Wednesday, 11 July 2018

پردہ (حجاب) کے فائدے ایک سائنسی تحقیق


پردہ (حجاب) کے فائدے ایک سائنسی تحقیق

بے شک اسلام عورت کو حکم دیتا ہے کہ وہ پردے میں رہیں اور دنیا کے سامنے اپنے جسم اور خوبصورتی کی نمائش نہ کریں سوائے اسکے اپنے شوہر کے سامنے ۔

عورتوں کے پردے میں رہنے کے کیا فائدے ہیں آیئے ہم سائنس سے بھی پوچھ لیتے ہیں کیونکہ ہو سکتا ہے کہ اسلام کی دلیل اور منطق (logics) کو کچھ لوگ قبول نہ کریں حالانکہ حقیقت تو یہ ہے کہ جو بھی سائنس آج بتا رہی ہے اسلام ان سب چیزوں کو 1500 سال پہلے ہی بتا چکا ہے-(Proud to be a Muslim)

امریکا کی ایک مشہور ماہر بشریات ( Anthropologist)جس کا نام ہیلن فشر ( Helen Fisher) ہے پچھلے تیس (30) سالوں سے رٹجر یونیورسٹی امریکا ( Rutger University, America) میں ماہر بشریات (Anthropology ) کیپروفیسر ہیں اور انسانی رویے ( Human Behavior ) پر ریسرچ کر رہی ہیں اور اسی موضوع پر کئی کتاب بھی لکھ چکی ہیں انہوں نے اپنے ریسرچ سے بتایا کہ انسان کے جسم میں کچھ ہارمونز (hormones) ہوتے ہیںجیسے ٹیسٹوسٹیرون ( Testosterone) اور یسٹروجین (Estrogens ) اور دماغ میں کچھ نیوروٹرانسمیٹر ( neurotransmitters ) ہوتے ہیں جیسے ڈوپامائین (Dopamine) اور سیروٹونن (Serotonin) اور عورتوں کے مقابلے میں مردوں میں زیادہمقدار میں پائے جاتے ہیں جو کسی بھی شخص کے رویے کو براہ راست طور پر متاثر کرتے ہیں.اور وہ کہتی ہیں کہ جب بھی کسی مرد کی نظر کسی عورت پر پڑتی ہے تو یہ ہارمونز اور نیوروٹرانسمیٹر (neurotransmitters) سرگرم اور ایکٹيو ہو جاتے ہیں اور پھر مرد اس عورت کو دیکھ کر اشتعال انگیز ہو جاتا ہے اور ایسا تب ہوتا ہے جب یا تو عورت بہت خوبصورت ہو یا اسکے جسم کے ( ابھار) نشیب و فراز دکھائی دیتے ہوں اور ایسا صرف انسان میں ہی نہیں بلکہ پرندوں اور جانوروں میں بھی ہوتا ہے ۔

آپ نے سنا اور دیکھا بھی ہوگا کہ جب کوئی ہاتھى پاگل ہو جاتا ہے تو وہ تباہی مچانے لگتا ہے لیکن سائنس کہتی ہے کہ وہ ہاتھى پاگل نہیں ہوتا ہے وہ تو ایسا اس لئے کرتا ہے کہ اس میں ٹیسٹوسٹیرون (Testosterone) کی مقدار بہت بڑھ جاتی ہے ۔

اسی طرح ایک شیر دوسرے شیروں کے بچوں کو مار دیتا ہے تاکہ شیرنی اسکی طرف ملن (Mating) کے لئے متوجہ ہو جائے - اور ہر طرح کے نر جانور مادہ کو پانے کے لئے ایک دوسرے سے مقابلہ کرتے ہیں ۔

جان ہاپکنز یونیورسٹی (John Hopkins University) کے سائنسدانوں نے پرندوں کے رویے پر تحقیق کی پرندے گانا گاتے ہیں مطلب الگ الگ طرح کی آوازیں نکالتے ہیں تاکہ وہ مادا پرندوں کو متوجہ کر سکیں ۔

تو سائنس کے مطابق عورتوں کے جسم اور خوبصورتی کو دیکھ کر مرد اشتعال انگیز ہو جاتے ہیں-اگر مردوں کو عورتوں کی طرف متوجہ ہونے سے روکنا ہے تو عورتیں اپنی خوبصورتی اور جسم کو پردے میں رکھیں اور مرد بھی عورتوں کو نہ گھوریں ۔

تو قرآن میں الله تعالى نے ہمیں یہی تو حکم دیا ہے کہ مسلمان عورتیں اپنے آپ کو پردے میں رکھیں اور مسلمان مرد اپنی نظریں نیچے رکھیں مطلب عورت کا نہ گھوریں تو یہ ثابت ہو گیا کہ اسلام نے صرف عورتوں کو ہی نہیں بلکہ مردوں کو بھی پردہ کرنے کا حکم دیا ہے اور اسی میں انسانوں کی بھلائی ہے ۔

نوٹ : اس تحریر میں انسانوں کا جانوروں سے موازنہ نہیں کیا گیا ہے بلکہ مثال دی گئی ہے ، مثال اور موازنہ میں بہت فرق ہے ، عقلی ابحاث میں وضاحت وتشریح کے لئے’’ مثال‘‘ کا کردار ناقابل انکار ہے۔یہی وجہ ہے کہ حقائق کو واضح و روشن اور انھیں ذھن کے قریب کرنے میں ہم ہمیشہ مثال کے محتاج ہیں کیونکہ کبھی ’’ایک مثال‘‘ مقصود سے ہم آہنگ کرنے اور وضاحت کے سلسلے میں ایک کتاب کا کام کرتی ہے اور مشکل مطالب کو سب کے لئے عام فہم بنا دیتی ہے ۔مثال کے خوبصورت اورعام فہم ہونے کی وجہ سے تمام تہذیبوں نے اسے قبول کیا ہے ،یہ ان کی تہذیبی طاقت کی علامت ہے،انہوں نے اس سے استفادہ کیا اوراسے عمدہ وپسندیدہ چیزوں میں شمار کیاہے۔چنانچہ،امام فخرالدین رازی علیہ الرحمہ فرماتے ہیں:مثالیںدینا عقلی طور پر پسندیدہ امور میں سے ہے۔ (تفسیرکبیر،ج۱،ص۳۶۲)معلوم ہواکہ’’ مثال‘‘ کو ہماری زندگی میں بڑی اہمیت حاصل ہے ۔

مثال کی تعریف : مثال ومثل کے لغوی معنی ’’مانند،نمونہ،نظیر،تشبیہ ‘‘وغیرہ ہیں ۔ ابن منظور افریقی لکھتے ہیں : ضَرْبُ الْاَمْثَال اِعْتِبَارُ الشَّیْئِ بِغَیْرِہٖ، یعنی کسی شے کو اس کے غیر کے ساتھ جانچنے وپرکھنے کو مثال دینا کہتے ہیں ۔ (لسان العرب،ج۱،ص۵۴۷)

اب ہم حکم ربی دیکھتے ہیں کہ مثال کے بارے میں اللہ تعالیٰ قرآن مجید میں کیا ارشاد فرماتا ہے : وَتِلْکَ الْأَمْثَالُ نَضْرِبُہَا لِلنَّاسِ لَعَلَّہُمْ یَتَفَکَّرُونَ(پ۲۸،الحشر:۲۱) ۔ ترجمہ : اور یہ مثالیں لوگوں کے لئے ہم بیان فرماتے ہیں کہ وہ سوچیں ۔ ( طالب دع ع دعا گو ڈاکٹر فیض احمد چشتی)

No comments:

Post a Comment

حضرت فاطمۃ الزہرا سلام اللہ علیہا کی تاریخِ ولادت و وصال اور جنازہ

حضرت فاطمۃ الزہرا سلام اللہ علیہا کی تاریخِ ولادت و وصال اور جنازہ محترم قارئینِ کرام : کچھ حضرات حضرت سیدہ فاطمة الزہرا رضی اللہ عنہا کے یو...