Wednesday 16 September 2015

مجھے جنت نظر آئی تھی، میں نے اس میں سے ایک خوشہ پکڑ لیا

حضرت عبد اللہ بن عباس رضی اﷲ عنہما فرماتے ہیں کہ (ایک مرتبہ) حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے عہد مبارک میں سورج گرہن ہوا اور آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے نمازِ کسوف پڑھائی۔ صحابہ کرام رضی اللہ عنہم نے عرض کیا : یا رسول اللہ! ہم نے دیکھا کہ آپ نے اپنی جگہ پر کھڑے کھڑے کوئی چیز پکڑی پھر ہم نے دیکھا کہ آپ کسی قدر پیچھے ہٹ گئے؟ حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا : مجھے جنت نظر آئی تھی، میں نے اس میں سے ایک خوشہ پکڑ لیا، اگر اسے توڑ لیتا تو تم رہتی دنیا تک اس سے کھاتے رہتے (اور وہ ختم نہ ہوتا)۔یہ حدیث متفق علیہ ہے۔
أخرجه البخاري في الصحيح، کتاب : صفة الصلاة، باب : رفع البصر إلی الإمام فی الصلاة، 1 / 261، الرقم : 715، وفی کتاب : الکسوف، باب : صلاة الکسوف جماعة، 1 / 357، الرقم : 1004، وفی کتاب : النکاح، باب : کفران العشير، 5 / 1994، الرقم : 4901، ومسلم فی الصحيح، کتاب : الکسوف، باب : ما عرض علی النبی صلی الله عليه وآله وسلم فی صلاة الکسوف من أمر الجنة والنار، 2 / 627، الرقم : 904، والنسائی فی السنن، کتاب : الکسوف، باب : قدر قرائة فی صلاة الکسوف، 3 / 147، الرقم : 1493، وفی السنن الکبری، 1 / 578، الرقم : 1878، ومالک فی الموطأ، 1 / 186، الرقم : 445، وأحمد بن حنبل فی المسند، 1 / 298، الرقم : 2711، 3374، وابن حبان فی الصحيح، 7 / 73، الرقم : 2832، 2853، وعبد الرزاق فی المصنف، 3 / 98، الرقم : 4925، والبيهقی فی السنن الکبری، 3 / 321، الرقم : 6096، والشافعی فی السنن المأثورة، 1 / 140، الرقم : 47.

No comments:

Post a Comment

نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا امی ہونا

نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا امی ہونا محترم قارئینِ کرام : عرب میں  ایک چیز یا شخصیت کے متعدد نام رکھنے کا رواج ہے ا ن کے یہاں یہ بات...