Wednesday, 16 September 2015

یہ آپ کی اولاد میں سے آخری نبی صلی اللہ عليہ وآلہ وسلم ہیں

حضرت ابو ہریرہ رضي اﷲ عنہ بیان کرتے ہیں کہ حضور نبی اکرم صلی اللہ عليہ وآلہ وسلم نے فرمایا : حضرت آدم عليہ السلام ہند میں نازل ہوئے اور (نازل ہونے کے بعد) انہوں نے وحشت (و تنہائی) محسوس کی تو (ان کی وحشت دور کرنے کے لئے) جبرائیل عليہ السلام نازل ہوئے اور اذان دی : اَﷲُ أَکْبَرُ، اَﷲُ أَکْبَرُ، أَشْهَدُ أَنْ لَا إِلَهَ إِلَّا اﷲُ دو مرتبہ کہا، أَشْهَدُ أَنَّ مُحْمَدًا رَسُوْلُ اﷲِ دو مرتبہ پڑھا تو حضرت آدم عليہ السلام نے دریافت کیا : (اے جبریل!) محمد ( صلی اللہ عليہ وآلہ وسلم ) کون ہیں؟ حضرت جبرائیل عليہ السلام نے کہا : یہ آپ کی اولاد میں سے آخری نبی صلی اللہ عليہ وآلہ وسلم ہیں۔
أخرجه أبو نعيم في حلية الأولياء، 5 / 107، والديلمي في مسند الفردوس، 4 / 271، الرقم : 6798، وابن عساکر في تاريخ مدينة دمشق، 7 / 437.

No comments:

Post a Comment

جو انسان زندہ ہیں ان کا سہارا بنیں

اپنے کندھوں کا استعمال صرف جنازے اٹھانے کےلیے مخصوص نہ کریں بلکہ جو انسان زندہ ہیں ان کا سہارا بنیں ۔ ⏬