Friday 21 December 2018

نماز کے رکوع اور سجدے میں کیا پڑھیں ؟

0 comments
نماز کے رکوع اور سجدے میں کیا پڑھیں ؟

حَدَّثَنَا مَحْمُودُ بْنُ غَیْلاَنَ، قَالَ: حَدَّثَنَا أَبُو دَاوُدَ، قَالَ: أَنْبَأَنَا شُعْبَۃُ، عَنِ الأَعْمَشِ، قَالَ:سَمِعْتُ سَعْدَ بْنَ عُبَیْدَۃَ یُحَدِّثُ، عَنِ الْمُسْتَوْرِدِ، عَنْ صِلَۃَ بْنِ زُفَرَ، عَنْ حُذَیْفَۃَ، أَنَّہُ صَلَّی مَعَ النَّبِیِّ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ، فَکَانَ یَقُولُ فِی رُکُوعِہِ:سُبْحَانَ رَبِّیَ العَظِیمِ، وَفِی سُجُودِہِ، سُبْحَانَ رَبِّیَ الأَعْلَی ۔
ترجمہ : حضرت حذیفہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ انہوں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلّم کے ساتھ نماز پڑھی ۔ آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلّم رکوع میں سُبْحَانَ رَبِّیَ العَظِیم اور سجدے میں سُبْحَانَ رَبِّیَ الأَعْلیٰ پڑھا کرتے ۔ (ترمذی، ج1، اَبْوَابُ الصَّلوٰۃ، باب مَاجَائَ فِیْ التَّسْبِیْح فِی الرُّکُوعِ وَالسُّجُوْد،ص 194، حدیث249) ۔ (سنن نسائی، ج1، کِتَابُ الْاِفْتِتَاح، باب الذِّکْرِ فِیْ الرُّکُوْع، ص323) ۔ (سنن ابو داؤد، ج1کِتَابُ الصَّلوٰۃ، باب مَایَقُوْلُ الرَّجُلُ فِیْ رُکوُعِہٖ وَ سُجُوْدِہٖ، ص342حدیث 862)

حَدَّثَنَا أَبُو بَکْرِ بْنُ خَلَّادٍ الْبَاہِلِیُّ قَالَ: حَدَّثَنَا وَکِیعٌ، عَنِ ابْنِ أَبِی ذِئْبٍ، عَنْ إِسْحَاقَ بْنِ یَزِیدَ الْہُذَلِیِّ، عَنْ عَوْنِ بْنِ عَبْدِ اللّٰہِ بْنِ عُتْبَۃَ، عَنِ ابْنِ مَسْعُودٍ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللّٰہِ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ ” إِذَا رَکَعَ أَحَدُکُمْ، فَلْیَقُلْ فِی رُکُوعِہِ: سُبْحَانَ رَبِّیَ الْعَظِیمِ ثَلَاثًا، فَإِذَا فَعَلَ ذٰلِکَ فَقَدْ تَمَّ رُکُوعُہُ، وَإِذَا سَجَدَ أَحَدُکُمْ، فَلْیَقُلْ فِی سُجُودِہِ: سُبْحَانَ رَبِّیَ الْأَعْلَی ثَلَاثًا، فَإِذَا فَعَلَ ذٰلِکَ فَقَدْ تَمَّ سُجُودُہُ، وَذٰلِکَ أَدْنَاہُ "۔
ترجمہ : حضرت ابن مسعود رضی اللہ عنہ کا بیان ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلّم نے ارشاد فرمایا جب تم میں سے کوئی رکوع کرے تو وہ تین بارسُبْحَانَ رَبِّیَ العَظِیم کہے ۔ جب وہ ایسا کرے گا تو اس کا رکوع پورا ہو جائے گا اور جب سجدہ کرے تو سجدہ میں تین بار سُبْحَانَ رَبِّیَ الأَعْلَی کہے جب وہ ایسا کرے گا تو اس کا سجدہ پورا ہو جائے گا اور یہ کم از کم تعداد ہے ۔ (ابن ماجہ، ج1، اَبْوَاب اِقَامَتِ الصَّلوٰۃ، بابالتَّسْبِیْح فِی الرُّکُوعِ وَالسُّجُوْد، ص266، حدیث937) ۔ (ترمذی، ج1اَبْوَابُ الصَّلوٰۃ، باب التَّسْبِیْح فِی الرُّکُوعِ وَالسُّجُوْد، ص193، حدیث248،چشتی)

حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ رُمْحٍ الْمِصْرِیُّ قَالَ: أَنْبَأَنَا ابْنُ لَہِیعَۃَ، عَنْ عُبَیْدِ اللّٰہِ بْنِ أَبِی جَعْفَرٍ، عَنْ أَبِی الْأَزْہَرِ، عَنْ حُذَیْفَۃَ بْنِ الْیَمَانِ، أَنَّہُ سَمِعَ رَسُولَ اللّٰہِ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ یَقُولُ إِذَا رَکَعَ: سُبْحَانَ رَبِّیَ الْعَظِیمِ ثَلَاثَ مَرَّاتٍ، وَإِذَا سَجَدَ قَالَ سُبْحَانَ رَبِّیَ الْأَعْلَی ثَلَاثَ مَرَّاتٍ ۔
ترجمہ : حذیفہ بن یمان رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں کہ میں نے سنا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلّم رکوع میں تین مرتبہ سُبْحَانَ رَبِّیَ العَظِیم کہتے اور جب سجدے میں جاتے تو تین مرتبہ سُبْحَانَ رَبِّیَ الأَعْلَی کہا کرتے ۔ (ابن ماجہ، ج1، اَبْوَاب اِقَامَتِ الصَّلوٰۃ، بابالتَّسْبِیْح فِی الرُّکُوعِ وَالسُّجُوْد، ص265، حدیث935)

حضرت عبداللہ بن مسعود رضی اللہ تعالی عنہ سے مروی ہے کہ : حدثناعبدالملک بن مروان الاحوازی حدثناابوعامروابوداود عن ابن ابی ذئب عن اسحاق بن یزیدالھذلی عن عون بن عبداللہ عن عبداللہ بن مسعودقال قال رسول اللہ صلی اللہ تعالی علیہ وسلم اذارکع احدکم فلیقل ثلاث مرات سبحان ربی العظیم وذلک ادناہ واذاسجدفلیقل سبحان ربی الاعلی ثلاثاوذلک ادناہ ۔
ترجمہ : رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلّم نے فرمایا : جب تم میں سے کوئی شخص رکوع کرے توتین بارسبحان ربی العظیم کہے اوریہ کم ازکم مقدارہے ۔ اورجب سجدہ کرے توتین بارسبحان ربی الاعلی کہے اور یہ اس کی کم ازکم مقدار ہے ۔ اس حدیث کوامام ابوداودنے اپنی سنن میں (۲۵۷)امام ترمذی نے اپنی جامع میں (۲۴۲)اورامام ابن ماجہ نے اپنی سنن میں (۰۸۸)روایت فرمایا۔(الفاظ وسند سنن ابی داود کے ہیں)۔(طالبِ دعا و دعا گو ڈاکٹر فیض احمد چشتی)

0 comments:

آپ بھی اپنا تبصرہ تحریر کریں

اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔