Saturday, 6 October 2018

نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم زندہ ہیں دیدار عطاء فرماتے ہیں وہابیوں کا اقرار

نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم زندہ ہیں دیدار عطاء فرماتے ہیں وہابیوں کا اقرار

غیرمقلدین کے مشہور عالم ابراہیم میر سیالکوٹی صاحب نے نبی کریم صلی اللہ علیہ و علیٰ آلہ و صحبہ وسلم کا روحانی قرب حاصل کرنے کے لئے سورۃ کوثر کا وظیفہ بتایا کہ ''شبِ جمعہ کو باوضو بیٹھ کر 1000 بار سورۃ کوثر مع بسم اللہ پڑھے تو نبی کریم صلی اللہ علیہ و علیٰ آلہ و صحبہ وسلم کی زیارت ہو گی'' اس قرب کی دلیل میں نیچے شاہ عبدالعزیز رحمۃ اللہ علیہ کا واقع بیان کیا کہ شاہ صاحب رحمۃ اللہ علیہ کو نبی کریم صلی اللہ علیہ و علیٰ آلہ و صحبہ وسلم کی حضوری حاصل تھی اور ایک بار شاہ صاحب رحمۃ اللہ علیہ کے مکان میں حقہ تھا تو نبی کریم صلی اللہ علیہ و علیٰ آلہ و صحبہ وسلم تشریف نہ لائے اور نہ آنے کی وجہ بتائی کہ تمہارے مکان میں حقہ ہے ۔ (سراجاََ منیرا، صفحہ نمبر 26)

پہلا سوال یہ ہے کہ اول جو عمل سورۃ الکوثر کا ابراہیم میرسیالکوٹی بتا رہے ہیں کس حدیث سے ثابت ہے ؟

دوسرا سوال : نبی کریم صلی اللہ علیہ و علیٰ آلہ و صحبہ وسلّم کی زیارت جو مقصد مومن ہے ، اس کی تنبیہ میں ایک تاریخی واقعہ نقل کیا ہے ، وہ واقعہ اس بات کی طرف واضح دلیل ہے کہ غیر مقلد اہلحدیث وہابی عالم ابراہیم میر سیالکوٹی صرف خواب میں زیارت کے قائل نہ تھے بلکہ جاگتے ہوئے کھلی آنکھوں سے اس دار دنیا میں تشریف لانے اور حیات النبی صلی اللہ علیہ و علیٰ آلہ و صحبہ وسلّم کے قائل تھے ۔ کیا بیداری میں نبی کریم صلی اللہ علیہ و علیٰ آلہ و صحبہ وسلّم کی زیارت ممکن ہے ؟ یا نا ممکن ؟ جواب دلیل سے دیا جائے ۔

کیا غیر مقلد اہلحدیث وہابی عالم میر ابراہیم سیالکوٹی کا بیداری میں نبی کریم صلی اللہ علیہ و علیٰ آلہ و صحبہ وسلّم کی زیارت کا عقیدہ قرآن اور حدیث سے ثابت ہے یا نہیں ؟

غیر مقلد اہلحدیث وہابی عالم ابراہیم میر سیالکوٹی اس عقیدہ کی وجہ سے مشرک ہوئے یا نہیں ؟

غیر مقلد وہابی حضرات سے سوال یہ ہے کہ : اپنے غیر مقلد وہابی عالم کے اس عقیدہ کی قرآن اور حدیث سے دلیل لاؤ یا پھر ان پہ بھی شرکیہ اور کفریہ عقیدہ کا وہ فتوی لگاؤ جو مسلمانان اہلسنت پہ لگاتے ہو ؟ ۔ جواب کا منتظر ڈاکٹر فیض احمد چشتی ۔

No comments:

Post a Comment

حضرت فاطمۃ الزہرا سلام اللہ علیہا کی تاریخِ ولادت و وصال اور جنازہ

حضرت فاطمۃ الزہرا سلام اللہ علیہا کی تاریخِ ولادت و وصال اور جنازہ محترم قارئینِ کرام : کچھ حضرات حضرت سیدہ فاطمة الزہرا رضی اللہ عنہا کے یو...