Thursday, 12 July 2018

اللہ کی عطاء سے نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ و صحبہ وسلّم مختار کل ہیں

اللہ کی عطاء سے نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ و صحبہ وسلّم مختار کل ہیں

مختارِ کل کی تعریف : اہل اسلام کا ایمان ہے کہ اللہ جل شانہٗ نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو زمین کے خزانوں کی چابیاں عطا فرمائیں آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو قاسم بنایا اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم جو بھی عطا فرماتے ہیں وہ اللہ کے حکم اور اس کی رضا کے مطابق ہوتا ہے، اللہ کا فضل ہی مسلمان کے لئے خزانہ ہوتا ہے۔

مختار کل کا مطلب یہ نہیں کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم ، اللہ کی مرضی کے خلاف جس کو جو چاہیں عطا فرما دیں ، یہ تشریح ان خود ساختہ مفسرین کی ہے جو درِ مصطفےٰ سے اہل ایمان کو ہٹانے کی سازش میں ملوث ہیں ۔ مختار کل کا مطلب ہے کہ جس کو جو بھی ملتا ہے اللہ کے حکم سے ملتا ہے اور اللہ کا حکم درِ مصطفےٰ صلی اللہ علیہ وسلم سے ہی نافذ ہوتا ہے، ملنے کا ذریعہ درِ مصطفٰے ہی ہے ۔

وَ مَا نَقَمُوْۤا اِلَّاۤ اَنْ اَغْنٰهُمُ اللّٰهُ وَ رَسُوْلُهٗ مِنْ فَضْلِه ۔
ترجمہ : اور انہیں کیا برا لگا یہی نہ کہ اللہ و رسول نے انہیں اپنے فضل سے غنی کر دیا۔[پارہ ۱۰ ، سورۃ التوبہ ۷۴]
اس آیت کریمہ سے معلوم ہوا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلّم بھی لوگوں کو غنی اور مالدار فرماتے ہیں اور دوسروں کو غنی وہی کرتا ہے جو خود مالک و مختار ہوتا ہے۔

وَ مَاۤ اٰتٰكُمُ الرَّسُوْلُ فَخُذُوْهُ١ۗ وَ مَا نَهٰكُمْ عَنْهُ فَانْتَهُوْا ۔
ترجمہ : اور جو کچھ تمہیں رسول عطا فرمائیں وہ لو اور جس سے منع فرمائیں باز رہو۔ [پارہ ۲۸ ، سورۃ الحشر ۷]
اس آیت سے بھی معلوم ہوا کہ رسول صلی اللہ علیہ و آلہ وسلّم بہت کچھ عطا فر سکتے ہیں وہ شریعت کے احکام ہوں یا مال و دولت ہو، اس کے پیش نظر کسی عاشق نے فرمایا۔

وَ لَوْ اَنَّهُمْ رَضُوْا مَاۤ اٰتٰهُمُ اللّٰهُ وَ رَسُوْلُهٗ ۔
ترجمہ : اور کیا اچھا ہوتا اگر وہ اس پر راضی ہوتے جو اللہ و رسول نے ان کو دیا۔ [پارہ ۱۰ ، سورۃ التوبہ ۵۹]
اس آیت میں بھی حضور صلی اللہ علیہ و آلہ وسلّم کی عطا کا ذکر ہے۔ تو ہم سنیوں کا عقیدہ کہ حضور مختارِ کل ہیں۔ بعینہ قرآن پاک کے مطابق ہے۔

پارہ 26، سورہ نمبر 49، الحجرات، آیت نمبر 2" میں جہاں نبی کریم صلی اللہ علیہ والہ وسلم کا ادب سکھایا جا رہا ہے ۔ وہیں آپ کے اختیارات و دسترس کو بھی بیان کیا گیا۔

شانِ نزول : حضرت ابنِ عباس رضی اللہ تعالٰی عنہما سے مروی ہے کہ : یہ آیت ثابت بن قیس بن شماس کے حق میں نازل ہوئی انہیں ثقلِ سماعت تھا اور آواز ان کی اونچی تھی، بات کرنے میں آواز بلند ہوجایا کرتی تھی جب یہ آیت نازل ہوئی تو حضرت ثابت اپنے گھر میں بیٹھ رہے اور کہنے لگے کہ میں اہلِ نار سے ہوں، حضور نے حضرت سعد سے ان کا حال دریافت فرمایا انھوں نے عرض کیا کہ وہ میرے پڑوسی ہیں اور میرے علم میں انہیں کوئی بیماری تو نہیں ہوئی پھر آ کر حضرت ثابت سے اس کا ذکر کیا ، ثابت نے کہا، یہ آیت نازل ہوئی اور تم جانتے ہو کہ میں تم سب سے زیادہ بلند آواز ہوں تو میں جہنّمی ہوگیا حضرت سعد نے یہ حال خدمتِ اقدس میں عرض کیا تو حضور صلی اللہ علیہ و آلہ وسلّم نے فرمایا کہ وہ اہلِ جنّت سے ہیں ۔

غور کریں کہ حضور نبی کریم صلی اللہ علیہ والہ وسلم نے اپنے اختیارات کے تحت فرمایا کہ "وہ اہلِ جنت ہیں" جب کہ قرآنِ کریم میں اللہ عزوجل نے فرمایا "اعمال اکارت نہ ہو جائیں" مگر اللہ کے محبوب ان حضرت کے بارے بشارت دیتے ہیں کہ یہ جنتی ہیں ۔ اب اگر اس آیت و تفسیر سے انکار کرتے ہوئے کوئی یہ کہے کہ یہ اللہ کا فیصلہ تھا کہ جنتی یا جہنمی یا کسی فرشتہ نے خبر دی کہ یہ حضرت جنتی ہے تو حضور صلی اللہ علیہ والہ وسلم نے ارشاد فرما دیا کہ جنتی ہیں۔ اس میں اختیارات کہاں ؟ تو اب جو آیت پیش کرنے جا رہا ہوں اس آیت کو پڑھ کر ان اعتراض کرنے والوں کے منہ بند ہو جائیں گے ۔

يَا نِسَاء النَّبِيِّ لَسْتُنَّ كَأَحَدٍ مِّنَ النِّسَاء إِنِ اتَّقَيْتُنَّ فَلَا تَخْضَعْنَ بِالْقَوْلِ فَيَطْمَعَ الَّذِي فِي قَلْبِهِ مَرَضٌ وَقُلْنَ قَوْلًا مَّعْرُوفًا - (سورۃ الاحزاب: آیت نمبر 32)
ترجمہ : اے نبی کی بیبیو تم اور عورتوں کی طرح نہیں ہو, اگر اللّٰہ سے ڈرو تو بات میں ایسی نرمی نہ کرو کہ دل کا روگی کچھ لالچ کرے, ہاں اچھی بات ۔

اس آیت سے ثابت ہوتا ہے اللہ عزوجل کلام حضور صلی اللہ علیہ والہ وسلم کی ازواجِ مطہرات سے فرما رہا ہے ۔ اور اگلی آیت میں ارشاد ہوتا ہے کہ : وَقَرْنَ فِي بُيُوتِكُنَّ وَلَا تَبَرَّجْنَ تَبَرُّجَ الْجَاهِلِيَّةِ الْأُولَى وَأَقِمْنَ الصَّلَاةَ وَآتِينَ الزَّكَاةَ وَأَطِعْنَ اللَّهَ وَرَسُولَهُ إِنَّمَا يُرِيدُ اللَّهُ لِيُذْهِبَ عَنكُمُ الرِّجْسَ أَهْلَ الْبَيْتِ وَيُطَهِّرَكُمْ تَطْهِيرًا - (سورۃ الاحزاب : آیت نمبر 33) ۔ ترجمہ : اور اپنے گھروں میں ٹھہری رہو اور بے پردہ نہ رہو جیسے اگلی جاہلیت کی بے پردگی اور نماز قائم رکھو اور زکوٰۃ دو اور اللّٰہ اور اس کے رسول کا حکم مانو اللّٰہ تو یہی چاہتا ہے اے نبی کے گھر والو کہ تم سے ہر ناپاکی دور فرما دے اور تمہیں پاک کرکے خوب ستھرا کردے ۔
اس آیت کو آیت تطہیرا، یعنی پاک کرنے والی آیت بھی کہا جاتا ہے خیر آپ نے پڑھ لیا کہ اللہ عزوجل نے چاہا کہ حضور نبی کریم صلی اللہ علیہ والہ وسلم کی ازواج کے بارے خواہش فرمائی کہ "اللہ چاہتا ہے کہ تم سے ہر ناپاکی دور فرما دے اور تمہیں پاک کرکے خوب ستھرا کر دے ۔

اختیاراتِ مصطفٰی صلی اللہ علیہ والہ وسلم جاننے کے لئے اس کی تفسیر پڑھیئے تفسیر ابنِ کثیر۔ جلد 22، پارہ 21، صفحہ نمبر 671 ۔ ابنِ ابی حاتم میں حضرت عکرمہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ تو یہاں تک فرماتے ہیں کہ جو چاہے مجھ سے مباہلہ کر لے۔ یہ آیت حضور صلی اللہ علیہ والہ وسلم کی ازواجِ مطہرات ہی کی شان میں ناذل ہوئی اس قول سے اگر یہ مطلب ہے کہ شانِ نزول یہی ہے اور نہیں تو یہ تو ٹھیک ہے اور اگر اس سے مراد یہ ہے کہ اہلِ بیت میں اور کوئی ان کے سواء داخل ہی نہیں تو اس میں نظر ہے ۔ اس لئے کہ احادیث سے اہلِ بیت میں ازواجِ مطہرات کے سواء اوروں کا داخل ہونا بھی پایا جاتا ہے ۔

اللہ کی پاک کتاب سے ہمیں یہ اصول ملتا ہے کہ اللہ تعالیٰ اور رسول صلی اللہ علیہ والہ وسلم اپنے فضل سے عطا فرماتے ہیں ۔ لیکن بد قسمت لوگ اللہ تعالیٰ کے پیارے رسول صلی اللہ علیہ والہ وسلم کو اللہ تعالیٰ سے علیحدہ سمجھتے ہیں اور آپ صلی اللہ علیہ والہ وسلم کی عطا پر شرک کے فتوے لگاتے ہیں ۔

ہر نبی علیہ السّلام نے کافروں کا منہ بند کرنے کے لئے فرمایا
نمبر 1۔ میں تمہاری طرح بشر ہوں ۔
نمبر 2 ۔ میرے پاس علم غیب نہیں ہے ۔
نمبر 3 ۔ میرے پاس خزانے نہیں ہیں ۔

لیکن اسی قرآن پاک میں اللہ جل شانہ نے یہ بھی ارشاد فرمایا کہ اگر کوئی کافروں کی ہاں میں ہاں ملاتا ہے اور انبیاء کو اپنے جیسا کہتا ہے تو وہ راہ راست سے بھٹک گیا ہے ۔ سورۃ ابراہیم میں ارشاد فرمایا : قَالَتْ لَھُمْ رُسُلُھُمْ اِنْ نَّحْنُ اِلَّا بَشَرٌ مِّثْلُکُمْ وَ لٰکِنَّ اللّٰہَ یَمُنُّ عَلٰی مَنْ یَّشَاِّءُ مِنْ عِبَادِہٖ چ وَمَا کَانَ لَنَآ اَنْ نَّاْتِیَکُمْ بِسُلْطٰنٍ اِلَّا بِاِذْنِ اللّٰہِ چ وَعَلَی اللّٰہِ فَلْیَتَوَکَّلِ الْمُؤْمِنُوْنَ ۔ ترجمہ : ان کے رسولوں نے ان سے کہا ہم ہیں تو تمہاری طرح انسان لیکن اللہ اپنے بندوں میں سے جس پر چاہے احسان فرماتا ہے،اور ہمارا کام نہیں کہ ہم تمہارے پاس کچھ سند لے آئیں مگر اللہ کے حکم سے اور مسلمانوں کو اللہ ہی پر بھروسہ چاہئے۔

نبی علیہ السّلام نے کفار سے فرمایا میں تمہاری طرح بشر ہوں لیکن دوسری طرف اللہ تعالیٰ نے واضح فرمایا کہ انبیاء علیہم السّلام ہوتے تو بشر ہی ہیں لیکن اللہ کی طرف سے احسان یافتہ ہوتے ہیں ۔ تو اسی طرح اگر کوئی شخص کہتا ہے کہ وہ دیکھو پیغمبر علیہ السلام یہ کہہ رہے ہیں کہ میں تمہاری طرح بشر ہوں ، میرے پاس علم غیب نہیں ہے، میرے پاس خزانے نہیں ہیں اور ان تمام آیات کو پس پشت ڈال دیتا ہے جو پیغمبر علیہ السّلام پر اللہ تعالیٰ کے احسان کے بارے میں ، ان کے علم غیب کے بارے میں ، ان کو جو اللہ نے حاکمیت عطا کی ہے اس کے بارے میں ہیں، تو ایسا شخص اپنی توحید کی حفاظت نہیں کر رہا بلکہ اپنے اندر چھپے ہوئے کفر کو تھپکیاں دے رہا ہے ۔

انبیاء کرام علیہم السّلام کی بادشاہت

اللہ جل شانہ نے حضرت داؤدعلیہ السلام کے لئے ارشاد فرمایا : وَلَقَدْ اٰتَیْنَا دَاوٗدَ مِنَّا فَضْلًا چ یٰجِبَالُ اَوِّبِیْ مَعَہٗ وَالطَّیْرَ ٹ وَاَلَنَّالَہُ الْحَدِیْدَ(۱۰)ڈ اَنِ اعْمَلْ سٰبِغٰتٍ وَّ قَدِّرْ فِی السَّرْدِ وَاعْمَلُوْا صَالِحًا چ اِنِّیْ بِمَا تَعْمَلُوْنَ بَصِیْرٌ ۔ (سورہ السبا:۱۱،چشتی)
ترجمہ : اور بے شک ہم نے داؤد کو اپنا بڑا فضل دیا اور اے پہاڑو ! اس کے ساتھ اللہ کی طرف رجوع کرواور پرندو ۔اور ہم نے اس کے لئے لوہا نرم کیا کہ وسیع زرہیں بنا اور ان کے بنانے میں اندازے کا لحاظ رکھ۔ اور تم سب نیکی کرو بے شک تمہارے کام دیکھ رہا ہوں ۔
حضرت داؤد علیہ السلا م جب تسبیح کرتے تو پہاڑ بھی آپ کے سا تھ تسبیح کرتے اور پرندے آپ پر جھک آتے اور لوہا آپ کے ہاتھ میں مثل موم کے نرم ہو جاتا اور آپ اس سے جو چاہتے بغیر آگ کے اور بغیر ٹھونکے، پیٹے بنا لیتے ۔

اللہ تعالےٰ نے حضرت سلیمان علیہ السلام کے لئے ارشاد فرمایا : وَلِسُلَیْمٰنَ الرِّیْحَ غُدُوُّھَا شَھْرٌ وَّ رَوَاحُھَا شَھْرٌ ٹ وَ اَسَلْنَا لَہٗ عَیْنَ الْقِطْرِچ وَ مِنَ الْجِنِّ مَنْ یَّعْمَلُ بَیْنَ یَدَیْہِ بِاِذْنِ رَبِّہٖ چ وَ مَنْ یَّزِغْ مِنْھُمْ عَنْ اَمْرِنَا نُذِقْہُ مِنْ عَذَابِ السَّعِیْرِ(۱۲) یَعْمَلُوْنَ لَہٗ مَا یَشَاِّءُ مِنْ مَّحَارِیْبَ وَ تَمَاثِیْلَ وَ جِفَانٍ کَالْجَوَابِ وَ قُدُوْرٍرّٰسِیٰتٍ چ اِعْمَلُؤْا اٰلَ دَاوٗدَ شُکْرًا چ وَ قَلِیْلٌ مِّنْ عِبَادِیَ الشَّکُوْرُ ۔ ترجمہ : اور سلیمان کے بس میں ہوا کر دی اس کی صبح کی منزل ایک مہینہ کی راہ اور شام کی منزل ایک مہینے کی راہ اور ہم نے اس کے لئے پگھلے ہوئے تانبے کا چشمہ بہایااور جنوں میں سے جو اس کے آگے کام کرتے اس کے رب کے حکم سے اور ان میں سے جو ہمارے حکم سے پھرے ہم اسے بھڑکتی آگ کا عذاب چکھائیں گے ۔ اس کے لئے بناتے جو وہ چاہتا اونچے اونچے محل اور تصویریں اور بڑے حوضوں کے برابر لگن اور لنگر دارا دیگیں، اور اے آلِ داؤد شکر کرو اور میرے بندوں میں کم ہیں شکر والے ۔
حضرت سلیمان علیہ السلام کو اللہ نے تسخیر جنات عطا فرمائی تھی ۔

اللہ تعالےٰ نے حضرت یوسف علیہ السلام کے لئے ارشاد فرمایا : وَکَذٰلِکَ یَجْتَبِیْکَ رَبُّکَ وَ یُعَلِّمُکَ مِنْ تَاْوِیْلِ الْاَحَادِیْثِ وَیُتِمُّ نِعْمَتَہٗ عَلَیْکَ وَ عَلٰٓی اٰلِ یَعْقُوْبَ کَمَآ اَتَمَّھَا عَلآی اَبَوَیْکَ مِنْ قَبْلُ اِبْرٰھِیْمَ وَاِسْحٰقَ چ اِنَّ رَبَّکَ عَلِیْمٌ حَکِیْمٌ ۔
ترجمہ : اور اسی طرح تجھے تیرا رب چن لے گا اور تجھے باتوں کا انجام نکالنا سکھائے گا اور تجھ پر اپنی نعمت پوری کرے گا اور یعقوب کے گھر ولالوں پر جس طرح تیرے پہلے دونوں باپ دادا ابراہیم اور اسحٰق پر پوری کی ۔ بے شک تیرا رب علم و حکمت ولا ہے ۔
حضرت یوسف علیہ السلام کی شان تھی کہ وہ مستقبل کی خبر دے دیتے تھے ۔

حضرت عیسٰی علیہ السلام نے فرمایا : وَ اُبْرِئُ الْاَکْمَہَ وَ الْاَبْرَصَ وَ اُحْیِ الْمَوْتٰی بِاِذْنِ اللّٰہِ
ترجمہ : اور میں شفا دیتا ہوں مادر زاد اندھے اور سفیدداغ والے کو اور میں مردے زندہ کرتا ہوں اللہ کے حکم سے ۔

مسندِ احمد اور ترمذی میں ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ والہ وسلم صبح کی نماز کے لئے جب نکلتے توحضرت فاطمہ رضی اللہ کے دروازے پر پہنج کر فرماتے۔ اے اہلِ بیت نماز کا وقت آ گیا ہے۔ پھر اسی آیت تطہیر کی تلاوت فرماتے۔ امام ترمذی اسے حسنِ غیرب بتاتے ہیں ۔

مسند میں ہے شداد بن عمار کہتے ہیں کہ میں ایک دن حضرت واثلہ بن اسقع رضی اللہ تعالی عنہ کے پاس گیا اس وقت کچھ اور لوگ بھی بیٹھے ہوئے تھے اور حضرت علی رضی اللہ تعالی عنہ کا ذکر ہو رہا تھا وہ آپ کو برا بھلا کہہ رہے تھے۔ میں نے بھی انکا ساتھ دیا۔ جب وہ لوگ گئے تو مجھ سے حضرت واثلہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے فرمایا۔ تو نے بھی حضرت علی رضی اللہ تعالیٰ عنہ کی شان میں گستاخانہ الفاظ کہے ؟ میں نے کہاں، ہاں میں نے بھی سب کی زبان میں زبان ملائی۔
تو فرمایا: سُن میں نے جو دیکھا ہے تجھے سُناتا ہوں میں ایک مرتبہ حضرت علی رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے گھر گیا تو معلوم ہوا کہ آپ حضور صلی اللہ علیہ والہ وسلم کی مجلس میں گئے ہوئے ہیں۔ میں انکے انتظار میں بیٹھا رہا۔ تھوڑی دیر میں دیکھا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ والہ وسلم تشریف لا رہے ہیں اور آپ کے ساتھ حضرت علی اور حضرت حسن اور حضرت حسین رضی اللہ تعالی عنہم بھی ہیں۔ دونوں بچے آپ کی انگلیاں تھامے ہوئے ہیں آپ صلی اللہ علیہ والہ وسلم نے حضرت علی اور حضرت فاطمہ رضی اللہ تعالی عنہا کو اپنے سامنے بٹھا لیا اور دونوں نواسوں کو اپنے گھٹنوں پر بٹھا لیا اور ایک کپڑے سے ڈھک لیا۔ پھر اسی آیت "إِنَّمَا يُرِيدُ اللَّهُ لِيُذْهِبَ عَنكُمُ الرِّجْسَ أَهْلَ الْبَيْتِ وَيُطَهِّرَكُمْ تَطْهِيرًا - الاحزاب : آیت نمبر 33" کی تلاوت کر کے فرمایا : "اے اللہ عزوجل" یہ ہیں میرے اہلِ بیت اور میرے اہلِ بیت کے زیادہ حقدار ہیں ۔
یہاں پر اختیاراتِ مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا اظہار واضح ہے۔ وگرنہ کس کی مجال کی اللہ کے حکم کے آگے چوں چراں کرے۔ بے شک نبی کریم صلی اللہ علیہ والہ وسلم ہی ہیں جو کہ مقامِ محود پر فائز ہوئے اور جیسے چاہا ویسے کو بذریعہ دعا عرض کیا۔

مسند احمد میں ہے۔ حضرت ام سلمہ رضی اللہ تعالی عنہا فرماتی ہیں۔ حضور میرے گھر میں تھے جو حضرت فاطمہ رضی اللہ تعالی عنہا حریرے کی ایک پتیلی بھری ہوئی لائیں۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : اپنے میاں اور بچوں کو بھی بلالو۔ چنانچہ وہ بھی آ گئے اور کھانا شروع ہوا۔ آپ صلی اللہ علیہ والہ وسلم اپنے بستر پر تشریف فرما تھے۔ خیبر کی ایک چادر آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے نیچے بچھی ہوئی تھی۔ میں حجرے میں نماز ادا کر رہی تھی جو یہ آیت اتری پس حضور صلی اللہ علیہ والہ وسلم نے چادر انہیں اڑھا دی اور چادر میں سے ایک ہاتھ مبارک نکال کر آسمان کی طرف اتھا کر یہ دعا کی کہ الہٰی یہ میرے اہلِ بیت اور حمایتی ہیں تو ان سے ناپاکی دور کر اور انہیں ظاہر کر میں "امِ سلمہ رضی اللہ تعالی عنہ" زوجہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ والہ وسلم" نے اپنا سر نکال کر کہا یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم میں بھی آپ کے ساتھ ہوں ؟ آپ صلی اللہ علیہ والہ وسلم نے فرمایا یقیناً تو بہتری کی طرف ہے فی الواقع تو خیر کی طرف ہے ۔

ایک اور روایت میں ہے کہ میں اس وقت گھر کے دروازے کے قریب بیتھی ہوئی تھی میں نے کہا یا رسول اللہ کیا میں اہلِ بیت میں سے نہیں ہوں ؟ آپ صلی اللہ علیہ والہ وسلم نے فرمایا، تو بھلائی کی طرف ہے اور نبی صلی اللہ علیہ والہ وسلم کی بیویوں میں سے ہے ۔
ایک اور روایت میں ہے کہ میں نے کہا یا رسول اللہ مجھے بھی ان میں شامل فرما لیجئے۔ تو فرمایا تو میری *"ہل" ہے ۔

حضرت عائشہ صدیقہ رضی اللہ تعالی عنہا سے مروی ہے کہ حضور صلی اللہ علیہ والہ وسلم سیاہ چادر اوڑھے بیٹھے ایک دن صبح ہی صبح نکلے اور ان چاروں کو اپنی چادر تلے لے کر یہ آیت پڑھی (مسلم و مشکوٰۃ)

حضرت عائشہ صدیقہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے ایک مرتبہ کسی نے حضرت علی رضی اللہ تعالی عنہ کے بارے میں سُوال کیا تو آپ نے فرمایا:
وہ سب سے زیادہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے محبوب تھے۔ ان کے گھر میں آپ کی صاحبزادی تھیں جو سب سے زیادہ آپ کی محبوب تھیں
پھر چادر کا واقعہ بیان فرما کر فرمایا میں نے قریب جا کر کہا "یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ والہ وسلم میں بھی آپکے اہلِ بیت میں سے ہوں ؟
آپ صلی اللہ علیہ والہ وسلم نے فرمایا: دور رہو۔ تم یقیناً خیر پر ہو۔ "ابنِ ابی حاتم"

حضرت سعید رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے مروی ہے کہ حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: میرے اور ان چاروں کے بارے میں یہ آیت اتری ہے ۔

حضرت سعد رضی اللہ تعالیٰ عنہ فرماتے ہیں "جب حضور صلی اللہ علیہ والہ وسلم پر وہی اتری تو آپ صلی اللہ علیہ والہ وسلم نے ان چاروں کو اپنے کپڑوں تلے لے کر فرمایا " یا رب یہ میرے اہل ہیں اور میرے اہلِ بیت ہیں ۔ (ابنِ جریر)

صحیح مسلم شریف میں ہے۔ حضرت یزید بن حبان رضی اللہ تعالی عنہ فرماتے ہیں میں اور حصین بن سیرہ اور عمر بن مسلمہ مل کر حضرت زید بن ارقم رضی اللہ تعالی عنہ کے پاس گئے۔ حصین کہنے لگے۔ اے زید رضی اللہ تعالیٰ عنہ آپ کو تو بہت سی بھلائیاں مل گئیں۔ آپ نے حضور صلی اللہ علیہ والہ وسلم کی زیارت کی وغیرہ وغیرہ۔۔۔۔ اچھا تو ہمیں کوئی حدیث سناؤ تو فرمایا یہ بھی مروی ہے کہ میں نے پوچھا "کیا آپ کی بیویاں بھی اہل بیت میں داخل ہیں؟ کہا نہیں۔ قسم ہے اللہ کی، بیوی کا تو یہ حال ہے کہ وہ اپنے خاوند کے پاس گو عرصہ دراز سے ہو لیکن پھر اگر وہ طلاق دے دے تو وہ اپنے میکے میں اپنی قوم میں چلی جاتی ہے۔ آپ کے اہلِ بیت آپ کی اصل اور عصبہ ہیں جن پر آپ صلی اللہ علیہ والہ وسلم کے بعد صدقہ حرام ہے۔۔۔۔۔ الخ ۔

قَالَ رَسُوْلُ اللہِ صلی اللہ علیہ والہ وسلم اُوْ تِیْتُ مَفَاتِیْعَ خَزَائِنِ الْاَرْضِ ۔ حضور صلی اللہ علیہ والہ وسلم نے فرمایا مجھے زمین کے خزانوں کی کنجیاں عطاکی گئیں ہیں۔(مشکوٰۃ شریف فضائل سید المرسلین،چشتی)

اُعْطِیْتُ الْکَنْزِیْنِ الْاَحْمَرِوَالْابْیَضِ ۔ مجھے دو خزانے عطا فرمائے گئے ایک سرخ اور ایک سفید ۔ [مشکوٰۃ شریف]
زمین کے خزانوں کی کوئی انتہا نہیں ہے جو کچھ زمین پر ہے انسان، حیوانات، ہر قسم کے غلے ،ہر قسم کے پھل ، سونا، چاندی، موتی، جوہرات، لعل، زمرد وغیرہ یہ سب زمین کے خزانے ہیں اور حضور ان کے مالک و مختار ہیں جسے چاہیں جب چاہیں اپنی مرضی سے عطا فرمائیں ۔

لَوْ شِئْتُ لَسَارَتْ مَعِیَ الْجِبَالُ الذَّھَبِ ۔ حضور صلی اللہ علیہ والہ وسلم نے فرمایا اگر ہم چاہیں تو ہمارے ساتھ سونے کے پہاڑ چلا کریں۔ [مشکوٰۃ باب اخلاق النبی ﷺ]
قربان جائیں ۔ اللہ تعالیٰ نے حضور صلی اللہ علیہ والہ وسلم کو ایسا مالک و مختار بنایا کہ اگر چاہیں تو پہاڑ بھی آپ کے لئے سونا بن جائیں۔

اِنَّماَ اَنَا قَاسِمٌ وَّ اللہُ یُعْطِیْ ۔ فرمایا اللہ تعالیٰ دینے والا ہے اور ہم تقسیم کرنے والے۔ [مشکوٰۃ کتاب العلم]
حضور صلی اللہ علیہ والہ وسلم کیا تقسیم کرتے ہیں ؟ جو کچھ اللہ تعالیٰ دیتا ہے اور اللہ کے پاس تو ہر چیز ہے۔ لہذا حضور صلی اللہ علیہ والہ وسلم ہر چیز کے مالک و مختار ہیں اور عطا فرماتے ہیں مگر کوئی لینے والاہو۔

مشکوٰۃ باب السجود میں ہے کہ ایک مرتبہ حضرت ربیعہ سے فرمایا سل ، مانگ جو مانگتا ہے ۔ یہ وہی کہہ سکتا ہے جس کے پاس ہر چیز کا اختیار ہو، عرض کیا میں آپ سے یہ مانگتا ہوں کہ جنت میں آپ کے ساتھ رہوں پھر فرمایا : اَوْ غَیْرَ ذٰلِلکَ اور کچھ مانگو عرض یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ والہ وسلم یہی کافی ہے۔
معلوم ہوا کہ کہ ہر چیز بلکہ جنت بھی حضور صلی اللہ علیہ والہ وسلم کے اختیار میںہے جسے چاہیں عطا فرمائیں ۔

صحیح الاسناد احادیث مبارکہ میں حضور نبی کریم صلی اللہ علیہ والہ وسلم نے اپنے اختیارات کے ہونے کا اظہار فرمایا حالانکہ قرآن کی آیت آپ نے جو پڑھی وہ حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی ازواج مطہرات رضی اللہ تعالی عنہما کے بارے میں نازل ہوئی ۔ مگر اللہ عزوجل نے وہ قبول فرمایا جو کہ منشاءِ مصفطیٰ کریم صلی اللہ علیہ والہ وسلم تھی ۔ (طالب دعا و دعا گو ڈاکٹر فیض احمد چشتی)

No comments:

Post a Comment

حضرت فاطمۃ الزہرا سلام اللہ علیہا کی تاریخِ ولادت و وصال اور جنازہ

حضرت فاطمۃ الزہرا سلام اللہ علیہا کی تاریخِ ولادت و وصال اور جنازہ محترم قارئینِ کرام : کچھ حضرات حضرت سیدہ فاطمة الزہرا رضی اللہ عنہا کے یو...