Wednesday, 3 October 2018

امام اعظم ابو حنیفہ رضی اللہ عنہ کی شان میں گستاخی کرنے والا مرتد ہوکر مرا

امام اعظم ابو حنیفہ رضی اللہ عنہ کی شان میں گستاخی کرنے والا مرتد ہوکر مرا

مشہور اہلحدیث عالم علامہ داؤد غزنوی کہتے ہیں :ایک غیر مقلد اہلحدیث مولوی نے امام اعظم تابعی رضی اللہ عنہ کی شان اقدس میں گستاخی کی اور کہا انہیں صرف 17 حدیثیں یاد تھی مجھے ان سے زیادہ یاد ہیں یہ سن کر مشہور اہلحدیث عالم علامہ داؤد غزنوی نے کہا امام اعظم ابو حنیفہ رضی اللہ عنہ کی شان اقدس میں گستاخی کرنے والا عنقریب مرتد ہوجائے گا ، علامہ عبد الجبارغزنوی اہلحدیث نے کہا ، اور گستاخی کرنے والا غیر مقلد وہابی مولوی مرتد مرزائی ہوگیا ، اس لیئے کہ اللہ کے ولی کی شان میں گستاخی اللہ سے اعلان جنگ ہے میری نظر میں امام اعظم ابو حنیفہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ ولی اللہ ہیں ۔ (سوانح داؤد غزنوی صفحہ نمبر 191 مطبوعہ فاران اکیڈمی اردو بازار لاہور)

امام اعظم تابعی رضی اللہ عنہ کی شان اقدس میں یہ کہنے والے کہ انہیں صرف 17 حدیثیں یاد تھی ہمیں ان سے زیادہ یاد ہیں اور دیگر گستاخانہ جملے کہہ کر گستاخی کرنے والے بعض متعصب اجہل غیر مقلدین کے لیئے عبرت کا مقام ہے ان کے بڑے کہہ رہے ہیں ایسا شخص مرتد ہو جاتا ہے جو امام اعظم رضی اللہ عنہ کی شان اقدس میں گستاخی کرتا ہے اور ایسا ہی ہوتا ہے پڑھیئے اپنے بڑوں کی زبانی اور اب بھی وقت ہے کروڑوں مسلمانوں کے امام تابعی رسول ولی کامل امام اعظم ابو حنیفہ رضی اللہ عنہ کی شان اقدس میں گستاخیوں سے توبہ کر لیجیئے ۔ (طالبِ دعا و دعا گو ڈاکٹر فیض احمد چشتی)

No comments:

Post a Comment

انبیاءِ کرام علیہم السلام کی میراث درہم و دینار نہیں ہوتا

انبیاءِ کرام علیہم السلام کی میراث درہم و دینار نہیں ہوتا محترم قارئینِ کرام ارشادِ باری تعالیٰ ہے : وَ وَرِثَ سُلَیْمٰنُ دَاوٗدَ وَ قَالَ ...