Sunday, 20 September 2015

برکاتِ اولیاء علیہم الرّحمہ کے سبب فتح و نصرت اور رزق کی فراہمی پوسٹ نمبر 4

حضرت انس رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا : ۔

لَنْ تَخْلُوً الْأرْضُ مِنْ أَرْبَعِيْنَ رَجُلًا مِثْلَ إِبْرَاهِيْمَ خَلِيْلِ الرَّحْمٰنِ، فَبِهِمْ يُسْقَوْنَ، وَبِهِمْ يُنْصَرُوْنَ، مَا مَاتَ مِنْهُمْ أَحَدٌ إِلَّا أَبْدَلَ اﷲُ مَکَانَهُ آخَرَ. وَقَالَ قَتَادَةُ : لَسْنَا نَشُکُّ أَنَّ الْحَسَن مِنْهُمْ.

’’زمین کبھی بھی (ایسے) چالیس آدمیوں سے خالی نہیں ہو گی جو خلیل اﷲ حضرت ابراہیم علیہ السلام کی مانند ہوں گے۔ انہی کے تصدق سے لوگوں کو سیراب کیا جائے گا اور انہی کے صدقے ان کی مدد کی جائے گی۔ ان میں سے کوئی آدمی اس دنیا سے پردہ نہیں کرتا مگر یہ کہ اﷲ تعالیٰ اس کی جگہ کسی اور آدمی کو لے آتا ہے۔

1. طبراني، المعجم الأوسط، 4 : 247، رقم : 4101

2۔ ھیثمي، مجمع الزوائد، 10 : 63 (امام ھیثمی نے کہا ہے کہ اس حدیث کی اسناد صحیح ہے۔ )
 ’’حضرت قتادہ بیان کرتے ہیں ہم اس میں کچھ شک نہیں کرتے کہ حضرت حسن (بصری) ان میں سے ہیں۔‘‘

No comments:

Post a Comment

امن ، استحکام ، انسانی حقوق اور اسلام

امن ، استحکام ، انسانی حقوق اور اسلام محترم قارئینِ کرام اللہ رب العزت کا ارشاد مبارک ہے : لَقَدْ كَانَ لَكُمْ فِي رَسُولِ اللَّهِ أُسْوَةٌ ...