Wednesday, 26 September 2018

نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلّم نے حضرت امامِ حسین رضی اللہ کی شہادت کی خبر دی

محقق الوہابیہ حافظ زبیر زئی غیر مقلد اہلحدیث وہابی صحیح الاسناد احادیث لکھتے ہیں کہ خلاصہ : نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلّم نے حضرت امامِ حسین رضی اللہ کی شہادت کی خبر دی اور آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلّم میدان کربلا میں موجود تھے شہداء کے خون کے قطرے شیشی میں لیئے ہوئے تھے ۔ (فضائل صحابہ رضی اللہ عنہم صحیح احادیث کی روشنی میں صفحہ 104 محقق الوہابیہ حافظ زبیر زئی غیر مقلد اہلحدیث وہابی)

محترم قارئین : محقق الوہابیہ جناب حافظ زبیر زئی غیر مقلد اہلحدیث وہابی نے یہ سب احادیث لکھ کر اُن کی اسناد کے متعلق لکھا کہ یہ احادیث صحیح الاسناد ہیں اِن احادیث مبارکہ سے ثابت ہوا نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلّم نے شہادتِ امام حسین علیہ السّلام کی خبر دے دی تھی جس سے ثابت ہوا امامِ حسین علیہ السّلام حق پر ہیں اور یزید پلید اور اس کی افواج باطل پر تھیں جنہوں نے امام حسین و دیگر اہلبیت اور آپ کے رفقاء رضی اللہ عنہم کو شہید کیا جسے نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلّم شہید قرار دیں وہ بلا شک و شبہ حق پر ہے ۔

دوسری اہم بات ثابت ہوئی کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلّم حیات یعنی زندہ ہیں جہاں چاہیں تشریف لا سکتے ہیں اِس حدیث کو محقق الوہابیہ زبیر علی زئی نے صحیح الاسناد لکھا ہے ۔

آخر میں یزید پلید بد بخت کی حمایت و وکالت کرنے والے یزید کے دلاّلوں کو دعوتِ فکر ہے کہ اب بھی وقت ہے اُس پلید یزید کی حمایت و غلامی چھوڑ کر غلامی آلِ رسول علیہم السّلام میں آجاؤ ۔(دعا گو ڈاکٹر فیض احمد چشتی)

No comments:

Post a Comment

حضرت فاطمۃ الزہرا سلام اللہ علیہا کی تاریخِ ولادت و وصال اور جنازہ

حضرت فاطمۃ الزہرا سلام اللہ علیہا کی تاریخِ ولادت و وصال اور جنازہ محترم قارئینِ کرام : کچھ حضرات حضرت سیدہ فاطمة الزہرا رضی اللہ عنہا کے یو...