Wednesday 28 March 2018

حضرت عیسیٰ علیہ السّلام دجال کو قتل کریں گے

0 comments
حضرت عیسیٰ علیہ السّلام دجال کو قتل کریں گے

حدثنا قتيبة، حدثنا الليث، عن ابن شهاب، انه سمع عبيد الله بن عبد الله بن ثعلبة الانصاري يحدث، ‏‏‏‏‏‏عن عبد الرحمن بن يزيد الانصاري من بني عمرو بن عوف، ‏‏‏‏‏‏يقول:‏‏‏‏ سمعت عمي مجمع ابن جارية الانصاري، يقول:‏‏‏‏ سمعت رسول الله صلى الله عليه وسلم يقول :‏‏‏‏ " يقتل ابن مريم الدجال بباب لد ۔
ترجمہ : حضرت مجمع بن جاریہ انصاری رضی الله عنہ کہتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو فرماتے سن ا: ابن مریم علیہما السلام دجال کو باب لد کے پاس قتل کریں گے ۔ (سنن ترمذی حدیث نمبر: 2244) (تحفة الأشراف: ۱۱۲۱۵)۔

حدثنا محمد بن بشار، حدثنا محمد بن جعفر، حدثنا شعبة، عن قتادة، قال:‏‏‏‏ سمعت انسا، قال:‏‏‏‏ قال رسول الله صلى الله عليه وسلم:‏‏‏‏ " ما من نبي إلا وقد انذر امته الاعور الكذاب، ‏‏‏‏‏‏الا إنه اعور وإن ربكم ليس باعور، ‏‏‏‏‏‏مكتوب بين عينيه ، ك ، ف ، ر ، ۔
انس رضی الله عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”کوئی نبی ایسا نہیں تھا جس نے اپنی امت کو کانے اور جھوٹے (دجال) سے نہ ڈرایا ہو، سنو! وہ کانا ہے، جب کہ تمہارا رب کانا نہیں ہے، اس کی دونوں آنکھوں کے بیچ ” ک ، ف ، ر ، لکھا ہوا ہے ۔
(سنن ترمذی حدیث نمبر: 2245)( صحیح البخاری/الفتن ۲۶ (۷۱۳۱)، والتوحید ۱۷ (۷۴۰۷)، صحیح مسلم/الفتن ۲۰ (۲۹۳۳)، سنن ابی داود/ الملاحم ۱۴ (۴۳۱۶) (تحفة الأشراف: ۱۲۴۱)۔(طالب دعا و دعا گو ڈاکٹر فیض احمد چشتی)

0 comments:

آپ بھی اپنا تبصرہ تحریر کریں

اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔