Thursday, 11 October 2018

یا رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلّم آج میں آپ کا مہمان ہوں

یا رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلّم آج میں آپ کا مہمان ہوں

شیخ الحدیث دیوبند علامہ محمد زکریا کاندھلوی اپنی کتاب فضائل اعمال میں شیخ ابو الخیر کا واقعہ نقل کرتے ہوۓ لکھتے ہیں کہ : میں حضور صلی اللہ علیہ و علیٰ آلہ و صحبہ وسلّم کی قبر شریف کے پاس گیا اور رسول اللّه صلی اللہ علیہ و علیٰ آلہ و صحبہ وسلّم اور حضرت ابو بکر رضی الله عنه اور حضرت عمر رضی الله عنه کو سلام کیا اور عرض کیا کے رسول اللّه صلی اللہ علیہ و علیٰ آلہ و صحبہ وسلّم آج میں آپکا مہمان ہوں اور وہاں سے ہٹ کے منبر کے پیچھے سو گیا ، خواب میں حضور صلی اللہ علیہ و علیٰ آلہ و صحبہ وسلّم کو دیکھا ، حضرت ابو بکر رضی الله عنه آپ کے داہنی اور حضرت عمر رضی الله عنه اپ کے بائیں اور حضرت علی رضی الله عنه آپ کے اگے تھے ، حضرت علی رضی الله عنه نے مجھے اٹھایا اور فرمایا اٹھ رسول اللّه صلی اللہ علیہ و علیٰ آلہ و صحبہ وسلّم تشریف لائے ہیں میں اٹھا اور حضرت کی دونوں آنکھوں کے درمیان چوما ، حضورصلی اللہ علیہ و علیٰ آلہ و صحبہ وسلّم نے ایک روٹی مجھ کو عنایات فرمائی میں نے آدھی کھائی اور جاگا تو آدھی میرے ہاتھ میں تھی ۔ (فضائل درود شریف صفحہ نمبر 141 زکریا کاندہلوی دیوبندی تبلیغی عالم)۔(فضائل اعمال صفہ نمبر 789 مطبوعہ ادارہ اسلامیات 190 انار کلی لاہور)۔(طالب دعا و دعا گو ڈاکٹر فیض احمد چشتی)

No comments:

Post a Comment

حضرت فاطمۃ الزہرا سلام اللہ علیہا کی تاریخِ ولادت و وصال اور جنازہ

حضرت فاطمۃ الزہرا سلام اللہ علیہا کی تاریخِ ولادت و وصال اور جنازہ محترم قارئینِ کرام : کچھ حضرات حضرت سیدہ فاطمة الزہرا رضی اللہ عنہا کے یو...