Thursday, 13 September 2018

یزید پلید اس وقت کافر ہوگیا تھا ، جس وقت حسین (رضی اللہ عنہ) کو قتل کرنے کا حکم دیا

یزید پلید اس وقت کافر ہوگیا تھا ، جس وقت حسین (رضی اللہ عنہ) کو قتل کرنے کا حکم دیا

امام اہل سنت علامہ سعد الدین تفتازانی رحمۃ اللہ علیہ اپنی مشہور زمانہ کتاب "شرح عقائد نسفی" میں لکھتے ہیں : یزید پر لعنت کو جائز قرار دیا ہے اس لئے کہ وہ اس وقت کافر ہوگیا تھا ، جس وقت حسین (رضی اللہ عنہ) کو قتل کرنے کا حکم دیا اور علماء نے اس شخص پر لعنت کرنے کے جواز پر اتفاق کیا ہے جس نے ان کو قتل کا حکم دیا یا اس کی اجازت دی اور اس پر خوش ہوا اور حق یہ ہے کہ یزید کا امام حسین (رضی اللہ عنہ) کے قتل پر راضی ہونا اور اھل بیت نبوت (رضی اللہ عنہم) کی اہانت کرنا ان امور میں سے ہے جو تواتر معنوی کے ساتھ ثابت ہیں اگر چہ تفاصیل احاد ہیں تو ہم اس کی شان کے بارے میں بلکہ اس کے ایمان کے بارے میں توقف نہیں کرتے ، اللہ کی لعنت ہو اس پر اور اس کے انصار واعوان پر ۔ (شرح العقائد النسفیہ صفحہ نمبر 196مطبوعہ مکتب رحمانیہ اردو بازار لاہور پاکستان )

یاد رہے شرح عقائد اہل سنت و جماعت حنفی بریلوی اور مکتبہ فکر دیوبند کے تمام مدارس میں پڑھائی جاتی ہے ۔ دیابنہ میں سے بعض جو یزید کی وکالت کرتے ہیں ان سے گذارش ہے کہ امام اہل سنت علامہ سعد الدین تفتازانی رحمۃ اللہ علیہ کے بارے میں کیا خیال ہے اور ان کی کتاب شرح عقائد نسفیہ کے بارے میں آپ کی کیا رائے ہے ؟ جہلا کاپی پیسٹروں سے ایڈوانس معذرت جنہیں یہ ہی پتہ نہیں ہوتا پوسٹ کیا ہے اور وہ کیا کمنٹ کر رہے ہیں اہل علم جواب دیں شکریہ بحوالہ علمی جواب کا منتظر ڈاکٹر فیض احمد چشتی ۔

No comments:

Post a Comment

جاہل قصہ گو واعظین کا رد اور خطباء و مقررین کےلیے شرائط

جاہل قصہ گو واعظین کا رد اور خطباء و مقررین کےلیے شرائط محترم قارئینِ کرام : مقرر کےلیے چار شرائط ہیں ، ان میں ایک بھی نہ پائی جائے تو تقریر...