Wednesday 16 September 2015

درخت سےاترنےلگا یہاں تک کہ حضور نبی اکرمﷺ کےقدموں میں آگرا

حضرت عبد اللہ بن عباس رضی اﷲ عنہما سے روایت ہے۔ وہ بیان کرتے ہیں کہ ایک اعرابی حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا اور عرض کیا : مجھے کیسے علم ہو گا کہ آپ اﷲ تعالیٰ کے نبی ہیں؟ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا : اگر میں کھجور کے اس درخت پر لگے ہوئے اس کے گچھے کو بلاؤں تو کیا تو گواہی دے گا کہ میں اللہ تعالیٰ کا رسول ہوں؟ پھر آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اسے بلایا تو وہ درخت سے اترنے لگا یہاں تک کہ حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے قدموں میں آگرا۔ پھر آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اسے فرمایا : واپس چلے جاؤ۔ تو وہ واپس چلا گیا۔ اس اعرابی نے (نباتات کی محبت و اطاعتِ رسول کا یہ منظر) دیکھ کر اسلام قبول کر لیا۔‘‘
اس حدیث کو امام ترمذی، حاکم اور طبرانی نے روایت کیا ہے، اور امام ابو عیسیٰ نے فرمایا کہ یہ حدیث حسن صحیح ہے۔
أخرجه الترمذي في السنن، کتاب : المناقب عن رسول اﷲ صلی الله عليه وآله وسلم ، باب : في آيات إثبات نبوة النبي صلی الله عليه وآله وسلم وما قد خصه اﷲ ل، 5 / 594، الرقم : 3628، والحاکم في المستدرک، 2 / 676، الرقم : 4237، والطبراني في المعجم الکبير، 12 / 110، الرقم : 12622، والبخاري في التاريخ الکبير، 3 / 3، الرقم : 6، والمقدسي في الأحاديث المختارة، 9 / 538، 539، الرقم : 527، والبيهقي في الاعتقاد، 1 / 48، والخطيب التبريزی في مشکاة المصابيح، 2 / 394، الرقم : 5924.

No comments:

Post a Comment

نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا امی ہونا

نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا امی ہونا محترم قارئینِ کرام : عرب میں  ایک چیز یا شخصیت کے متعدد نام رکھنے کا رواج ہے ا ن کے یہاں یہ بات...