دجال مدینۃ المنورہ میں داخل نہیں ہو سکے گا
حدثنا عبدة بن عبد الله الخزاعي البصري، حدثنا يزيد بن هارون، اخبرنا شعبة، عن قتادة، عن انس، قال: قال رسول الله صلى الله عليه وسلم: " ياتي الدجال المدينة فيجد الملائكة يحرسونها، فلا يدخلها الطاعون ولا الدجال ۔
ترجمہ : انس رضی الله عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”دجال مدینہ (کے قریب) آئے گا تو فرشتوں کو اس کی نگرانی کرتے ہوئے پائے گا، اللہ نے چاہا تو اس میں دجال اور طاعون نہیں داخل ہو گا ۔
(صحیح البخاری/الفتن ۲۷ (۷۱۳۴)، والتوحید ۳۱ (۷۴۷۳) (تحفة الأشراف: ۱۲۶۹)، و مسند احمد (۳/۱۲۳، ۲۰۲، ۲۰۶، ۲۲۹، ۲۷۷، ۳۹۳))
حدثنا قتيبة، حدثنا عبد العزيز بن محمد، عن العلاء بن عبد الرحمن، عن ابيه، عن ابي هريرة، ان رسول الله صلى الله عليه وسلم قال: " الإيمان يمان، والكفر من قبل المشرق، والسكينة لاهل الغنم، والفخر والرياء في الفدادين اهل الخيل واهل الوبر، ياتي المسيح إذا جاء دبر احد صرفت الملائكة وجهه قبل الشام، وهنالك يهلك "۔
ترجمہ : حضرت ابوہریرہ رضی الله عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”ایمان یمن کی طرف سے نکلا ہے اور کفر مشرق (پورب) کی طرف سے، سکون و اطمینان والی زندگی بکری والوں کی ہے، اور فخر و ریاکاری فدادین یعنی گھوڑے اور اونٹ والوں میں ہے، جب مسیح دجال احد کے پیچھے آئے گا تو فرشتے اس کا رخ شام کی طرف پھیر دیں گے اور شام ہی میں وہ ہلاک ہو جائے گا ۔
(صحیح البخاری/بدء الخلق ۱۵ (۳۳۰۱)، والمناقب ۱ (۳۴۹۹)، والمغازي ۷۴ (۴۳۸۸)، صحیح مسلم/الإیمان ۲۱ (۵۲/۸۵، ۸۶) (تحفة الأشراف: ۱۴۰۷۸)، و مسند احمد (۲/۲۵۸، ۵۴۱)۔(طالب دعا ڈاکٹر فیض احمد چشتی)
No comments:
Post a Comment