Sunday, 2 September 2018

قیامت کے دن کی کارروائی کا آغاز ندائے یا محمد صلی اللہ علیہ وسلّم سے ہو گا


قیامت کے دن کی کارروائی کا آغاز ندائے یا محمد صلی اللہ علیہ وسلّم سے ہو گا

قیامت کی کارروائی کا آغاز حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے اسم پاک سے ہو گا ۔ پھر حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو خصوصی کلماتِ حمد عطا فرمائے گا جو اس سے قبل کسی اور نبی کو عطا نہیں کیے گئے ہوں گے۔ روزِ قیامت جس مقام پر حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کھڑے ہو کر یہ کلمات ادا فرمائیں گے اُس کو مقامِ محمود کہا جائے گا :

وقال حذيفة : يجمع اﷲ النّاس في صعيد واحد حيث يسمعهم الداعي، وينفذهم البصر، حفاة کما خلقوا، سکوتا لا تکلم نفس إلّا بإذنه، فينادي محمد فيقول : لبيک وسعديک، والخير في يديک، ولک وإليک، لا ملجأ ولا منجی منک إلّا إليک، تبارکت وتعاليت، سبحان رب البيت، قال : فذلک المقام المحمود الّذي ذکر اﷲ.( حاکم، المستدرک، 2 : 395، رقم : 3384)

ترجمہ : حضرت حدیفہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ اللہ تعالیٰ روزِ آخرت لوگوں کو ایک ہموار میدان میں اکٹھا فرمائے گا۔ جہاں پکارنے والے کی آواز کو سب سن سکیں گے اور سب نظر آتے ہوں گے۔ لوگ اسی طرح ننگے ہوں گے جس طرح پیدا ہوئے تھے اور سب خاموش ہوں گے اذنِ الٰہی کے بغیر کسی کو بولنے کی جرات نہیں ہوگی۔ (اللہ رب العزت) آواز دے گا : محمد! حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم عرض کریں گے : اے اللہ! میں تیری بارگاہ میں حاضر ہوں۔ ساری بھلائی تیرے ہاتھ میں ہے، بھلائی تیرے لئے اور تیری طرف ہے۔ تیرا بندہ تیری بارگاہ میں حاضر ہے۔ میں تیرے ہی لئے ہوں اور میری دوڑ تیری ہی جانب ہے۔ تیری بارگاہ کے سوا کوئی پناہ گا ہ اور جائے نجات نہیں۔ تیری ذات بابرکات، بلند اور پاک ہے۔ اے بیت اللہ کے رب! حضرت حذیفہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں : (جس جگہ کھڑے ہو کر آپ یہ حمد بیان کریں گے) وہی مقام محمود ہے جس کا قرآن کریم میں ذکر آیا ہے۔( حاکم، المستدرک، 2 : 395، رقم : 3384) ۔ (طالب دعا ڈاکٹر فیض احمد چشتی)

No comments:

Post a Comment

حضرت فاطمۃ الزہرا سلام اللہ علیہا کی تاریخِ ولادت و وصال اور جنازہ

حضرت فاطمۃ الزہرا سلام اللہ علیہا کی تاریخِ ولادت و وصال اور جنازہ محترم قارئینِ کرام : کچھ حضرات حضرت سیدہ فاطمة الزہرا رضی اللہ عنہا کے یو...