اللہ کی لعنت ہو یزید اور اس کے انصار واعوان پر
امام اھل سنت علامہ سعد الدین تفتازانیرحمۃ اللہ علیہ لکھتے ہیں:یزید پر لعنت کو جائز قرار دیا ہے اس لئے کہ وہ اس وقت کافر ہوگیا تھا ، جس وقت حسین کو قتل کرنے کا حکم دیا اور علماء نے اس شخص پر لعنت کرنے کے جواز پر اتفاق کیا ہے جس نے ان کو قتل کا حکم دیا یا اس کی اجازت دی اور اس پر خوش ہوا اور حق یہ ہے کہ یزید کا امام حسین کے قتل پر راضی ہونا اور اھل بیت نبوت کی اہانت کرنا ان امور میں سے ہے جو تواتر معنوی کے ساتھ ثابت ہیں اگر چہ تفاصیل احاد ہیں تو ہم اس کی شان کے بارے میں بلکہ اس کے ایمان کے بارے میں توقف نہیں کرتے ، اللہ کی لعنت ہو اس پر اور اس کے انصار واعوان پر (شرح العقائد النسفیہ تفتازانی صفحہ 196 مکتبہ رحمانیہ لاہورپاکستان )
شرح العقائد پاکستان کے تمام اھل سنت و دیوبند کے مدارس میں پڑھائی جاتی ہے . عقائد و نظریات اہلسنت پر یہ کتاب ایک مستند حوالہ اور دستاویز ہے ان لوگوں کےلیئے کمحہ فکریہ جو خود کو اہلسنت بھی کہتے ہیں اور یزید کی حمایت بھی کرتے امام اہلسنت تفتازانی رحمۃ اللہ علیہ واضح فرما رہے اللہ کی لعنت ہو یزید اور اس کے حواریوں اعوان و انصار پر اور یہی ہمارا مؤقف ہے ۔ (ڈاکٹر فیض احمد چشتی)
No comments:
Post a Comment