Tuesday, 25 December 2018

اللہ کے بندوں کو یاغوثاہ کہہ کر پکارنا

اللہ کے بندوں کو یاغوثاہ کہہ کر پکارنا

حضرت عمر رضی اللہ عنہ نے حضرت عمرو بن عاص رضی اللہ عنہ کو یاغوثاہ لکھ کر پکارا ۔ (کنز العمال عربی صفحہ نمبر 610 )

حضرت عمر رضی اللہ عنہ نے حضرت عمرو بن عاص رضی اللہ عنہ کو خط لکھا اس میں تین بار پکارا یا غوثاہ ۔ (کتاب الطبقات الکبیر عربی صفحہ 288)

امیر المؤمنین حضرت عمر رضی اللہ عنہ نے حضرت عمرو بن عاص رضی اللہ عنہ کو یاغوثاہ لکھ کر پکارا ۔ (السنن الکبریٰ جلد نمبر 6 صفحہ نمبر 37 )

حضرت عمر رضی اللہ عنہ نے حضرت عمرو بن عاص رضی اللہ عنہ کو یاغوثاہ لکھ کر پکارا ۔ (المستدرک علی الصّحیحین جلد اوّل صفحہ نمبر 563 یہ حدیث مسلم کی شرط پر صحیح ہے)

حضرت عمر رضی اللہ عنہ نے حضرت عمرو بن عاص رضی اللہ عنہ کو خط لکھا اس میں پکارا یا غوثاہ ۔(صحیح ابن خزیمہ صفحہ نمبر 68 اس کی اسناد حسن ہیں)

معلوم ہوا اللہ کے بندوں کو یاغوث کہہ کر پکارنا حضرت عمر رضی اللہ عنہ کی سنت ہے فتوے لگانے والو لگاؤ فتویٰ حضرت عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ پر ؟ ۔ ( طالبِ دعا و دعا گو ڈاکٹر فیض احمد چشتی)




No comments:

Post a Comment

مسئلہ رفع یدین مستند دلائل کی رشنی میں

مسئلہ رفع یدین مستند دلائل کی رشنی میں محترم قارئینِ کرام : علماء امت کا فیصلہ ہے کہ جن اختلافی مسائل میں ایک سے زائد صورتیں "سنّت&quo...