Wednesday 16 September 2015

حضور نبی اکرم ﷺ نےفرمایا:میری امت میں تیس جھوٹے پیدا ہوں گے

عَنْ ثَوْبَانَ رضي اﷲ عنه قَالَ : قَالَ رَسُوْلُ اﷲِ صلی الله عليه وآله وسلم : إِنَّهُ سَيَکُوْنُ فِي أُمَّتِي ثَـلَاثُوْنَ کَذَّابُوْنَ، کُلُّهُمْ يَزْعَمُ أَنهُ نَبِيٌّ، وَأَنـَا خَاتَمُ النَّبِيِّيْنَ لَا نَبِيَّ بَعْدِي. رَوَاهُ التِّرْمِذِيُّ وَأَبُوْ دَاوُدَ نَحْوَهُ وَابْنُ مَاجَه.
وَقَالَ أَبُوْ عِيْسَی : هَذَا حَدِيْثٌ حَسَنٌ صَحِيْحٌ.
حضرت ثوبان رضي اﷲ عنہ سے مروی ہے کہ حضور نبی اکرم صلی اللہ عليہ وآلہ وسلم نے فرمایا : میری امت میں تیس جھوٹے پیدا ہوں گے، ہر ایک کا دعوی ہو گا کہ وہ نبی ہے۔ سن لو! میں آخری نبی ہوں۔ میرے بعد کوئی نبی نہیں۔‘‘
اسے امام ترمذی، ابو داود اور اسی طرح امام ابن ماجہ نے روایت کیا ہے نیز امام ترمذی نے فرمایا کہ یہ حديث حسن صحيح ہے۔
أخرجه الترمذي في السنن، کتاب : الفتن عن رسول اﷲ صلی الله عليه وآله وسلم، باب : ما جاء لا تقوم الساعة حتی يخرج کذّابون، 4 / 499، الرقم : 2219، وأبو داود في السنن، کتاب : الفتن والملاحم، باب : ذکر الفتن ودلائلها، 4 / 97، الرقم : 4252، وابن ماجه في السنن، کتاب : الفتن، باب : ما يکون من الفتن، 2 / 130، الرقم : 3952، وابن أبی شيبة في المصنف، 7 / 503، الرقم : 3565، والحاکم في المستدرک، 4 / 496، الرقم : 8390، والطبراني في المعجم الأوسط، 9 / 200، الرقم : 397، والشيباني في الآحاد والمثانی، 1 / 332، الرقم : 456، 3 / 24، الرقم : 1309، والدانی في السنن الواردة فی الفتن، 4 / 861، الرقم : 442، 4 / 863، الرقم : 444.

No comments:

Post a Comment

نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا امی ہونا

نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا امی ہونا محترم قارئینِ کرام : عرب میں  ایک چیز یا شخصیت کے متعدد نام رکھنے کا رواج ہے ا ن کے یہاں یہ بات...