Saturday, 19 September 2015
حضرت ابو ایوب انصاری رضی اللہ عنہ کا قبرِ انور سے تبرک
حضرت داؤد بن صالح سے مروی ہے، وہ بیان کرتے ہیں کہ ایک روز خلیفہ مروان بن الحکم آیا اور اس نے دیکھا کہ ایک آدمی حضور پُرنور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی قبرِ انور پر اپنا منہ رکھے ہوئے ہے تو مروان نے اسے کہا : کیا تو جانتا ہے کہ تو یہ کیا کررہا ہے؟ جب مروان اس کی طرف بڑھا تو دیکھا کہ وہ حضرت ابو ایوب انصاری رضی اللہ عنہ ہیں، انہوں نے جواب دیا :
نعم، جئت رسول اﷲ صلي الله عليه وآله وسلم و لم آت الحجر.
’’ہاں (میں جانتا ہوں کہ میں کیا کر رہا ہوں)، میں حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی بارگاہ میں حاضر ہوا ہوں کسی پتھر کے پاس نہیں آیا۔‘‘
1. أحمد بن حنبل، المسند، 5 : 422
2. حاکم، المستدرک، 4 : 515، رقم : 8571
3. طبراني، المعجم الکبير، 4 : 158، رقم : 3999
4. طبراني، المعجم الأوسط، 1 : 199، 200، رقم : 286
5. أيضاً، 10 : 169، رقم : 9362
امام احمد بن حنبل رحمۃ اللہ علیہ کی بیان کردہ روایت کی اِسناد صحیح ہیں۔ حاکم نے اسے شیخین (بخاری و مسلم) کی شرائط پر صحیح قرار دیا ہے جبکہ ذہبی نے بھی اسے صحیح قرار دیا ہے۔
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
امن ، استحکام ، انسانی حقوق اور اسلام
امن ، استحکام ، انسانی حقوق اور اسلام محترم قارئینِ کرام اللہ رب العزت کا ارشاد مبارک ہے : لَقَدْ كَانَ لَكُمْ فِي رَسُولِ اللَّهِ أُسْوَةٌ ...
-
شوہر اور بیوی ایک دوسرے کے اعضاء تناسلیہ کا بوسہ لینا اور مرد کو اپنا آلۂ مردمی اپنی بیوی کے منہ میں ڈالنا اور ہمبستری سے قبل شوہر اور...
-
درس قرآن موضوع آیت : قُلۡ ہَلۡ یَسۡتَوِی الَّذِیۡنَ یَعۡلَمُوۡنَ وَ الَّذِیۡنَ لَا یَعۡلَمُوۡنَ قُلْ هَلْ یَسْتَوِی الَّذِیْنَ یَ...
-
حق بدست حیدر کرار مگر معاویہ بھی ہمارے سردار محترم قارئین : اعلیٰ حضرت امام اہلسنّت امام احمد رضا خان قادری رحمۃ اللہ علیہ فرما...
اسلام علیکم چشتی صاحب۔ اس روایت کی اس اس پر لوگوں کو اعتراض ہے کہ اسمیں داؤد بن ابی صالح مجہول ہےؤاور تاریخ ابی خیثمہ کی روایت میں بھی ضعف۔ برائے مہربانی اس کا جواب اصول حدیث اور اسما الرجال سے عنایت فرمائیں
ReplyDelete