Sunday, 7 January 2018

تقلید سے متعلق غیر مقلدین وھابی حضرات سے کچھ سوال حصّہ دوم

تقلید سے متعلق غیر مقلدین وھابی حضرات سے کچھ سوال حصّہ دوم

 سوال نمبر31
قرآن پاک کے بعد صحیح کتاب بخاری ہے یہ اللہ تعالٰی کا ارشاد ہے یا نبی معصوم صلی اللہ علیہ وسلم کا؟
سوال نمبر 32
کیا صحیح بخاری میں نماز کی اک رکعت پڑھنے کا مکمل طریقہ ہے؟
سوال نمبر33
کیا بخاری میں سبحانک اللھم ،سبحان ربی العظیم،سبحان ربی الاعلٰی یا تشہد میں درود شریف کا زکر ہے؟
سوال نمبر34
کیا بخاری شریف میں سینے پر ہمیشہ ہاتھ باندھنے کی حدیث ہے؟ 
سوال نمبر35
بخاری شریف میں اونٹنی کا پیشاب پینے کا حکم موجود ہے اس پر غیر مقلدین کا عمل نہیں مگر بھینس کا دودھ پینے کی کوئی حدیث نہیں اس پر عمل کیوں ؟
سوال نمبر 36
بخاری میں بغلوں کے بال اکھاڑنے کا حکم ہے۔(ج2) لیکن غیر مقلد استرے سے منڈواتے ہیں جس کی کوئی حدیث نہیں۔ ایسا کیوں؟
سوال نمبر37
حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا جس نے ہمیشہ روزہ رکھا اس کا روزہ ہی نہیں ہوگا۔ (ج1) مگر امام بخاری رحمہ اللہ ہمیشہ خود روزہ رکھتے تھے
۔
سوال نمبر 38
آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم فرماتے ہیں کہ کوئی شخص مصیبت کے وقت اپنی موت کی تمنا ہرگز نہ کرے(بخاری ج2) مگر امام بخاری رحمہ اللہ اس حدیث کے خلاف اپنی موت کی دعا مانگا کرتے تھے۔(تاریخ بغداد ج2ص34) 
سوال نمبر39
آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم فرماتے ہیں کہ ہفتے میں ایک قرآن پڑھو اور اس پر زیادہ مت کرو۔(بخاری ج2) بعض احادیث بعض میں پانچ دن بھی آیا ہے مگر اکثر میں سات دن ہے(بخاری) مگر امام بخاری اس صحیح صریح حدیث کے خلاف رمضان شریف میں روزانہ ایک قرآن مجید ختم کرتے تھے۔(تاریخ بغداد ج2 ص16، طبقات سبکی ج 2 ص 9، الحطہ ص22) اس بارے میں غیر مقلدین کا کیا موقف ہے ؟ کیا اس بارے میں صرف امام اعظم ابو حنیفہ رحمہ اللہ پر ہی طعن کرنا آپ پر فرض عین ہے ؟
سوال نمبر 40
غیر مقلدین یعنی نام نہاد اہل حدیث کہتے ہیں حدیث عائشہ رضی اللہ عنہا بخاری ج1 سے ثابت ہے کہ تراویح اور تہجد اک ہی نماز ہے مگر امام بخاری رمضان شریف میں تراویح کے بعد تہجد پڑھ کر صحیح حدیث کی مخالفت کیا کرتے تھے؟
سوال نمبر41
خود امام بخاری رحمہ اللہ حدیث روایت فرمائی ہے کہ کتا برتن میں منہ ڈال دے تو سات مرتبہ دھو لو ،ظاھر ہے کہ کتے کے منہ ڈالنے سے پانی کا رنگ بدلتا ہے نہ مزہ اور ناہی بو ہوتی ہے مگر امام بخاری رحمہ اللہ اس صحیح حدیث کے خلاف کہتے ہیں کہ جب تک رنگ،بو، مزہ نہ بدلے وہ ناپاک نہیں ہوتا۔(بخاری ج1) اس بارے میں غیر مقلدوں کا کیا موقف ہے؟
سوال نمبر 42
حدیث سے ثابت ہوتا ہے کہ کتے کا جھوٹا ناپاک ہے(بخاری ج1) مگر امام بخاری رحمہ اللہ اس کے خلاف کتے کے جھوٹے پانی سے وضوء جائز بتاتے ہیں(جلد ایک ) اس بارے میں نام نہاد اہل حدیث کیا فرماتے ہیں؟
سوال نمبر43
امام بخاری رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ نمازی کی پشت پر گندگی اور مردار ڈالدیا جائے تو نماز نہیں ٹوٹتی۔(بخاری ج1) اس بارے میں کیا فرماتے ہیں آپ؟
سوال نمبر 44
امام بخاری کے نزدیک ران ننگے ہوں تو نماز جائز ہے(بخاری ج1) غیر مقلدین کا کیا موقف ہے؟
سوال نمبر45
غیر مقلدین کے نزدیک منی پاک ہے(عرف الجادی ص10،نزل الابرار ج1،کنز الحقائق ص16،بدور اہلہ ص15)
اس مسئلہ پر اور پچھلے 30نمبر مسئلہ سے 44 نمبر مسئلہ پر صحیح حدیث سے اپنا موقف پیش کریں
سوال نمبر 46
جب منی پاک ہے تو احل لکم الطیبات کے موافق اس کا کھانا بھی حلال ہے یا حرام؟ صحیح صریح غیر معارض حدیث سے جواب دیجئے۔
سوال نمبر47
ابو الحسن غیر مقلد عالم نے "فقہ محمدی" صفحہ46جلد1 پر جو لکھا ہے کہ" ہمارے مزھب میں ایک قول پر منی کا کھانا جائز ہے" اس کی صریح دلیل بیان فرمائیے۔
سوال نمبر 48
نواب وحید الزمان فرماتے ہیں کہ عورت کی پیشاب گاہ سے جو رطوبت بکلتی ہے وہ پاک ہے۔(کنز الحقائق ص16،نزل الابرار ج1) اس کی صحیح صریح حدیث پیش کریں۔
سوال نمبر49
جب یہ رطوبت پاک ہے تو اس کا پینا آپ کے ہاں خلال ہے یا حرام؟ جواب صریح حدیث سے۔
سوال نمبر 50
آپ کے مزہب میں حیض کے خون کے سوا سب خون پاک ہیں۔(کنز الحقائق ص16،نزل الابرار ج1،عرف الجادی ص10) اس مسئلہ کی دلیل قرآن و حدیث صحیح صریح غیر معارض سے پیش کیجئے۔
سوال نمبر 51
کتا پاک ہے(عرف الجادی ص10) اس کا خون گوشت،ہڈی،بال، پسینہ، پاک ہے۔(بدور اہلہ ص16) اس کا پیشاب پاک ہے۔(ہدیۃ المہدی۔ج2) کتا بیوی کو حق مہر میں دینا جائز ہے۔(محلٰی ابن حزم باب المہر) کیا یہ سب درست ہے؟ اگر ہاں تو صحیح صریح دلیل پیش کیجئے۔
سوال نمبر 52
خنزیر پاک ہے(عرف الجادی ص10) اس کے بال ،ہڈی پاک ہیں(کنز الحقائق ص13) اس کا جوٹھا پاک ہے(نزل الابرار ج1) اس پر کوئی صحیح صریح حدیث پیش کیجئے۔
سوال نمبر53
الخمر یعنی شراب پاک ہے۔(کنز الحقائق ص16،نزل الابرار ج1،عرف الجادی ص10) اس میں آٹا گوندھ کر روٹی پکانا جائز ہے(نزل الابرار ج1) ان سب کے حق میں کوئی حدیث؟
سوال نمبر 54
پیشاب ہر حلال و حرام جانور کا پاک ہے سوائے خنزیر کے اس میں اختلاف ہے،ایک قول میں وہ بھی پاک ہے۔(نزل الابرار ج1) اس کے حق میں یا رد میں کوئی صحیح صریح حدیث؟
سوال نمبر55
کوئی مردار نجس نہیں۔(عرف الجادی ص10) اس بارے میں کوئی ایک ہی صحیح صریح غیر معارض حدیث پیش کردیجئے۔
سوال نمبر 56
مندرجہ بالا(مسئلہ نمبر45 تا 56 اور آگے) مسائل کا مطلب صاف صاف ہے کہ اگر منی ،مردار،خون،کسی جانور کا پیشاب ، شراب،کتا، خنزیر اگر آپ کے پانی میں گرجائے خواہ کتنی ہی مقدار میں ہوں تو اس پانی کا پینا ،وضوء ، غسل ور اس سے کھانا پکانا سب جائز ہے۔ یعنی مزھب فرقہ جماعت اہل حدیث میں ؟ 
سوال نمبر57
مندرجہ بالا چیزیں بدن،کپڑوں یا نماز کی جگہ پر خواہ کتنی ہی مقدار میں لگی ہوں نماز بلکل جائز ہے ؟اس کا حکم صریح حدیث سے دکھادیں۔
سوال نمبر 58
مندرجہ بالا پاک چیزوں سے اگر کوئی شخص قرآن و حدیث لکھے تو اس کے جواز یا عدم جواز کی صحیح صریح غیر معارض حدیث پیش کیجئے۔
سوال نمبر59
اگر خنزیر نمک کی کان میں گر کر نمک بن جائے تو اس کا کھانا حلال ہے(نزل الابرار ج1) اس کے حق میں یا مخالف صحیح صریح غیر معارض حدیث پیش کیجئے۔
حضرات علماء اہل حدیث سے گزارش ہے کہ وہ مندرجہ ذیل سوالات کے جواب میں ایک صریح آیت یا ایک ایک صحیح صریح غیر متعارض حدیث پیش فرمائیں۔ حدیث مکمل متن کے ساتھ نقل فرمائیں اور ہر ہر راوی کی توثیق،سندکا اتصال اور اس کا شزوز و علت سے سالم ہونا ثابت فرمائیں۔کوئی جواب جو قرآن کی صریح آیت یا حدیث صحیح صریح غیر معارض کے حوالہ کے بغیر ہوگا وہ مردود سمجھا جائے گا۔
اللہ تعالٰی آپ کے علم میں برکت عطا فرمائے۔
سوال نمبر 60
ایک کنویں میں خنزیر،مر دار،حیض کے چیتھڑے، انسان کا پیشاب پاخانہ رات دن گرتا رہتا ہے وہ کنواں پاک ہے یا ناپاک؟ حدیث صریح صحیح غیر معارض سے بیان کریں۔
سوال نمبر61
ناپاک کنویں کو پاک کرنے کا طریقہ کسی صحیح صریح غیر معارض حدیث سے بیان فرمائیے اور اجر عظیم پائیے۔

No comments:

Post a Comment

علمائے کرام کے احترام اور توہین کے شرعی احکام

علمائے کرام کے احترام اور توہین کے شرعی احکام محترم قارئینِ کرام : علماءِ کرام داعیانِ حق و صداقت ، ہادیانِ راہ ہدایت ، پاسبانِ مذہب و شریعت...