نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اردو دارالعلوم دیوبند سے سیکھی
مولوی خلیل احمد انبیٹھوی دیوبندی لکھتا ہے : ایک صالح نے خواب میں دیکھا حضور صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم اردو میں بات کر رہے ہیں پوچھا آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو اردو کہاں سے آگی آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم تو عربی ہیں فرمایا جب سے دارالعلوم دیوبند سے واسطہ ہوا ۔ (بُراہین قاطعہ ٦۳ دارالکتاب دیوبند ، بُراہین قاطعہ صفحہ نمبر ۲۶ قدیم ، براہین قاطعہ صفحہ ۳۰ دارالاشاعت)
دیوبندیو اب یہ نہ کہہ دینا کہ یہ خواب کا واقعہ ہے ظالمو عام لوگوں کے متعلق خواب کا حکم الگ ہے مگر نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو خواب میں دیکھنا حقیقت میں نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کو دیکھنا ہے پڑھو احادیث مبارکہ اور اپنی گستاخانہ سوچ سے توبہ کرو اب بھی وقت ہے : عن أبي ھریرہ رضی اللہ عنہ قال : قال الرسول الله صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم : من رآنی فی المنام فقد رآنی فان الشیطان لا یتمثل بی ۔ (صحیح بخاری : ۱۱۰ العمل ، صحیح مسلم : ۲۲۶۶ الرؤیا،چشتی)
ترجمہ : حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جس نے مجھے خواب میں دیکھا تو اس نے مجھے حقیقت میں دیکھا ، اس لیے کہ شیطان میری مثال نہیں بنا سکتا میری صورت اختیار نہیں کر سکتا ۔
جب یہ حقیقت کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو خواب میں دیکھنا حقیقت میں دیکھنا ہے تو مفتیانِ دیوبند کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اردو دارالعلوم دیوبند سے سیکھی یہ گستاخی و بے ادبی نہیں ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو دیوبندیوں نے اپنا شاگرد بنا ڈالا ۔ اس پر کیا فتویٰ لگے گا ؟ ڈاکٹر فیض احمد چشتی ۔



No comments:
Post a Comment