Wednesday 16 September 2015

آقا کریم ﷺ نے فرمایا : ۔ میرے بعد بابِ نبوت بند ہو گیا ہے

حضرت ابو ہریرہ رضي اﷲ عنہ سے روایت ہے کہ حضور نبی اکرم صلی اللہ عليہ وآلہ وسلم نے فرمایا : میری مثال اور گزشتہ انبیائے کرام کی مثال ایسی ہے، جیسے کسی نے ایک بہت خوبصورت مکان بنایا اور اسے خوب آراستہ کیا، لیکن ایک گوشہ میں ایک اینٹ کی جگہ چھوڑ دی۔ لوگ آ کر اس مکان کو دیکھنے لگے اور اس پر تعجب کا اظہار کرتے ہوئے بولے : یہاں اینٹ کیوں نہیں رکھی گئی؟ حضور نبی اکرم صلی اللہ عليہ وآلہ وسلم نے فرمایا : سو میں وہی اینٹ ہوں اور میں خاتم النبیین ہوں (یعنی میرے بعد بابِ نبوت بند ہو گیا ہے)۔‘‘ یہ حديث متفق علیہ ہے۔

’’حضرت جابر رضي اﷲ عنہ سے مروی ہے کہ حضور نبی اکرم صلی اللہ عليہ وآلہ وسلم نے فرمایا : میں اس اینٹ کی جگہ ہوں، میری آمد سے انبیاء کرام کی آمد کا سلسلہ ختم ہو گیا۔‘‘

اسے امام مسلم اور احمد نے روایت کیا ہے۔

’’اور حضرت ابی بن کعب رضي اﷲ عنہ کی روایت میں ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ عليہ وآلہ وسلم نے فرمایا : اور میں نبیوں میں اس اینٹ کی جگہ ہوں۔‘‘ اسے امام ترمذی اور احمد نے روایت کیا ہے۔

أخرجه البخاري فی الصحيح، کتاب : المناقب، باب : خَاتَم النَّبِيِّين صلی الله عليه وآله وسلم، 3 / 1300، الرقم : 3341.3342، ومسلم فی الصحيح، کتاب : الفضائل، باب : ذکر کونه صلی الله عليه وآله وسلم خاتم النَّبِيِّين، 4 / 1791، الرقم : 2286. 2287، والترمذي في السنن، کتاب المناقب عن رسول اﷲ صلی الله عليه وآله وسلم، باب : في فضل النبي صلی الله عليه وآله وسلم، 5 / 586، الرقم : 3613، والنسائی فی السنن الکبری، 6 / 436، الرقم : 11422، وأحمد بن حنبل فی المسند، 2 / 398، الرقم : 9156، 3 / 361، 5 / 136، وابن أبي شيبة في المصنف، 6 / 324، الرقم : 31770، وابن حبان فی الصحيح، 14 / 315، الرقم : 6405، والبيهقي في السنن الکبری، 9 / 5، وفي شعب الإيمان، 2 / 178، الرقم : 1484.

No comments:

Post a Comment

نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا امی ہونا

نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا امی ہونا محترم قارئینِ کرام : عرب میں  ایک چیز یا شخصیت کے متعدد نام رکھنے کا رواج ہے ا ن کے یہاں یہ بات...