Wednesday, 3 October 2018

مطلق تقلید کے منکروں اور آئمہ فقہا علیہم الرّحمہ کے گستاخوں کے نام پیغام

مطلق تقلید کے منکروں اور آئمہ فقہا علیہم الرّحمہ کے گستاخوں کے نام پیغام

مشہور اھلحدیث عالم علامہ داؤد غزنوی صاحب لکھتے ہیں : جو لوگ یہ سمجھتے ہیں کہ ہم مطلقا تقلید آئمہ کا انکار کرتے ہیں یہ غلط ہے ہم ہر ایسے شخص کو جو نہ تفسیر جانتا ہے ، نہ حدیث و فقہ کو آئمہ کرام علیہم الرّحمہ کے اقوال ٹھکرانے کی اجازت کیسے دے سکتے ہیں ایسے لوگ غلط فہمی میں مبتلا ہیں ۔
اور مزید لکھتے ھیں : جو لوگ آئمہ کرام علیہم الرحمہ کی شان میں سوء ظن رکھتے ہیں اور گستاخی و بے ادبی کرتے ہیں ایسے لوگ قلبی طور پر بدبخت ہیں اور ان کا خاتمہ برا ہونے کا اندیشہ ہے ۔ ( آئمہ علیہم الرحمہ کے گستاخ و بے ادب غیر مقلد اھلحدیث مکتبہ فکر کے لوگوں کےلیئے لمحہ فکریہ اپنے انجام کی فکر کرو ) اور آئمہ کرام علیہم الرّحمہ کی ھدایت و درایت پر اجماع امت ھے ۔
(داؤد غزنوی صفحہ نمبر 373 مطبوعہ فاران اکیڈمی اھلحدیث مکتبہ فکر اردو بازار لاھور)
ہم اس پر کوئی بھی تبصرہ نہیں کرتے صرف دعا کرتے ھیں اے اللہ سڑک چھاپ جاہل لوگوں کو آئمہ کرام علیہم الرّحمہ کی شانوں میں بے ادبی و گستاخی کرنے سے بچا اور انہیں ھدایت عطاء اور اپنے بڑوں کی بات ماننے کی توفیق عطاء فرماء آمین ۔ (طالبِ دعا و دعا گو ڈاکٹر فیض احمد چشتی)

No comments:

Post a Comment

اہلسنت پر علامہ اقبال رحمۃ اللہ علیہ کی تکفیر کے الزام کا جواب

اہلسنت پر علامہ اقبال رحمۃ اللہ علیہ کی تکفیر کے الزام کا جواب محترم قارئین کرام : دیابنہ اور وہابیہ اہل سنت و جماعت پر وہی پرانے بے بنیادی ...