Thursday, 5 July 2018

اللہ تعالٰی کو "اوپر" والا کہنا کیسا ؟

اللہ تعالٰی کو "اوپر" والا کہنا کیسا ؟

اللہ تعالیٰ کی ذات کے لئے اوپر والا بولنا کفر ہے ا س لیئے کہ اس لفظ سے اس کے لئے جہت کا ثبوت ہوتا ہے اور اس کی ذات جہت سے پاک ہے ۔ جیسا کہ حضرت علامہ سعد الدین تفتازانی رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ تحریر فرماتے ہیں : اذا لم یکن فی مکان لم یکن فی جھۃ لا علو ولا سفل ولا غیر ھما (شرح عقائد نسفی ص:۳۳)

اور حضرت علامہ ابن نجیم مصری رحمۃ اللہ تعالیٰ تحریر فرماتے ہیں : یکفر بو صفۃ تعالٰی بالفوق او بالتحت اھ تلخیصًا ۔ (بحرالرائق جلد پنجم ص:۱۲۰)

لیکن اگر کوئی یہ جملہ بلندی و برتری کے معنی میں استعمال کرے تو قائل پر حکم کفر نہ لگائیں گے مگر اس قول کو برا ہی کہیں گے اور قائل کو اس سے روکیں گے ۔ وھو سبحانہ وتعالٰی اعلم ۔ دعا گو ڈاکٹر فیض احمد چشتی ۔

No comments:

Post a Comment

ڈاکٹر محمد اقبال رحمۃ اللہ علیہ کی شاعری پر کفر کے فتوے تحقیق

ڈاکٹر محمد اقبال رحمۃ اللہ علیہ کی شاعری پر کفر کے فتوے تحقیق محترم قارئین کرام : علامہ اقبال اور قائداعظم کے خلاف فتوی دینے کے سلسلے میں تج...