سُلطان الہند حضرت خواجہ سیّد محمد معین الدین چشتی اجمیری رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ جنوبی ایشیاء میں تصوّف کے سب سے بڑے سلسلہء چشتیہ کے بانی ہیں اور حضرت خواجہ قطب الدین بختیار کاکیرحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ ، حضرت بابا فرید الدین گنج شکر رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ اور حضرت خواجہ نظام الدین اولیاء رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ جیسے عظیم الشان پیرانِ طریقت کے مرشد ہیں۔ غریبوں کی بندہ پروری کرنے کے عوض عوام نے آپ کو غریب نواز کا لقب دیا جو آج بھی زبان زدِ عام ہے۔
آپ 14 رجب 536 ہجری کو جنوبی ایران کےعلاقےسیستان کےایک دولت مند گھرانے میں پیدا ہوئے آپ نسلی اعتبار سےصحیح النسب سید تھےآپ کا شجرہ عالیہ بارہ واسطوں سےامیرالمومنین حضرت علی کرم اللہ وجہہ سےجاملتا ہے ۔ آپ کےوالد گرامی خواجہ غیاث الدین حسین بہت دولت مند تاجر اور بااثر تھے ۔ حالانکہ کثرت مال و دولت کو قرآن حکیم میں سب سےبڑا فتنہ قرار دیا گیا ہے ۔ مگر خواجہ غیاث صاحب ثروت ہونےکےساتھ ساتھ ایک عابد و زاہد شخص بھی تھے ۔ دولت کی فراوانی کےباوجود حضرت معین الدین چشتی بچپن سے ہی بہت قناعت پسند تھے۔
ولادت اور بچپن
جس زمانےمیں آپ کی ولادت ہوئی وہ بڑا پرآشوب دور تھا سیستان اور خراسان لوٹ مار کی زد میں تھےہر طرف افراتفری کا عالم تھا۔ سرسبز و شاداب علاقوں میں آگ بھڑک رہی تھی اور خوبصورت شہر کھنڈروں میں تبدیل ہو رہےتھےملت اسلامیہ میں کئی فرقےپیدا ہو چکےتھےجو بڑی سفاکی اور بےرحمی سےایک دوسرےکاخون بہا رہےتھی۔ ”ملاحدہ“ اور ”باطینوں“ کی جماعت نےپورےملک میں قتل و غارت کا بازار گرم کر رکھا تھا۔
یہی وہ خون رنگ اور زہرآلود فضا تھی جس نےخواجہ غیاث الدین حسین کو ترک وطن پر مجبور کر دیا۔ آپ اہل خانہ کو لےخراسان چلےآئی۔ اس وقت حضرت معین الدین چشتی کی عمر مبارک ایک برس تھی۔ خواجہ غیاث الدین حسین کا خیال تھا کہ انہیں ارض خراسان میں کوئی نہ کوئی گوشہ عافیت ضرور مل جائےگا۔ مگر گردش ایاّم کےیہاں بھی وہی تیوڑ تھے جاں گداز فتنےیہاں بھی سر اٹھا رہےتھی۔
549 ھجری میں خونی سیلاب انسانی سروں سےگزر گیا۔ اس وقت حضرت خواجہ معین الدین چشتی کی عمر 13 سال تھی۔
طوس اور نیشاپور کےشہروں میں ظالموں نےایسا ظلم کیا اور اس قدر خون بہایا کہ وہاں ایک بھی انسان زندہ نہ بچا۔ ہر طرف لاشوں کےانبار لگےہوئےتھے۔ مسجدوں میں پناہ لینےوالوں کو بھی ظالموں نےنہ چھوڑا۔ نیشاپورکےمظلوموں اور جامہ شہادت نوش کرنےوالوں میں سپاہی اور عوام ہی میں شامل نہ تھےبڑےبڑےعلمائ‘ فضلا‘ اولیاءابرار‘ اتقیا بھی شامل تھی۔ نیشاپور جو ان دنوں علم و فضل کا گہوارہ تھا۔ اسےبھی خاک میں ملا دیا گیا لائبریریوں‘ درسگاہوں اور کتاب گھروں کو آگ لگا دی گئی۔
انہی پر آشوب حالات اور آفتوں سےلڑتےجھگڑتےحضرت خواجہ معین الدین چشتی نےپرورش پائی۔ اور اپنی آنکھوں سےمسلمانوں کےخون کےدریا بہتےدیکھی۔ کبھی کبھی آپ نہایت رقت آمیز لہجےمیں اپنےوالد خواجہ غیاث الدین حسین سےسوال کرتے۔ بابا! خون مسلم کی یہ ارزانی کب تک جاری رہےگی۔ نوعمر فرزند کا سوال سن کر والد گرامی رونےلگتےاور فرماتےبیٹے! یہ خونی ہوائیں اہل ایمان کیلئےآزمائش ہیں تمہیں صبر سےکام لیتےہوئےاچھےوقت کا انتظار کرنا چاہئے۔
پھر ایک دن صبر کی تلقین کرنےوالا باپ بھی 551 ھجری کو دنیا سےرخصت ہوگیے۔ اس وقت آپ کی عمر صرف 15 سال تھی۔ آپ اس نازک اور درندگی سےلبریز دور میں ایک شفیق اورمہربان باپ کےسایہ عافیت سےمحروم ہو چکےتھےوالد گرامی کی رحلت پر آپ ہر وقت اداس رہنےلگے۔ ایسےلمحات میں آپ کی والدہ ماجدہ حضرت بی بی نور نےبڑی استقامت کا ثبوت دیا اور بڑےحوصلےکےساتھ بیٹےکو سمجھایا۔
فرزند! زندگی کےسفر میں ہر مسافر کو تنہائی کی اذیتوں سےگزرنا پڑتا ہےاگر تم ابھی سےاپنی تکلیفوں کا ماتم کرنےبیٹھ گئےتو زندگی کےدشوار گزار راستےکیسےطےکرو گے۔
اٹھو اور پوری توانائی سےاپنی زندگی کا سفر شروع کرو۔ ابھی تمہاری منزل بہت دور ہےیہ والد سےمحبت کا ثبوت نہیں کہ تم دن رات ان کی یاد میں آنسو بہاتےرہو۔ اولاد کی والدین کیلئےحقیقی محبت یہ ہوتی ہےکہ وہ اپنےہر عمل سےبزرگوں کےخواب کی تعبیر پیش کری۔تمہارےباپ کا ایک ہی خواب تھا کہ ان کا بیٹا علم و فضل میں کمال حاصل کری۔ چنانچہ تمہیں اپنی تمام تر صلاحیتیں تعلیم کےحصول کیلئےہی صرف کر دینی چاہئیں۔ مادر گرامی کی تسلیوں سےحضرت خواجہ معین الدین چشتی کی طبیعت سنبھل گئی اور آپ زیادہ شوق سےعلم حاصل کرنےلگے۔ مگر سکون و راحت کی یہ مہلت بھی زیادہ طویل نہ تھی مشکل سےایک سال ہی گزرا ہو گا کہ آپ کی والدہ حضرت بی بی نور بھی خالق حقیقی سےجاملیں۔ اب حضرت خواجہ معین الدین چشتی اس دنیا میں اکیلئےرہ گئے۔
اجمیر شریف میں غریب نواز کا مزار
والد گرامی کی وفات پر ایک باغ اور ایک آٹا پیسنےوالی چکی آپ کو ورثےمیں ملی۔ والدین کی جدائی کےبعد باغبانی کا پیشہ آپ نےاختیار کیا۔ درختوں کو خود پانی دیتے۔زمین کو ہموار کرتےپودوں کی دیکھ بھال کرتے۔ حتیٰ کہ منڈی میں جا کر خود ہی پھل بھی فروخت کرتے۔ آپ کاروبار میں اس قدر محو ہو گئےکہ آپ کا تعلیمی سلسلہ منقطع ہو گیا۔ آپ کو اس کا بڑا افسوس تھا لیکن یہ ایک ایسی فطری مجبوری تھی کہ جس کا بظاہر کوئی علاج ممکن نہ تھا۔ آپ اکثر اوقات اپنی اس محرومی پر غورکرتےجب کوئی حل نظر نہ آتا تو شدید مایوسی کےعالم میں آسمان کی طرف دیکھتےاوررونےلگتے۔ یہ خدا کےحضور بندےکی ایک خاموش التجا تھی۔ ایک دن حضرت خواجہ معین الدین چشتی اپنےباغ میں درختوں کو پانی دےرہےتھےکہ ادھر سےمشہور بزرگ حضرت ابراہیم قندوزی کاگزر ہوا۔ آپ نےبزرگ کو دیکھا تو دوڑتےہوئےگئےاور حضرت ابراہیم قندوزی کےہاتھوں کو بوسہ دیا۔
حضرت ابراہیم قندوزی ایک نوجوان کےاس جوش عقیدت سےبہت متاثر ہوئی۔ انہوں نےکمال شفقت سےآپ کےسر پر ہاتھ پھیرا اور چند دعائیہ کلمات کہہ کر آگےجانےلگےتو آپ نےحضرت ابراہیم قندوزی کا دامن تھام لیا۔
حضرت ابراہیم نےمحبت بھرےلہجےمیں پوچھا اےنوجوان! ”آپ کیا چاہتےہیں؟“
حضرت خواجہ معین الدین چشتی نےعرض کی کہ آپ چند لمحےاور میرےباغ میں قیام فرما لیں۔ کون جانتا ہےکہ یہ سعادت مجھےدوبارہ نصیب ہوتی ہےکہ نہیں۔ آپ کالہجہ اس قدر عقیدت مندانہ تھا کہ حضرت ابراہیم سےانکار نہ ہو سکا اور آپ باغ میں بیٹھ گئے۔ پھر چند لمحوں بعد انگوروں سےبھرےہوئےدو طباق لئےآپ حضرت ابراہیم کےسامنےرکھ دئیےاور خود دست بستہ کھڑےہو گئے۔
اس نو عمری میں سعادت مندی اورعقیدت مندی کا بےمثال مظاہرہ دیکھ کر حضرت ابراہیم حیران تھے۔ انہوں نےچند انگور اٹھا کر کھا لئے۔ حضرت ابراہیم کےاس عمل سےآپ کےچہرےپر خوشی کا رنگ ابھر آیا۔ یہ دیکھ کر حضرت ابراہیم قندوزی نےفرمایا۔ معین الدین بیٹھ جائو!
آپ دوزانوں ہو کر بیٹھ گئے۔ فرزند! تم نےایک فقیر کی خوب مہمان نوازی کی ہی۔ یہ سرسبز شاداب درخت‘ یہ لذیذ پھل یہ ملکیت اورجائیداد سب کچھ فنا ہو جانےوالا ہے۔ آج اگریہاں بہار کا دور دورہ ہےتو کل یہاں خزاں بھی آئےگی۔ یہی گردش روزوشب ہےاور یہی نظام قدرت بھی۔ تیرا یہ باغ وقت کی تیز آندھیوں میں اجڑ جائےگا۔ پھر اللہ تعالیٰ تجھےایک اور باغ عطا فرمائےگا۔ جس کےدرخت قیامت تک گرم ہوائوں سےمحفوظ رہیں گے۔ ان درختوں میں لگےپھلوں کا ذائقہ جو ایک بار چکھ لےگا پھر وہ دنیا کی کسی نعمت کی طرف نظر اٹھا کر بھی نہیں دیکھےگا۔ حضرت ابراہیم قندوزی نےاپنےپیرھن میں ہاتھ ڈال کر جیب سےروٹی کا ایک خشک ٹکڑا نکال کر حضرت خواجہ کی طرف بڑھا دیا اور فرمایا وہ تیری مہمان نوازی تھی یہ فقیر کی دعوت ہے۔
یہ کہہ کر خشک روٹی کاوہ ٹکڑا حضرت معین الدین چشتی کےمنہ میں ڈال دیا۔ پھر باغ سےنکل کر اپنی منزل کی جانب تیزی سےچل دیئے۔
حضرت ابراہیم کی دی ہوئی روٹی کا ٹکڑا اس قدر سخت اور خشک تھا کہ اس کا چبانا دشوار تھا۔ مگر آپ نےایک بزرگ کا تحفہ سمجھ کر وہ روٹی کا ٹکڑا کھا لیا۔ اس ٹکڑےکا حلق سےنیچےاترنا ہی تھا کہ حضرت معین الدین چشتی کی دنیا ہی بدل گئی۔ آپ کو یوں محسوس ہونےلگا جیسےکائنات کی ہر شےفضول ہی۔ دوسرےہی دن آپ نےاپنی چکی اور باغ فروخت کر دیا اور اس سےحاصل ہونےوالی رقم غریبوں اورمحتاجوں میں بانٹ دی۔ عزیزواقارب آپ کی اس حرکت کو دماغی خلل بھی قرار دےرہےتھےلیکن وہ یہ سمجھنےسےقاصر تھےکہ ذہن و دل کےکس گوشےسےروشنی کی وہ لکیر پھوٹ رہی ہےجس نےدنیا کےتمام اجالوں کو دھندلا کر کےرکھ دیا ہے۔ بعدازاں آپ سب کچھ اللہ کی راہ میں لٹانےکےبعد تحصیل علم کیلئےخراساں کو خیرباد کہہ کر سمرقند بخارا کا رخ کیا جو اس وقت علوم وفنون کےاہم مراکز تصور کئےجاتےتھے۔ یہاں پہلےآپ نےقرآن پاک حفظ کیا۔ پھر تفسیر‘ فقہ‘ حدیث اور دوسرےعلوم ظاہری میں مہارت حاصل کی۔ علوم ظاہری کی تکمیل کےبعد آپ نےمرشد کامل کی تلاش میں اورعراق کا رخ کیا۔ راستےمیں اپنےزمانےکےمشہور بزرگ حضرت خواجہ عثمان ہرونیسکونت پذیر تھے۔ حضرت خواجہ کچھ دن تک ایک عام طالب علم کی حیثیت سےحضرت عثمان ہرونی کی خدمت میں حاضر ہوتےرہے۔ مگر شیخ نےکوئی توجہ نہ دی۔ پہلےقدرےمایوس ہوئےبعدازاں ایک موقع پا کر آپ نےدل کی بات شیخ سےکہہ ہی ڈالی کہ میری دلی تمنا ہےکہ آپ مجھےمستقل غلامی کا شرف بخشیں۔ اس پر حضرت عثمان ہرونی نےفرمایا فرزند! مجھ سےاپنا ہی بوجھ نہیں اٹھایا جاتا۔ تمہارا کیسےاٹھائوں گا دراصل شیخ آپ کو ٹالنا چاہتےتھےلیکن آپ مسلسل اصرار فرماتےرہے۔
پھر ایک دن حضرت عثمان ہرونی نےآپ کو اپنےحلقہ ارادت میں شامل کر لیا۔ حضرت خواجہ معین الدین چشتی اپنےمرشد کی خدمت میں تقریباً اڑھائی سال رہے۔ آپ پیرومرشد کی خدمت کیلئےساری ساری رات جاگتےرہتےکہ مرشد کو کسی چیز کی ضرورت نہ پڑ جائے۔
پھر ایک دن حضرت خواجہ کو مرشد پاک نےسینےسےلگا کر ہاتھ آسمان کی طرف اٹھا دیئےاور دعا فرمائی۔ ”اےخدائےذوالجلال!معین الدین کو قبول فرما لے۔ اس نے بےسروسامانی کےباوجود مجھےنہیں چھوڑا تو بھی اسےزمین پرتنہا نہ چھوڑ۔ ابھی دعا کےالفاظ مکمل بھی نہ ہوپائےتھےکہ حضرت خواجہ معین الدین چشتی بارش نور میں نہا گئے۔ ایک تیز شعاع دل و دماغ کو روشن کرتی چلی گئی۔ اور آپ کی آنکھوں کےسامنےسےتمام حجابات اٹھ گئے۔
معین الدین! اب کیا نظر آتا ہے؟ حضرت عثمان ہرونی نےآپ سےفرمایا۔ آپ کےصدقےمیں عرش سےتحت الثری تک دیکھ رہا ہوں۔ حضرت معین الدین چشتی نےکہا۔ اللہ کا شکر ہےکہ تم سیراب ہو گئے۔ ورنہ عشق کےصحرا میں لوگ ایک بوند کیلئےزندگی بھر ترستےرہتےہیں پھر آپ کےپاس جو شخص بھی نگاہ کرم کی بھیک مانگنےآتا تو آپ فرماتےکہ میرےپاس جو کچھ تھا وہ میں نےمعین الدین کو عطا کر دیا ہے۔
ایک اور روایت کےمطابق حضرت عثمان ہرونی حضرت خواجہ معین الدین چشتی کو لےکر مکہ معظمہ حاضر ہوئی۔ خانہ کعبہ کا طواف کرنےکےبعد آپ نےبلند آواز میں فرمایا۔ الٰہی!معین الدین حاضر ہےاپنےاس عاجز بندےکو شرف قبولیت عطا فرما۔ جواب میں ندائےغیبی سنائی دی۔ ”ہم نےاسےقبول کیا۔ بےشک! یہ معین الدین ہے۔
پھر مکہ معظمہ کےبعد مدینہمنورہ تشریف لےگے۔ پھر جیسےہی سرورِکائنات ا کی قربت حاصل ہوئی حضرت عثمان ہرونی نےخواجہ معین الدین چشتی کو حکم دیا۔”معین الدین! آقائےکائنات کےحضور اسلام پیش کرو۔
حضرت خواجہ معین الدین چشتی نےگداز قلب کےساتھ لرزتی ہوئی آواز میں کہا۔ ”السلام علیکم یا سید المرسلین۔“ وہاں موجود تمام لوگوں نےسنا۔ روضہ رسول ا سےجواب آیا۔ ”وعلیکم السلام یا سلطان الہند“۔
اس کےبعد مرشد نےحضرت خواجہ کومبارکباد دیتےہوئےفرمایا معین الدین! تم خوش نصیب ہو کہ تمہیں دونوں مقامات پر قبولیت کی سند عطا ہوئی آئندہ بت خانہ ہند تمہاری سرگرمیوں کامرکز ہو گا۔ اگرچہ وہاں کفر کی گہری تاریکی پھیلی ہوئی ہےلیکن تم وہاں اسلام کی شمع روشن کرنےمیں کامیاب ہو جائو گے۔ اس وسیع و عریض ملک میں صرف تم ہی سلطان کہلائو گےجسےدرباررسالت ا سےتاج سلطانی عطا ہوا ہےوہ ہندوستان کےتمام بادشاہوں پر غالب آکر رہےگا۔
بعدازاں حضرت معین الدین چشتی نےاپنےمرشد کی ہدایت پر طویل عرصےتک شدید ریاضتیں کیں۔ مسلسل سات سات دن کا روزہ رکھتے۔
پھر پیر و مرشد کی اجازت سےآپ تنہا حجاز مقدس پہنچے۔ حج کی سعادت حاصل کی روضہ رسول پر حاضری دینےکےساتھ ساتھ کئی ممالک کا سفر اختیار کیا۔ سفر بغداد کےدوران آپ کی ملاقات حضرت شیخ نجم الدین کبریٰ سےہوئی اولیائےکرام میں حضرت شیخ نجم الدین کبریٰ کا مقام بہت بلند ہی۔ حضرت معین الدین چشتی اڑھائی ماہ تک حضرت شیخ نجم الدین کبریٰ کےہاں قیام پذیر رہےاور ایک عظیم صوفی کی محبتوں سےفیض یاب ہوئے۔
اس کےبعد حضرت معین الدین چشتی بغداد میں حضرت شیخ عبدالقادر جیلانی کی خدمت میں حاضر ہوئے۔ کچھ عرصہ یہاں قیام کیا۔ پھر آپ تبریز تشریف لےگئےاوروہاں حضرت خواجہ ابو سعید تبریزی سےفیض حاصل کیا۔ حضرت تبریزی کو تصوف کی دنیا میں ہمہ گیر شہرت حاصل ہے۔ چند دن یہاں گزارنےکےبعد آپ اصفحان تشریف لےگئی۔ وہاں مشہور بزرگ حضرت شیخ محمود اصفحانی کی محبت سےفیض یاب ہوئی۔
انہی دنوں وہاں ایک نو عمر لڑکےکو دیکھا جو درویشوں سےنہایت عقیدت رکھتا تھا حضرت معین الدین چشتی کی آمد سےپہلےوہ لڑکا حضرت شیخ محمود اصفحانی کی ذات سےبہت متاثر تھا۔ مگر جب اس نےحضرت خواجہ معین الدین چشتی کو دیکھا تو ارادہ بدل دیا۔ پھر جب آپ اصفحان سے روانہ ہوئےتو وہ نو عمر لڑکا آپ کےساتھ ہی ہولیا۔ یہی نو عمر لڑکا حضرت معین الدین چشتی کی صحبت میں اولیائےہند کا تاجدار بنا۔ جسےدنیا حضرت قطب الدین بختیار کاکی کےنام سےجانتی ہی۔ آپ گنج شکر حضرت بابا فرید کےمرشد اورحضرت نظام الدین اولیاء کےدادا مرشد ہیں۔
بہر کیف حضرت معین الدین چشتی اصفحانسےخرقان تشریف لےآئےیہاں آپ نےدو سال وعظ فرمایا اور ہزاروں انسانوں کو راہِ راست پر لائی۔ پھر ایران کےشہر استرآباد تشریف لےآئےان دنوں وہاں ایک مرد کامل حضرت شیخ ناصر الدین قیام پذیر تھی۔ جن کا دو واسطوں سےسلسلہ حضرت بایزید بسطامی سےجا ملتا ہےچند ماہ یہاں حضرت شیخ ناصرالدین سےروحانی فیض حاصل کیا۔ پھر ہرات کا قصد کیا۔ یہ شہر ایرانی سرحد کےقریب افغانستان میں واقع ہی۔ یہاں حضرت خواجہ عبداللہ انصاری کےمزار مبارک پر آپ کا قیام تھا۔ بہت جلد سارےشہر میں آپ کےچرچےہونےلگے۔ جب بات حد سے بڑھ گئی اور خلق خدا کی ہر لمحےحاضری کی وجہ سےوظائف اور عبادت الٰہی میں فرق پڑنےلگا تو آپ ہرات کو خیرباد کہہ کر سبزوار تشریف لےگئے۔
سبزوار میں آپ کی آمد کو چند دن ہی گزرےتھےکہ مقامی باشندوں کی بہت بڑی تعداد یہاں کےگورنر یادگار محمد کےخلاف درخواست لےکرآپ کی خدمت میں حاضر ہوئے۔ لوگوں نےبتایا کہ مقامی گورنر کےجابرانہ روئیےسےتنگ آکر لوگ قبروں میں اتر گئےہیں لیکن حکومتی ظلم و زیادتی کا طوفان تھمنےکا نام نہیں لےرہا۔ لوگوں نےالتجا بھرےلہجےمیں آپ سےدرخواست کی کہ آپ اس ظالم گورنر کےحق میں دعا فرمائیں کہ اللہ اسےہدایت دےدےاور اس کی ظلم سامانیوں سےاہل شہر کو نجات مل جائی۔ آپ نےاہل شہر کی فریاد سنی اور انہیں یقین دلایا کہ خداوند تعالیٰ بہت جلد اس شہر کےرہنےوالوں پر رحم کرےگا۔۔
دوسرےدن آپ حضرت خواجہ معین الدین چشتی گورنر یادگار محمد کےدربار میں تشریف لےگئے۔ محل کےدروازےپر پہنچ کر آپ نےدربان سےکہا۔ ”اپنےحاکم کوخبر کرو کہ اس سےدرویش معین الدین ملنا چاہتا ہے۔“
دربان نےحاکم سبزوار کواطلاع دی لیکن یادگار محمد کا غرور انتہا کو پہنچا ہوا تھا۔ اس نےغضبناک لہجےمیں دربان کو جواب دیا۔ ”میرےپاس کسی ننگےبھوکےفقیر سےملنےکاوقت نہیں ہے۔“
دربان واپس آیا اور جیسےہی اس نےیادگار محمد کےالفاظ دہرانےکی کوشش کی۔ اس کی زبان گنگ ہوگئی۔ دربان نےگھبرا کر حضرت خواجہ معین الدین چشتی کےچہرہ مبارک کی طرف دیکھا۔ اس کی روح کانپنےلگی‘ ہاتھ سےتلوار چھوٹ گئی اور وہ زمین پر گر کے بیہوش ہو گیا۔
حضرت خواجہ معین الدین چشتی کسی اجازت کےبغیر محل کےدروازےمیں داخل ہو گئے۔ دوسرےدربان کی نظر پڑی تو وہ آپ روکنےکیلئےآگےبڑھا مگر اس کابھی وہی حشر ہوا جو پہلےدربان کا ہو چکا تھا۔ پھر محل میں ایک شور سا برپا ہو گیا۔ اس سےپہلےکہ یادگار محمد صورتحال کو سمجھنےکی کوشش کرتا۔ حضرت خواجہ معین الدین چشتی اس کےکمرےمیں داخل ہو چکےتھے۔ جہاں بیٹھ کر وہ سنگ دل حاکم انسانی تقدیروں کےفیصلےکرتا تھا۔ دربار میں ہلچل سی مچ گئی۔ حضرت خواجہ کےجلال معرفت کا یہ عالم تھا کہ جس پر نظر پڑی‘ اپنےہوش و حواس کھو بیٹھتا۔ یادگار محمد نےآپ کو دیکھا تو خوف و دہشت سےکانپنےلگا۔
”میں وہی بھوکا اورننگا فقیر ہوں جس سےتو نےملنا بھی گوارہ نہیں کیا۔“ گورنر کےدربار میں حضرت خواجہ معین الدین چشتی کی بارعب آواز گونجی ”میں یہاں اس لئےنہیں آیا کہ تو مجھےبندگان خدا کےخون میں ڈوبی ہوئی چند روٹیوں کی بھیک دےدےیامخلوق خدا کےجسموں کو برہنہ کر کےچند گز ریشمی کپڑامیرےحوالےکر دی۔ میں تو اس لئےآیا ہوں کہ حجت تمام ہو جائے۔ اس سےپہلےکہ تیرےاقتدار کو زمین نگل لی‘ حق کی نافرمانیوں سےبازآجا تو جن پر ستم ڈھا رہاہے۔ انہیں ان کی مائوں نےآزاد پیدا کیا۔ بساط ہستی پر تیری حیثیت ہی کیاہے؟ تجھ سےپہلےبڑےبڑےستمگریہاں اپنی طاقت آزما چکےہیں۔ انہیں تلاش کر کےوہ کہاں سےآئےتھےاور کدھر گئے؟
گورنر سبزوار کےدربار پر کسی قبرستان سا گمان ہو رہا تھا۔ حاضرین مردوں کی طرح ساکت تھےاور یادرگار محمد اپنی زرگناہ کرسی سےاتر کر نیچےآنا چاہتا تھا مگر اس کا جسم مفلوج ہو کر رہ گیا تھا۔
حضرت خواجہ معین چشتی جابر حاکم کےسامنےکلمات حق ادا کر کےواپس جاچکےتھےلیکن آپ کےالفاظ کی گونج ابھی تک باقی تھی۔ آپ کی باتوں سےظالم گورنر پر اس قدر اثر ہوا کہ وہ سب کچھ چھوڑ چھاڑ کر آپ کی خدمت میں حاضر ہو گیا۔
کچھ دن بعد حضرت خواجہ معین الدین چشتی سبزوار سے”حصارِ شادماں“ تشریف لائےتو یادگار محمد بھی آپ کےہمراہ تھا۔ اس کی خواہش تھی کہ وہ اپنی باقی ماندہ عمر پیرومرشد کی خدمت میں بسر کری۔ مگر پیرومرشد نےآپ کو ”حصارِ شادماں“ میں لوگوں کی رشدو ہدایت کیلئےمقرر کر دیا۔ ”حصارِ شادماں“ سےرخصت ہو کر حضرت خواجہ معین الدین چشتی بلخ تشریف لائےاورحضرت شیخ احمد خضرویہ کی خانقاہ پر قیام کیا۔ یہاں حکیم ضیاءالدین بلخی نےآپ کےہاتھ پر بیعت کی۔ بلخ کےبعد کچھ عرصےتک آپ نےغزنی میں قیام فرمایا۔ یہاں ایک رات آپ نےخواب میں سرورِکائنات ا کو دیکھا۔ رسول اکرم انےحضرت خواجہ معین الدین چشتی کو اپنی دعائوں سےسرفراز کیا اور ہندوستان جانےکی ہدایت فرمائی۔ آپ کو دربار رسالت سےسلطان الہند کا خطاب پہلےہی مل چکا تھا لیکن روانگی کاحکم اب ملا تھا آقائےنامدار اکی اجازت پاتےہی آپ 586 ھجری کو لاہور تشریف لائےاور سب سےپہلےحضرت داتا گنج بخش کا فیض حاصل کرنےکےبعد ملتان چلےگئی۔ یہاں آپ نےپانچ سال تک قیام کیا اور سنسکرت زبان سیکھی۔ چونکہ آپ ہندو قوم کےسامنےاسلامی تعلیمات پیش کرنےوالےتھےاس لیےمقامی لوگوں کی زبان جاننا آپ کیلئےاشد ضروری تھا۔ ملتان کےبعد دہلی قیام پذیر ہوئی۔ یہاں سب سےلاڈلےمرید حضرت قطب الدین بختیار کاکیکو چھوڑ کر خود اجمیر شریف کےخطہ زمین کو تبلیغ کیلئےمستقل طور پر منتخب فرمایا۔۔
زمانہ قدیم کی کتابوں میں اجمیر کو جانگیر‘ جیراگ‘ جیمزآدمیر اور جلوپور کےنام سےبھی پکارا گیا۔ اس شہر کو بسانےوالوں میں راجہ اجےپال کانام لیا جاتا ہی۔ لیکن اس وقت اجمیر پر پرتھوی راجہ چوہان کی حکمرانی تھی۔ حضرت خواجہ معین الدین چشتی اجمیر شہر کےنواح میں گھاس پھونس کی ایک جھونپڑی بنائی اس جھونپڑی میں نماز کا مصلی‘ پانی کابرتن اورایک جوڑا لباس شہنشاہ معرفت کا یہ کل اثاثہ تھا۔ شروع شروع میں مقامی لوگ آپ کو جوگی یا سادھو سمجھتےرہےلیکن جب لوگوں نےآپ کو قریب سےدیکھا تو وضع قطع کےاعتبار سےآپ ہندو سنیاسیوں سےمختلف دکھائی دیئے۔ پھر ایک دن کچھ راجپوت آپ کی جھونپڑی میں داخل ہوئےاس وقت حضرت خواجہ معین الدین چشتی ذکر الٰہی میںمشغول تھی۔ راجپوت خاموشی بیٹھےرہے۔ یہاں تک کہ آپ نماز و وظائف سےفارغ ہو گئے۔ آپ نےان راجپوتوں سےآنےکی وجہ پوچھی تو راجپوتوں نےکہا کہ ہم کچھ دنوں سےآپ کو جنگل بیابان میں مصروف عبادت دیکھ رہےتھےاس لئےجاننا چاہتےہیں کہ آپ کون ہیں اور کہاں سےآئےہیں۔ اور یہاں آنےکا مقصد کیا ہے۔ آپ نےجواباً فرمایاکہ میں مسلمان ہوں اور تمہیں اللہ کا پیغام پہنچانےآیا ہوں۔ مسلمان کا نام سن کر راجپوت چونک اٹھے۔ کیا تم شہاب الدین غوری کی قوم سےہو؟ ہاں وہ میرا دینی بھائی ہی۔
آپ نےفرمایا۔ غوری تو اپنےہمراہ ایک لشکر جرار لےکر آیا تھا۔ مگر میں تو تمہارےدرمیان تنہا ہوں۔ پھر بھی تمہیں خدا کا پیغام سنائوں گا اور تمہیں وہ پیغام سننا ہو گا۔ اگر تم اپنےکان بند کر لو گےتو تمہاری سماعتوں میں شگاف پڑ جائیں گی۔ وہ پیغام تمہارےذہن و دل کی گہرائیوں میں اتر کر رہےگا۔ جائو اپنےگھروں کےدروازےبند کر لو۔ دل و دماغ پر پہرےبٹھا دو مگر وہ روشنی کی لکیر آہنی دروازوں سےگزر کر بھی تم تک پہنچ جائےگے۔ یہ ایک بڑا دعویٰ تھا جو ایک سرکش قوم کےدرمیان کیا جارہا تھا۔ ایک راجپوت کو آپ کی بات ناگوار گزری اس نےتلخ لہجےمیں کہا کہ ہم اپنی زمین پر یہ سب کچھ برداشت نہیں کر سکتے۔ آپ نےفرمایا کہ یہ زمین اللہ کی ہےاگرکسی انسان کی ملکیت ہوتی تو تمہارےباپ دادا موت کاذائقہ نہ چکھتےیا زمین کو اٹھا کر اپنےساتھ لےجاتے۔ آپ کا یہ جواب سن کر راجپوتوں نےکہا کہ ہم کسی اللہ کو نہیں جانتےزمینو آسمان پر ہمارےدیوتائوں کی حکومت ہی۔ یہاں تمہارےرہنےکی ایک ہی صورت ہو سکتی ہےکہ تم دوبارہ اپنی زبان پر اللہ تعالیٰ کا نام نہ لائو گے۔ اس پر آپ نےفرمایا ”میں تو اسی کےنام سےزندہ ہوں اور تمہیں بھی اسی کےنام کی برکت سےزندہ کرنےآیا ہوں۔“ ایک راجپوت نے اللہ کا وہ پیغام سن کی فرمائش کی جسے آپ سنانے کے لئے اجمیر شریف تشریف لائے تھے۔ آپ نے سورۃ اخلاص پڑھ کر اس کا ترجمہ سنسکرت زبان میں سنایا۔ اور فرمایا کہ اللہ کو سب سے ناپسند اپنے ہی ہاتھوں سے بنائےہوئےبتوں کی پرستش ہی۔ مٹی کےجو بت ایک جگہ سےدوسری جگہ خود گردش نہیں کر سکتےوہ تمہاری مدد کیا کریں گے۔ یوں آپ نےاجمیر شریف میں پہلی اذان دےدی تھی۔ آپ کی زبان سےاپنےبتوں کےخلاف ادا ہونےوالےالفاظ سن کر راجپوت غصےمیں لال پیلےہو گئےاورتلواریں بےنیام ہو گئیں۔وہ آپ کو تہہ تیغ کر دینا چاہتےتھےکیونکہ آپ نےان کےروبرو ان کےبتوں کی نفی کی تھی۔ جب حضرت معین الدین چشتی نےپہلی بار جلال بھرےلہجےمیں دیکھا توایک برق سےلدائی اور راجپوتوں کےجسم پرخوف طاری ہو گیا۔ تلواریں ہاتھ سےچھوٹ گئیں پھر وہ لوگ وہاں سےبھاگ کھڑےہوئے۔ جنہوں نےآج تک میدانِ جنگ میں پیٹھ نہیں دکھائی تھی۔ جب شہر میں ایک مسلمان فقیر کی ہیبت کی شہرت سنائی دی تو بڑی تعداد میں راجپوت مسلح ہو کر انتقام کےارادےسےآپ کی جھونپڑی میں آپہنچےاس وقت آپ نماز کی ادائیگی میں مشغول تھی۔ راجپوتوں نےمیان سےتلوار نکال کر نماز کےدوران ہی آپ کو (نعوذ باللہ) قتل کرنا چاہا۔ لیکن تلواروں نےایک بار پھر نیاموں سےنکلنےسےانکار کر دیا۔ ان کےجسموں پر ایک بار پھر لرزا طاری ہو گیا اور وہ راجپوت فرار ہوتےہوئےچیخ رہےتھےکہ یہ تو جادوگر ہے۔
اس کےبعد راجپوتوں کی ایک اور جماعت آپ کی خدمت میں حاضر ہوئی۔ آپ کےپیغام کو سنا اور اپنےآبائواجداد کا مذہب چھوڑ کر ایک ایسےمذہب میں داخل ہو گئےجس کی نگاہ میں اچھوت‘ کھتری‘ شودر‘ راجپوت اور برہمن سب برابر تھے۔ کفر کےقلعےمیں پہلا شگاف پڑ چکا تھا۔ مذہبی اجارہ داروں کی پیشانی پر گہری لکیریں ابھر آئیں۔ نجومیوں اور پنڈتوں نےآسمان کی طرف دیکھا ستاروں کی گردش میں ایک عجیب سا انتشار برپا تھا۔ پراسرار علوم کےجاننےوالےحیرت زدہ تھےاور آسمان کےبروج میں کسی خوفناک انقلاب کی تصویر صاف نمایاں تھے۔ ہندو دھرم کےرکھوالوں نےآپ کےہاتھ پر مسلمان ہونےوالوں کو طلب کیا اورپوچھا ”آخر تمہیں اس اجنبی کےپیغام میں کیا کشش محسوس ہوئی تم نےاس کےخدا کو دیکھا ہے؟
“ دین اسلام میں داخل ہونےوالےنو مسلمانوں نےکہا ہم کچھ نہیںجانتےہمارےدل نےگواہی دی کہ وہ سچ بولتا ہی۔ بس ہم مجبور ہو گئے۔ کچھ ناعاقبت نااندیشوں نےراجہ پرتھوی چوہان کےسامنےیہ تجویز پیش کی کہ باغیوں کی اس مختصر سی تعداد کو قتل کردیا جائےاوراسلام کےخطرےسےہمیشہ کیلئےجان چھڑا لی جائے۔ راجہ پرتھوی نےیہ تجویز قبول نہیں کی کہ مسلمان ہونےوالوں میں بہت سےبااثر ہندو قبائل کےلوگ بھی شامل تھےاس طرح ریاست میں انتشار پھیلنےکا اندیشہ تھا۔ لیکن ان کےمعاشی بائیکاٹ کا اعلان کر دیا گیا۔ چنانچہ وہ نو مسلم افراد حضرت معین الدین چشتی کےقدموں میں آپڑے۔ جاسوسوں نےپرتھوی راج کوخبر دی کہ معتوب راجپوت نیا مذہب قبول کر کےبہت زیادہ خوش ہیں تو وہ آگ بگولا ہو گیا اورمسلمانوں کےخلاف سازشوں کےنئےجال بنےجانےلگے۔ اسی دوران حضرت معین الدین چشتی کا ایک خادم آپ کےوضو کیلئےاناساگر تالاب سےپانی لینےکیلئےگیا تو وہاں خلاف معمول راجہ کےسپاہی تعینات نظر آئےجب خادم نےپانی سےگھڑا بھرنا چاہا تو راجپوت سپاہیوں نےسختی سےمنع کر دیا اور کہا کہ اب تم اچھوت ہو تالاب کےپانی کو گندہ مت کرو۔ خادم نےکہا کہ پانی تو جانوروں پر بھی بند نہیں کیا جاتا۔ ہم تو پھر انسان ہیں اس پر راجپوت سپاہیوں نےکہا کہ تم حیوانوں سےبھی بدتر ہو۔ خادم نےآکر جب آپ کو سارا ماجرا سنایا تو آپ نےفرمایا کہ راجپوت سپاہیوں سےکہو کہ اس مرتبہ ایک گھڑا پانی لےلینےدو پھر ہم اپنا کوئی اور انتظام کرلیں گی۔ آپ کےحکم پر جب خادم دوبارہ تالاب پر پانی لینےگیا تو راجپوت سپاہیوں نےتمسخر اڑاتےہوئےکہا کہ آج گھڑا بھر لو اس کےبعد تمہیں یہاں سےپانی لینےکی اجازت نہیں ہو گی۔ چنانچہ خادم نےمرشد کےحکم کےمطابق وہ گھڑا بھر لیا۔راجپوت سپاہیوں کےساتھ ساتھ مسلمان خادم پر بھی حیرتوں کےپہاڑ ٹوٹ گئےکہ اناساگر تالاب کا سارا پانی ایک چھوٹےسےبرتن میں سمٹ آیا تھا۔ تالاب کےجس پانی پر راجپوت سپاہی تکبر کر رہےتھےوہ پانی سےخالی ہو چکا تھا۔ راجپوتوں کےنزدیک یہ جادوگری کا ایک عظیم الشان مظاہرہ تھا۔ یہ دیکھ کر راجپوت سپاہی وہاں سےخوفزدہ ہو کر بھاگ کھڑےہو گئے۔ آپ کا خادم بھی لرزتےقدموں سےواپس آیا۔ کانپتےلہجےمیں سارا واقعہ سنایا۔ آج اسےپہلی بار اپنےمرشد کی روحانی طاقت کا احساس ہو چکاتھا۔ پورےاجمیر شہر میں ہنگامہ برپا تھا اناساگر تالاب کےخشک ہونےکی خبر سب کیلئےحیران کن تھی۔ پرتھوی راج مسلمانوں کےبڑھتےہوئےاثرورسوخ کو ہر صورت میں روکنا چاہتا تھا۔ مشیروں نےاسےمشورہ دیا کہ اس مسلمان فقیر کا مقابلہ ہندو جادوگر ہی کر سکتےہیں۔۔
لیکن اس سےپہلےشہر اجمیر کےچند معززین اناساگر تالاب کی سابقہ پوزیشن بحال کرنےکی استدعا لےکر آپ کی خدمت میں حاضر ہوئےاور عرض کی کہ اگرتالاب کا پانی اسی طرح خشک رہا تو بہت سارےانسان پانی کےبغیر مر جائیں گے۔ چنانچہ آپ نےاسلام کی رواداری اور صلہ رحمی کا مظاہرہ کرتےہوئےفرمایا۔ یہ تو حق کےنافرمانوں کیلئےایک چھوٹی سی جھلک ہی۔ وگرنہ ہمارا مذہب تو کسی کتےکوبھی پیاس سےتڑپتا ہوا نہیں دیکھ سکتا۔ یہ فرما کر آپ نےاپنےخادم کو حکم دیا کہ ”برتن کا پانی تالاب میں واپس ڈال دیا جائے۔“ آپ نےراجپوت قوم کےنمائندوں کو دوبارہ فرمایا قدرت بار بار سرکشوں کو مہلت نہیں دیا کرتی۔ اس سےپہلےکہ تمہارےآبائو اجداد پر زمین تنگ ہو جائےبت پرستی چھوڑ کر اللہ تعالیٰ کی وحدانیت پر ایمان لےآئو۔ ورنہ دوزخ کی دھکتی آگ کیلئےتیار ہو جائو۔
آپ کےارشادات سن کر بظاہر تو وہ نگاہیں نیچی کر کےخاموش کھڑےرہےلیکن ان کےدل میںنفرتیں کچھ اور بڑھ گئیں اور ان کےسینوں میں سازش اور انتظام کی آگ بھڑ اٹھی۔
جب گھڑےکا پانی آپ کےحکم پرتالاب میں ڈالا گیا تولوگ دیکھ کر حیران رہ گئےکہ تالاب ایک بارپھر پانی سےلبالب بھرا ہوا ہے۔ بت پرستوں کیلئےیہ ایک فقیر کی جانب سےبہت بڑا پیغام تھا۔ جسےسمجھنےاوراس پرعمل کرنےکی بجائےانہوں نےپرتھوی راج کو مشورہ دیا کہ اجمیرشریف کےدراز قد‘ تنومند شادی جادوگر کو اس مسلمان فقیر کےمقابلےپر لایا جائےجو طاقتور جسم اور ساحرانہ کمالات میں اپنا ثانی نہ رکھتا تھا۔
پرتھوی راج نےساتھیوں کا مشورہ قبول کر کےشادی جادوگر کو اپنےدربار میں طلب کیا اور اسےحکم دیا کہ اپنےجادو کی بےپناہ طاقت سےدیوتائوں کی بستی کو مسلمانوں کےوجود سےپاک کر دے۔ مہاراج کی طرف سےحکم ملتےہی شادی جادوگر نےمسلمان فقیر حضرت خواجہ معین الدین چشتی کی طاقت کا اندازہ کرنےکی کوشش کی اور اس نتیجےپر پہنچا کہ اسےآسانی کےساتھ شکست نہیں دی جاسکتی۔ وہ اپنےتابع شیاطین کےسہارےفقیر مسلمان سےمقابلےکی تیاریاں کرنےلگا۔ شادی نےاپنےچیلوں کو نئےمنتر سکھائےاور ساحروں کی فوج لےکر حضرت خواجہ معین الدین چشتی کی طرف بڑھا۔ جیسےہی جادوگروں کی یہ جماعت حق پرستوں کےقریب پہنچی تو حلقہ اسلام میں داخل ہونےوالےنئےمسلمان گھبرا گئےانہوں نےآپ کو جادوگروں کی یلغار سےآگاہ کیا۔
حضرت خواجہ معین الدین چشتی یہ کہہ کر دوبارہ اپنی نماز میں مشغول ہوگئے۔ پہلےکی طرح اب بھی ناکامی ہی ان کامقدر ہے۔
جادوگروں کی یہ جماعت اپنےمنتر پڑھتےپڑھتےاچانک ایک جگہ ٹھہر گئی جب شادی جادو گرنےانہیں آگےبڑھنےکا حکم دیا تو انہوں نےصاف جواب دےدیا کہ ان میں آگےبڑھنےکی طاقت نہیں ہے۔
شادی جادوگر اپنےمنتر پڑھتا ہوا آگےبڑھ رہا تھا اس کی آنکھیں آگ برسا رہی تھیں منہ سےبھڑکتےشعلےنکل رہےتھے۔ یہ ایک خوفناک منظر تھا۔ وہ بلند آواز میں یہ کہہ رہا تھا کہ مسلمان سن لیں کہ ان کی موت کا وقت قریب آچکا ہی۔ کیونکہ میری شکتی دیوتائوں کےدشمنوں کو ہلاک کر ڈالےگی۔ یہ کہہ کر اس نےابھی تھوڑا ہی فاصلہ طےکیا تھا کہ اس کی زبان بھی بند ہو گئی۔ اچانک اس کی زبان سےرحیم رحیم کےالفاظ نکلنےلگی۔
جب شادی کےچیلوں نےاپنےگرو کا یہ حال دیکھا تو وہ غصےسےبےقابو ہو گئےاور شدید غصےکےعالم میں اپنےہی گرو کےخلاف نازیبا الفاظ کہنےلگی۔ شادی جادوگر اس دشنام طرازی کو برداشت نہ کر سکا۔ آگےبڑھنےکی بجائےاپنےساتھیوں کی طرف لپکا اور اپنےہی چیلوں پر پتھر برسانےلگا۔ اس طرح شادی جادوگر نےاپنےکئی چیلوں کو پتھر مار مار کر ہلاک کر دیا جو باقی بچےوہ فرار ہو گئے۔
شادی جادوگر کا جنون بڑھتا جارہاتھا۔ حضرت معین الدین چشتی نےاس بگڑتی صورتحال میں خادم کےہاتھ پانی کا ایک پیالہ بھر کر بھیجا جیسےہی شادی جادوگر نےپیالےکا پانی پیا تو کفر کی ساری تاریکیاں دل و دماغ سےجاتی رہیں اوربڑےعقیدت مندانہ انداز میں حضرت خواجہ کےقدموں میں گر گیا۔ اس طرح خداپرستوں کی صف میں ایک اور کلمہ گو کا اضافہ ہو گیا۔
شجرہ طریقت خواجہ معین الدین چشتی
پانچویں اور چھٹی صدی ہجری میں بعض بزرگان دین نے خراسان کے ایک قصبہ چشت میں رشد و ہدایت کا ایک سلسلہ شروع کیا٬ جو دور دور تک پھیلتا چلا گیا٬ یہ خانقاہی نظام طریقہ سلسلهٔ چشتیہ کے نام سے موسوم ہوا
• حضرت محمد صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم
• حضرت علی علیہ السلام
• حضرت خواجہ حسن بصری
• حضرت خواجہ عبدالواحد بن زید
• حضرت خواجہ فضیل ابن عیاض
• حضرت خواجہ ابراھیم بن ادھم البلخیؒ
• حضرت خواجہ حذیفہ مرعشی
• حضرت خواجہ ابو ہبیرہ بصری
• حضرت خواجہ ممشاد علوی دینوریؒ
• خواجہ ابو اسحاق شامی رحمت ﷲ علیہ
• خواجہ ابو احمد ابدال رحمت ﷲ علیہ
• خواجہ ابو محمد چشتی رحمت ﷲ علیہ
• خواجہ ابو یوسف چشتی رحمت ﷲ علیہ
• خواجہ قطب الدین مودود چشتی رحمت ﷲ علیہ
• خواجہ شریف زندنی رحمت ﷲ علیہ
• خواجہ عثمان ہارون رحمت ﷲ علیہ
• خواجہ معین الدین چشتی اجمیری رحمت ﷲ علیہ
• قطب الدین بختیار کاکی رحمت ﷲ علیہ
• بابا فرید الدین گنج شکر رحمت ﷲ علیہ
• خواجہ نظام الدین اولیاء رحمت ﷲ علیہ
• نصیرالدین چراغ دهلوی رحمت ﷲ علیہ
خواجہ خواجگان حضرت معین الدین اجمیری کے مکتوبات و ملفوظات
آپ کے مکتوبات
یہ تمام مکتوبات طالبان حق کیلئے رہنمائی اور اسرار معرفت کی نقاب کشائی کی روشن میناریں ہیں۔ یہ مکتوب وہ ہیں جنہیں آپ نے اپنے خلیفہء اکبر حضرت خواجہ قطب الدین بختیار کاکی کو تحریر فرمائے ہیں۔ ان مکتوبات میں تصوف کے مختلف گوشوں پر روشنی ڈالی گئی ہے۔ یہ تمام خطوط بزبان فارسی تھے۔ ان کا ترجمہ ء اُردو یہاں پیش کیا جا رہا ہے۔
حقائق و معارف سے واقف عشق رب العٰلمین
برادرم خواجہ قطب الدین کو معلوم ہو کہ لوگوں میں عاقل ترین وہ فقراء ہیں جنہوں نے درویشی اختیار کرلی ہے کیونکہ اس میں مُراد نامُرادی ہے اور نامُرادی مراد ہے۔ برخلاف اس کے کہ اہل غفلت نے صحت کو زحمت اور زحمت کو صحت خیال کر رکھا ہے۔ پس دانا وہی ہے جو دنیاوی مراد چھوڑ کر کے فقر نامردای اختیار کرے۔ اور اپنی مراد چھوڑ کر نامردای سے موافقت کرے۔
نامراد بے تونگری بامرادے کے رسی
پس مرد حق تعالٰی سے وابستگی لازم ہے جو ہمیشہ سے ہے۔ اور ہمیشہ رہے گا۔ اگر خدا آنکھ سے تو ہر راہ میں سوا اس کے کچھ نہ دیکھے۔ جہاں میں جسے دیکھے اس میں اس کی حقیقت دیکھے کیونکہ ہر ذرہء خاک جہاں نما ہے۔ اگر دیکھا جائے بجز شوق مواصلت ظاہری اور کیا لکھوں۔ فقیر معین الدین چشتی سنجری
میرے ولی محّب ! میرے قلبی دوسر ! برادم خواجہ قطب الدین دہلوی اللہ تعالٰی آپ کو دونوں جہان کی سعادت عطا فرمائے۔ بندہء مسکین کی طرف سے سلام مسنون کے بعد واضح ہو۔ عزیزمن ! جس نے اللہ تعالٰی کو پہچان لیا وہ کبھی سوال یا خواہش یا آرزو نہیں کرتا جس نے نہیں پہچانا ہے وہ ان کی بات کو نہیں سمجھ سکتا۔
دوسرے حرص و ہوا کو ترک کرنا چاہئیے۔ جس نے حرص و ہوا کو ترک کیا۔ اُس نے مقصود حاصل کیا۔ چنانچہ ایسے شخص کیلئے باری تعالٰی کا ارشاد ہے کہ وننھی النفس عن الھوی ہ فان الجنۃ ھی الماوی۔ جس نے اپنی خواہشات کو روکا اس کا ٹھکانہ جنت ہے، جس دل کو اللہ تعالٰی نے اپنی طرف سے پھیر دیا اسے کثرت شہوات کے کفن میں لپیٹ کر زمین ندامت میں دفن کر دینا چاہئیے۔ ایک دن خواجہ بایزید بسطامی نے فرمایا۔ ایک روز میں دیدارِ الٰہی سے مشرف ہوا پوچھا بایزیزد کیا چاہتے ہو ؟ عرض کیا جو تو چاہتا ہے۔ خطاب ہوا اچھا جس طرح تو میرا ہے اسی طرح میں تیرا ہوں۔
ہر کہ گردن نہد رضا اورا مر مراحق نگاہ ہاں باشد
جو تصوف کی ماہیت سے واقف ہونا چاہے وہ اپنے اوپر آسائش کا دروازہ بند کرے۔ پھر زانوئے محبت کے بل بیٹھ جائے۔ اگر یہ کام کر لیا تو سمجھ کہ اہل تصوف ہوگیا۔ طالبانِ حق کو یہ امر دل و جان سے بجا لانا چاہئیے۔ انشاءاللہ تعالٰی وسوسہ شیطانی سے نجات پائے گا اور دونوں جہان کی مُرادیں حاصل کریگا۔
ایک روز میرے شیخ علیہ الرحمۃ نے فرمایا۔ معین الدین کیا تجھے معلوم ہے کہ صاحب حضور کسے کہتے ہیں ؟ صاحب حضور وہ ہے کہ ہر وقت مقام عبودیت میں ہو اور ہر ایک واقعہ کو اللہ کی طرف سے خیال کرے اور چاہے اور اسی پر راضی رہے۔ وہ جہاں کا بادشاہ ہے لوگ اس کے مُحتاج ہیں۔ بعض درویش کہتے کہ جب طالب کمال حاصل کر لیتا ہے گھبراہٹ نہیں رہتی۔ یہ غلط ہے۔ دوسرے جو یہ کہتے ہیں کہ عبادت کرنا بھی اس کے لئے ضروری نہیں ہوتا یہ بھی غلط ہے کیونکہ جناب سرور عالم صلی اللہ تعالٰی علیہ وآلہ وسلم ہمیشہ عبادت، بندگی اور عبودیت میں سر بسجود رہے۔ اور اس کے باوجود عجز کا یہ عالم کہ حضور فرماتے تھے۔ ماعبدناک حق عبادتک۔ میں نے تیری ایسی عبادت نہیں کی جیسا کہ حق تھا۔ یقین جانو کہ جب عارف کمالیت کا درجہ حاصل کرتا ہے تو اس وقت کمال درجہ کی ریاضت جس سے مُراد نماز ہے نہایت صدق دل سے ادا کرتا ہے جب کوئی شخص یہ معلوم کرکے صدق دل سے کام لیتا ہے تو اسے اتنی پیاس محسوس ہوتی ہے گویا اس نے آگ کے کئی پیالے پی رکھے ہیں۔ جوں جوں ایسے پیالے پیتا ہے پیاس غلبہ کرتی ہے۔ اس واسطے کہ جمال لا متنا ہی کی کوئی انتہا نہیں۔ اس وقت اس کا سکون بے سکون اور آرام بے آرام ہو جاتا ہے تاوقتیکہ بقائے الٰہی سے مشرف نہ ہو جائے۔
والسلام فقیر معین الدین چشتی سنجری انیس الارواح
نوٹ فقیر ڈاکٹر فیض احمد چشتی اسی لجپال گھرانے کا ایک ادنیٰ غلام ہے اللہ پاک اپنے حبیب ﷺ کے صدقے یہ نسبت قائم رکھے آمین
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
درسِ قرآن : وَ وَرِثَ سُلَیْمٰنُ دَاوٗدَ سورہ نمل آیت 16
درسِ قرآن : وَ وَرِثَ سُلَیْمٰنُ دَاوٗدَ سورہ نمل آیت 16 محترم قارئینِ کرام ارشادِ باری تعالیٰ ہے : وَ وَرِثَ سُلَیْمٰنُ دَاوٗدَ وَ قَالَ یٰ...
-
شوہر اور بیوی ایک دوسرے کے اعضاء تناسلیہ کا بوسہ لینا اور مرد کو اپنا آلۂ مردمی اپنی بیوی کے منہ میں ڈالنا اور ہمبستری سے قبل شوہر اور...
-
شانِ حضرت مولا علی رضی اللہ عنہ قرآن و حدیث کی روشنی میں محترم قارئینِ کرام : قرآن پاک میں ارشادِ باری تعالیٰ ہے : وَ یُطْعِمُوْ...
-
درس قرآن موضوع آیت : قُلۡ ہَلۡ یَسۡتَوِی الَّذِیۡنَ یَعۡلَمُوۡنَ وَ الَّذِیۡنَ لَا یَعۡلَمُوۡنَ قُلْ هَلْ یَسْتَوِی الَّذِیْنَ یَ...
No comments:
Post a Comment