نبی کریم صلی اللہ علیہ و علیٰ آلہ و صحبہ وسلّم زندہ ہیں تشریف لاتے ہیں غیر مقلد اہلحدیث وہابی مولوی غلام رسول کا اقرار لگاؤ نجدیو اپنے ملاّں پر فتویٰ ؟
جناب تایا صاحب حکیم غلام محمد نے فرمایا ۔ میں نے مولوی صاحب کو کہا ہم حکام کی باز پرس سے تنگ آگئے ہیں بہتر ہے کہ ہم یہاں کی بودو باش ترک کرکے کسی ریاست میں جا کر قیام کریں مولوی صاحب نے فرمایا : بھائی جان آپ کا فرمانا بجا ہے ۔ لیکن میں مجبور ہوں ۔ کیونکہ ایک دن میں مسجد میں سویا ہوتھا کہ ایک شخص نے مجھے آکر جگایا اور کہا کہ میرے ساتھ چلو تم کو رسول اللہ صلی اللہ علیہ و علیٰ آلہ و صحبہ وسلّم بلاتے ہیں ۔ میں اس کے ساتھ ہولیا ۔ جب گاؤں سے باہر نکلا تو دیکھتا ہوں کہ حضور صلی اللہ علیہ و علیٰ آلہ و صحبہ وسلّم کی پالکی پڑی ہے ۔ حاضر ہوکر میں نے سلام کیا ۔ آپ صلی اللہ علیہ و علیٰ آلہ و صحبہ وسلّم نے میرا ہاتھ پکڑلیا اور فرمایا غلام رسول ہم تمہاری مسجد کو جانا چاہتے ہیں ۔ آپ صلی اللہ علیہ و علیٰ آلہ و صحبہ وسلّم نے میرا ہاتھ پکڑے رکھا اور پالکی والوں نے پالکی اٹھالی مسجد میں تشریف لاکر اسی پکڑے ہاتھ سے مجھے منبر پر بٹھا یا اور فر مایا : وعظ کرو ، تم سے لوگوں کو ہدایت ہوگی ۔ تمہاری یہی بودوباش ہے ۔ بھائی صاحب فرمائیے میں تو مامور ہوں ، کیسے اس جگہ کو چھوڑ سکتا ہوں ؟ ۔ (سوانح حیات غلام رسول صفحہ نمبر 141)
غیر مقلد اھلحدیث وھابی حضرات سے گذارش ہے یا تو مان لو کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ و علیٰ آلہ و صحبہ وسلّم زندہ ہیں تشریف لاتے ہیں اپنے امتیوں کی مدد بھی فرماتے ہیں یا پھر اپنے بڑے مولوی صاحب اور کتاب لکھنے چھاپنے والے سب وھابیوں پر لگاؤ مشرک ہونے کا فتویٰ ہمت کرو ۔
غیر مقلد حضرات سے گزارش اب وہی پورانا طریقہ نہ اپنایئے گا کہ ہم اس مولوی کو نہیں مانتے ہمارے لیئے حجت نہیں ہمارا سوال یہ ہے وہابی مولوی جھوٹا ہے کہ سچا ؟
نبی کریم صلی اللہ علیہ و علیٰ آلہ و صحبہ وسلّم کی حیات کے اجماعی عقیدے کا انکار کر کے امت میں انتشار کیوں پھیلاتے ہو تمہارے بڑے بھی اس عقیدے کو مانتے تھے تم کیوں منکر ہو ؟ ۔ علمی جواب کا منتظر ڈاکٹر فیض احمد چشتی ۔
No comments:
Post a Comment