امتِ محمد صلی اللہ علیہ و آلہ و صحبہ وسلّم پر خصوصی فضل و کرم
عن عبد اللہ بن عمرو بن العاص أن النبی صلی اللہ علیہ وسلم قال أمرت بیوم الأضحی عیدا جعلہ اللہ عز وجل لہذہ الأمۃ قال الرجل أرأیت إن لم أجد إلا أضحیۃ أنثی أفأضحی بہا قال لا ولکن تأخذ من شعرک وأظفارک وتقص شاربک وتحلق عانتک فتلک تمام أضحیتک عند اللہ عز وجل ۔ (سنن ابوداود،باب ما جاء فی إیجاب الاضاحی ،جلد:7 ،صفحہ:449)
ترجمہ : حضرت عبد اللہ بن عمرو بن العاص رضی اللہ عنھما سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ و صحبہ وسلّم نے ایک شخص سے فرمایا : مجھے ذی الحجہ کی دسویں تاریخ کو عید کرنے کا حکم ہوا ہے ، اللہ عز و جل نے اس دن کو میری امت کے لیئے عید بنایا ۔ اس شخص نے عرض کی یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ و صحبہ وسلّم : اگر میرے پاس منیحہ کے علاوہ کوئی جانور نہ ہو تو کیا میں اس کی قربانی کر دوں ؟ فرمایا : نہیں ، ہاں تم اپنے بال اور ناخن اور مونچھیں ترشواؤ اور موئے زیرِ ناف مونڈو ، اس میں تمہاری قربانی اللہ کے نزدیک پوری ہو جائے گی ۔ (یعنی قربانی کی استطاعت نہ ہونے کی صورت میں ،ان چیزوں کے کرنے سے ثواب حاصل ہو جائے گا)
No comments:
Post a Comment