Wednesday 16 September 2015

نبی اکرم نور مجسّم صلی اللہ عليہ وآلہ وسلم نے فرمایا : اگر میرے بعد کوئی نبی ہوتا تو وہ عمر بن الخطاب ہوتے رضی اللہ تعالیٰ عنہ

حضرت عقبہ بن عامر رضي اﷲ عنہ بیان کرتے ہیں کہ حضور نبی اکرم صلی اللہ عليہ وآلہ وسلم نے فرمایا : اگر میرے بعد کوئی نبی ہوتا تو وہ عمر بن الخطاب ہوتا (لیکن جان لو میں آخری نبی ہوں۔‘‘

اور امام ترمذی نے فرمایا کہ یہ حديث حسن ہے اور امام حاکم نے بھی فرمایا کہ یہ حديث صحيح الاسناد ہے۔ ۔

اور ایک روایت میں حضرت ابو سعید خدری رضي اﷲ عنہ سے مروی ہے کہ حضور نبی اکرم صلی اللہ عليہ وآلہ وسلم نے فرمایا : ’’اگر اللہ تعالیٰ میرے بعد کسی کو نبی بنا کر بھیجنے والا ہوتا تو یقینا عمر بن الخطاب کو نبی بنا کر بھیجتا۔‘‘ امام ہیثمی نے فرمایا کہ اسے امام طبرانی نے روایت کیا ہے۔

أخرجه الترمذي في السنن، کتاب : المناقب عن رسول اﷲ صلی الله عليه وآله وسلم، باب : في مناقب عمر بن الخطاب ص، 5 / 619، الرقم : 3686، وأحمد بن حنبل في المسند، 4 / 154، والحاکم في المستدرک، 3 / 92، الرقم : 4495، والطبراني في المعجم الکبير، 17 / 180، 298، الرقم : 475، 822، والروياني في المسند، 1 / 174، الرقم : 223، والهيثمي في مجمع الزوائد، 9 / 68.

No comments:

Post a Comment

نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا امی ہونا

نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا امی ہونا محترم قارئینِ کرام : عرب میں  ایک چیز یا شخصیت کے متعدد نام رکھنے کا رواج ہے ا ن کے یہاں یہ بات...