت نہیں ۔ (عرف الجادی:۳)

کافر کا ذبیحہ حلال ہے اس کا کھانا جائز ہے ۔ (عرف الجادی:۱۰)

اگر جانور کو ذبح کرتے وقت بسم اللہ نہ پڑھی ہوتو بھی حلال ہے کھاتے وقت پڑھ لے ۔ (عرف الجادی:۱۱)

بیک وقت چار عورتوں سے زائد نکاح جائز ہے ۔ (عرف الجادی:۱۱۱)

اونچی قبروں کو زمین کے برابر کردینا واجب ہے چاہے نبی کی قبر ہویا ولی کی ۔
(عرف الجادی:۶۰)

انبیاء (علیہم السّلام) اور اولیاء علیہم الرّحمہ) کی قبروں پر نہیں جانا چاہئے تاکہ امر جاہلیت رواج نہ پائے ۔ (عرف الجادی:۸۵)

مال تجارت اور سونے چاندی کےزیورات میں زکوۃ واجب نہیں ہے ۔ (بدورالاہلہ:۱۰۲)

مرزائی مسلمان ہیں ۔ (مظالم روپڑی:۳۷)

مرزائی عورت سے نکاح جائز ہے ۔ (اہل حدیث،۲نومبر۱۹۳۴ء)

مرزائی مسلمانوں کےساتھ قربانی میں حصہ دار بن جائے توسب کی قربانی صحیح ہے ۔ (فتاوی علمائے حدیث)

رسول اقدس صلی اللہ علیہ و آلہ وسلّم کی مزار مبارک کی زیارت کے لئے مدینہ منورہ کا سفر کرنا جائز نہیں ۔ (عرف الجادی:۲۵۷)

مؤذن کے لئے مرد ہونا شرط نہیں ۔ (بدورالاہلہ:۳۸)

عامی کے لئے مجتہد یا مفتی کی تقلید ضروری ہے ۔ (نزل الابرار۱:۷)

نوٹ : سب حوالہ جات کی متعلقہ کتب ہمارے پاس موجود ہیں بوقت ضرورت پیش کی جا سکتی ہیں ان شاء اللہ ۔ (طالبِ دعا و دعا گو ڈاکٹر فیض احمد چشتی)

No comments:

Post a Comment

معراج النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اور دیدارِ الٰہی

معراج النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اور دیدارِ الٰہی محترم قارئینِ کرام : : شب معراج نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اللہ تعالی کے دیدار پر...