Thursday, 4 October 2018

حضرت امام اعظم ابو حنیفہ رضی اللہ عنہ تابعی ہیں


حضرت امام اعظم ابو حنیفہ رضی اللہ عنہ تابعی ہیں

حافظ المزی رحمۃ اللہ علیہ نے بیان فرمایا ہے کہ امام ابو حنیفہ رضی اللہ عنہ کی ملاقات بہتر (٧٢) صحابہِ کرام سے ہوئی ہے ۔ (معجم المصنفین : ٢/٢٣)

حافظ ذہبی الشافعی رحمۃ اللہ علیہ (المتوفی ٧٤٨ھ) اپنی كتاب "تذکرۃ الحفاظ میں لکھتے ہیں : ١/١٦٨" میں پانچویں طبقہ کے حفاظِ حدیث میں امام صاحب کا ذکر "ابو حنيفة الإمام الأعظم" کے عنوان سے کرتے ہیں : مولدہ سنۃ ثمانین رای انس بن مالک غیرمرۃ لماقدم علیہم الکوفۃ ۔
ترجمہ : حضرت امام اعظم رضی اللہ عنہ کی پیدائش سنہ ٨٠ھ میں ہوئی ، آپ نے حضرت انس بن مالک رضی اللہ عنہ (٩٣ھ) کوجب وہ کوفہ گئے توکئی دفعہ دیکھا ۔
آگے لکھتے ہیں : وحدث عن عطاء ونافع وعبد الرحمن بن هرمز الاعرج وعدى بن ثابت وسلمة بن كهيل وابي جعفر محمد بن علي وقتادة وعمرو بن دينار وابي اسحاق وخلق كثير..... وحدث عنه وكيع ويزيد بن هارون وسعد بن الصلت وابوعاصم وعبد الرزاق وعبيد الله بن موسى وابو نعيم وابو عبد الرحمن المقرى وبشر كثير، وكان اماما ورعا عالماً عاملاً متعبدا کبیرالشان ۔
ترجمہ : امام ابوحنیفہ رضی اللہ عنہ نے عطاء، نافع ، عبدالرحمن بن ہرمز الاعرج، سلمہ بن کہیل، ابی جعفر، محمدبن علی، قتادہ، عمرو بن دینار، ابی اسحاق اور بہت سے لوگوں سے حدیث روایت کی ہے اور ابوحنیفہ سے وکیع، یزید بن ہارون، سعد بن صلت، ابوعاصم، عبدالرزاق، عبیداللہ بن موسیٰ، ابونعیم، ابوعبدالرحمن المقری اور خلق کثیر نے روایت لی ہے اور ابوحنیفہ امام تھے اور زاہد پرہیزگار عالم، عامل، متقی اور بڑی شان والے تھے۔

حضرت امام اعظم ابو حنیفہ رضی اللہ عنہ تابعی ہیں نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ و صحبہ وسلّم کے سات (7) صحابہ کرام رضی اللہ عنہم سے ملاقات کی اور ان سے احادث مبارکہ روایت کی ہیں ۔ (تبییض الصحیفہ عربی صفحہ نمبر 13 امام جلال الدین سیوطی رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ)

حضرت امام اعظم ابو حنیفہ رضی اللہ عنہ تابعی ہیں نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ و صحبہ وسلّم کے صحابہ رضی اللہ عنہم سے ملاقات کی اور ان سے احادث مبارکہ روایت کی ہیں ۔ (تبییض الصحیفہ مترجم اردو صفحہ نمبر 13 امام جلال الدین سیوطی رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ ترجمہ سنی عالم)

امام جلال الدین سیوطی رحمۃ اللہ علیہ لکھتے ہیں : امام اعظم حنیفہ رضی اللہ عنہ نے فرمایا میں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ و صحبہ وسلّم کے سات صحابہ کرام رضی اللہ عنہم سے ملاقات کی ۔ (تبییض الصحیفۃ مترجم اردو صفحہ نمبر18 ،19 ، ترجمہ دیوبندی عالم)

قرآن و حدیث کی فقہ (سمجھ) میں امام اعظم رضی اللہ عنہ کی عظمت

حضرت ضرار بن صرد رحمۃ اللہ علیہ نے کہا ، مجھ سے حضرت یزید بن ہارون نے پوچھا کہ سب سے زیادہ فقہ (سمجھ) والا امام ثوری رضی اللہ عنہ ہیں یا امام ابوحنیفہ رضی اللہ عنہ ؟ تو انہوں نے کہا کہ : ابوحنیفہ رضی اللہ عنہ (حدیث میں) افقه (سب سے زیادہ فقیہ) ہیں اور سفیان رضی اللہ عنہ (ثوری) تو سب سے زیادہ حافظ ہیں حدیث میں .

حضرت عبدللہ بن مبارک رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا : امام ابو حنیفہ رضی اللہ عنہ لوگوں میں سب سے زیادہ فقہ (سمجھ) رکھنے والے تھے ۔

حضرت امام شافعی رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں : جو شخص فقہ حاصل کرنا چاہتا ہے وہ امام ابوحنیفہ رضی اللہ عنہ اور ان کے اصحاب کو لازم پکڑے کیونکہ تمام لوگ فقہ میں امام ابوحنیفہ رضی اللہ عنہ کے عیال (محتاج) ہیں ۔

محدثین کے ذکر میں اسی کتاب میں آگے امام ابوداؤد رحمۃ اللہ علیہ فرماتے ہیں : "ان ابا حنیفۃ کان اماما"۔
ترجمہ : بے شک ابوحنیفہ رضی اللہ عنہ (حديث میں) امام تھے ۔
(تذكرة الحفاظ، دار الكتب العلمية : صفحة نمبر ١٦٨، جلد نمبر١، طبقه ٥، بيان : أبو حنيفة إمامِ أعظم) ۔ (طالبِ دعا و دعا گو ڈاکٹر فیض احمد چشتی)




No comments:

Post a Comment

اہلسنت پر علامہ اقبال رحمۃ اللہ علیہ کی تکفیر کے الزام کا جواب

اہلسنت پر علامہ اقبال رحمۃ اللہ علیہ کی تکفیر کے الزام کا جواب محترم قارئین کرام : دیابنہ اور وہابیہ اہل سنت و جماعت پر وہی پرانے بے بنیادی ...