Wednesday 16 September 2015

میری ( ﷺ ) آمد سے انبیاء کا سلسلہ ختم ہو گیا ہے

حضرت ابو ہریرہ رضي اﷲ عنہ فرماتے ہیں کہ حضور نبی اکرم صلی اللہ عليہ وآلہ وسلم نے فرمایا : مجھے دیگر انبیاء پر چھ چیزوں کے باعث فضیلت دی گئی ہے۔ میں جوامع الکلم سے نوازا گیا ہوں اور رعب کے ساتھ میری مدد کی گئی ہے اور میرے لئے اموالِ غنیمت حلال کئے گئے ہیں اور میرے لئے (ساری) زمین پاک کر دی گئی ہے اور سجدہ گاہ بنا دی گئی ہے اور میں تمام مخلوق کی طرف بھیجا گیا ہوں اور میری آمد سے انبیاء کا سلسلہ ختم ہو گیا ہے۔‘‘

اسے امام مسلم، ترمذی اور احمد نے روایت کیا ہے۔ نیز امام ترمذی نے فرمایا کہ یہ حديث حسن صحيح ہے۔

أخرجه مسلم في الصحيح، کتاب : المساجد ومواضع الصلاة، 1 / 371، الرقم : 523، والترمذي في السنن، کتاب : السير عن رسول اﷲ صلی الله عليه وآله وسلم، باب : ما جاء فی الغنيمة، 4 / 123، الرقم : 1553، وابن حبان في الصحيح، 6 / 87، الرقم : 2313، 14 / 311، الرقم : 6401، 6403، وأبو يعلی في المسند، 11 / 377، الرقم : 6491، والطبراني في المعجم الأوسط، 2 / 12، الرقم : 506، وأبوعوانة في المسند، 1 / 330، الرقم : 1169، والبيهقي في السنن الکبری، 2 / 433، الرقم : 4063.

No comments:

Post a Comment

نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا امی ہونا

نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا امی ہونا محترم قارئینِ کرام : عرب میں  ایک چیز یا شخصیت کے متعدد نام رکھنے کا رواج ہے ا ن کے یہاں یہ بات...