Friday, 19 January 2018

وسیلہ کا جواز اور تصرفات اولیاء امام الوہابیہ دیابنہ کی نظر میں

وسیلہ کا جواز اور تصرفات اولیاء امام الوہابیہ دیابنہ کی نظر میں


(1) غیر مقلد وھابیوں اور مقلد وھابی دیوبندیوں کے مشترکہ پیشوا شاہ اسماعیل دہلوی لکھتے ہیں کہ وسیلہ انبیاء علیہم السّلام ذریعہ نجات ھے ان کے وسیلہ کے بغیر گذارہ نہیں ھے ان کے وسیلہ کے بغیر جو کچھ بھی کیا جائے سب ہرزہ گردی و بے کار ہے اور اللہ کے نیک بندوں کا وسیلہ بھی اسی قبیل سے ھے ۔ ( مزید خود پڑھیئے منصب امامت صفحہ نمبر 10 )
اہلسنت یہی عقیدہ رکھیں اور بیان کریں تو مشرک ، بدعتی گمراہ نہ جانے کیا کیا فتوے لگائے جاتے ہیں اب ہمارا صرف اتنا سوال ھے کہ شاہ اسماعیل دہلوی ایسا لکھ کر مشرک گمراہ اور بدعتی ہوا کہ نہیں اگر ہوا تو آج تک کتنے فتوے لگائے آپ نے کوئی ایک بطور ثبوت پیش کیجیئے ؟ اگر نہیں ہوا تو پھر مسلمانان اہلسنت پر فتوے لگا کر امت مسلمہ میں انتشار و فساد کیوں پھیلاتے ہیں آپ لوگ ؟

(2) غیر مقلد وھابی اور مقلد وھابی دیوبندی حضرات کے مشترکہ پیشوا جناب اسماعیل دہلوی صاحب لکھتے ہیں تصرفات تکوینیہ میں اولیاء اللہ کو اللہ تعالیٰ خود واسطہ بناتا ھے انہیں کے صدقے بارشیں ہوتی ہیں ، رزق ملتا ہے اور انہیں کے صدقت دشمنوں پر فتح حاصل ھوتی ھے ۔ ( مزید خود پڑھیئے منصب امامت صفحہ نمبر 97)
ہمارا چھوٹا سا سوال : اگر یہی بات مسلمانان اہلسنت نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم اور اولیاء اللہ علیہم الرّحمہ کے متعلق بیان کریں تو مشرک اور گمراہ کے فتوے لگائے جاتے ھیں اے مکتبہ فکر دیوبند و غیر مقلد اھلحدیث وھابی سے تعلق رکھنے والو اتنا جواب دے دو آپ کے ممدوح شاہ اسماعیل دہلوی جن کی کتاب تقویۃ الایمان آپ کے نزدیک قرآن و حدیث سے بھی بڑھ کر ہے یہ سب لکھ کر مشرک و گمراہ ہوئے کہ نہیں ؟ اگر نہیں تو کیوں ؟ اگر ہوئے تو آج تک آپ میں سے کسی نے ان کے خلاف فتویٰ دیا ھو تو بطور ثبوت پیش کیجیئے اگر نہیں کر سکتے تو خدا را دوغلہ پن چھوڑ دو امت مسلمہ میں فتنہ و فساد پھیلانا چھوڑ دو اپنے لیئے اور دوسروں کےلیئے اور فتوے کا دھرا معیار چھوڑ دو خدا را امت مسلمہ پر رحم کرو دو رنگی چھوڑ کر یک رنگ ہو جاؤ جھگڑے ختم ہوجائیں گے ۔ علمی جواب کا منتظر ڈاکٹر فیض احمد چشتی ۔

No comments:

Post a Comment

جاہل قصہ گو واعظین کا رد اور خطباء و مقررین کےلیے شرائط

جاہل قصہ گو واعظین کا رد اور خطباء و مقررین کےلیے شرائط محترم قارئینِ کرام : مقرر کےلیے چار شرائط ہیں ، ان میں ایک بھی نہ پائی جائے تو تقریر...