حضرت انس بن مالک رضی اللہ عنہ کا بیان ہے کہ ایک دیہاتی حضرت زاہر رضی اللہ عنہ حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی خدمتِ اقدس میں دیہات سے تحفہ لایا کرتے تھے۔ جب وہ واپس جانے لگتے تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم بھی اسے سامان عنایت کرتے۔ حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا : زاہر ہمارا دیہاتی ہے اور ہم اس کے شہری ہیں۔ حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اس سے بہت محبت کرتے تھے۔ ان کا حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے جسد اقدس سے حصول تبرک کا واقعہ ایک حدیث مبارکہ میں یوں ہے :
ایک دن حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم تشریف لائے اور وہ (بازار میں) سامان بیچ رہے تھے تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ان کو پیچھے سے اس طرح بغل گیر ہوگئے کہ وہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو نہیں دیکھ سکتے تھے، انہوں نے کہا : کون ہے؟ مجھے چھوڑ دو، پھر جب انہوں نے مڑ کر دیکھا کہ حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ہیں تو (عقیدت و محبت کے ساتھ) اپنی پیٹھ کو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے سینۂ اقدس سے حصولِ برکت کے لئے مَلنا شروع کر دیا۔
1. ترمذي، الشمائل المحمدية : 396 - 399، رقم : 239
2. أحمد بن حنبل، المسند، 3 : 161
3. ابن حبان، الصحيح، 13 : 107، رقم : 5790
4. بيهقي، السنن الکبري، 10 : 248
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
مسجدِ حرام سے مسجدِ اقصیٰ تک کا سفر چشم کشا مضمون
مسجدِ حرام سے مسجدِ اقصیٰ تک کا سفر چشم کشا مضمون محترم قارئینِ کرام ارشادِ بارعی تعالیٰ ہے : سُبْحٰنَ الَّذِیۡۤ اَسْرٰی بِعَبْدِہٖ لَیۡلًا...

-
شوہر اور بیوی ایک دوسرے کے اعضاء تناسلیہ کا بوسہ لینا اور مرد کو اپنا آلۂ مردمی اپنی بیوی کے منہ میں ڈالنا اور ہمبستری سے قبل شوہر اور...
-
درس قرآن موضوع آیت : قُلۡ ہَلۡ یَسۡتَوِی الَّذِیۡنَ یَعۡلَمُوۡنَ وَ الَّذِیۡنَ لَا یَعۡلَمُوۡنَ قُلْ هَلْ یَسْتَوِی الَّذِیْنَ یَ...
-
حق بدست حیدر کرار مگر معاویہ بھی ہمارے سردار محترم قارئین : اعلیٰ حضرت امام اہلسنّت امام احمد رضا خان قادری رحمۃ اللہ علیہ فرما...
No comments:
Post a Comment