Wednesday, 16 September 2015

حضور نبی اکرم صلی اللہ عليہ وآلہ وسلم نے فرمایا : نبوت کا کوئی جزو سوائے مبشرات کے باقی نہیں

حضرت ابو ہریرہ رضي اﷲ عنہ روایت کرتے ہیں کہ حضور نبی اکرم صلی اللہ عليہ وآلہ وسلم نے فرمایا : نبوت کا کوئی جزو سوائے مبشرات کے باقی نہیں۔ صحابہ کرام رضی اللہ عنہم نے عرض کیا : یا رسول اﷲ! مبشرات کیا ہیں؟ آپ صلی اللہ عليہ وآلہ وسلم نے فرمایا : نیک خواب۔
أخرجه البخاري في الصحيح، کتاب : التعبير، باب : المبشرات، 6 / 2564، الرقم : 6589.
حضرت ام کرز کعبیہ رضی اﷲ عنہا فرماتی ہیں کہ میں نے حضور نبی اکرم صلی اللہ عليہ وآلہ وسلم سے سنا ہے کہ آپ صلی اللہ عليہ وآلہ وسلم فرما رہے تھے : نبوت ختم ہو گئی صرف مبشرات (نیک خواب) باقی رہ گئے۔‘‘ اسے امام ابن ماجہ، احمد اور ابن حبان نے روایت کیا ہے۔
أخرجه ابن ماجه في السنن، کتاب : تعبير الرّؤيا، باب : رؤية النبي صلی الله عليه وآله وسلم فی المنام، 2 / 1283، الرقم : 3896، وأحمد بن حنبل في المسند، 6 / 381، الرقم : 27185، وابن حبان في الصحيح، 13 / 411، الرقم : 6024.

No comments:

Post a Comment

نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم فرمائیں مجھ سے مانگو نجدی کہیں شرک ہے ؟

نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم فرمائیں مجھ سے مانگو نجدی کہیں شرک ہے ؟ محترم قارئینِ کرام : حَدَّثَنَا ہَشَّامُ بْنُ عَمَّارٍنَا الْھَقْل...