Thursday 18 January 2018

حدیث پاک کو ضعیف کہہ کر حدیث کا انکار کرنا ایک فتنہ ہے اس فتنہ کو پہچانیئے

0 comments
حدیث پاک کو ضعیف کہہ کر حدیث کا انکار کرنا ایک فتنہ ہے اس فتنہ کو پہچانیئے























ضعیف آحادیث کا کٌلی انکار کہیں فتنہ انکار حدیث کا ایک روپ تو نہیں

جبکہ جمہور محدثین کا اجماع ہے کہ احکام و عقائد کے علاوہ فضائل اعمال و مناقب اور ترغیب و ترہیب کے باب میں ضعیف حدیث مقبول ہیں اور ان پر عمل کرنا جائز ۔

شارح صحیح مسلم امام ابو زکریا نووی رحمۃ اللہ علیہ اربعین میں پھر ,امام ابن حجر مکی رحمۃ اللہ علیہ شرح مشکوت میں پھر ,ملا علی قاری رحمۃ اللہ علیہ مرقات و حرز ثمین شرح حصن حصین میں فرماتے ہیں ۔ قد اتفق الحفاظ و لفظ الاربعین قد اتفق العلماء عن جواز العمل بالحدیث الضعیف فی الفضائل الاعمال ۔

بے شک حفاظ حدیث و علمائے دین کا اتفاق ہے کہ فضائل اعمال میں ضعیف حدیث پر عمل جائز ہے . ( شرح الاربعین للنووی خطبتہ الکتاب ص ٤ مطبوعہ مصر ) ۔ (حرز ثمین شرح مع حصن حصین خطبتہ الکتاب ص٢٣)

فتح المبین بشرح الاربعین میں ہے ۔ امام نووی نے اس پر نقل اجماع علماء سے اشارہ فرمایا ہے جو اس میں نزاع کرے اس کا قول مردود ہے ۔ (فتح المبین بشرح الاربعین)

الغرض مسئلہ مشہور ہے اور نصوص نا محصور ۔ وہابیہ کی کذب بیانی علم حدیث میں بھی انتہا کو پہنچ چکی کہ اجماعی اور مشہور مسئلہ کا دن دہاڑے نری بے شرمی و نری مکاری سے انکار کر رہے ہیں ۔

اس مسئلہ میں وہابیوں کے انکار کی مثال چاند پر تھوکنے کی کوشش جیسی ہے کہ یہ پلٹ کر خود ان کے منہ پر ہی گرتا ہے ۔ طالب دعا ڈاکٹر فیض احمد چشتی ۔

0 comments:

آپ بھی اپنا تبصرہ تحریر کریں

اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔